21/02/2026
"قرآن کے معاملے پر واقعی تعجب ہے!"
قرآن رمضان میں نازل ہوا تو رمضان تمام مہینوں میں سب سے افضل بن گیا۔
وہ لیلۃ القدر میں نازل ہوا تو وہ رات ہزار مہینوں سے بہتر قرار پائی۔
قرآن کو جبریل لے کر نازل ہوئے تو وہ فرشتوں میں سب سے برتر ٹھہرے۔
قرآن محمد ﷺ پر نازل ہوا تو وہ تمام مخلوق کے سردار بن گئے۔
اور جب یہی قرآن آپ ﷺ کی امت پر نازل ہوا تو وہ “خیرِ اُمّت” کہلائی، جو لوگوں کے لیے نکالی گئی۔
تو سوچو… اگر یہی قرآن تمہارے دل میں اُتر جائے، تمہاری زندگی میں بس جائے، تمہارے اعمال اور اخلاق میں رچ بس جائے — تو پھر تمہاری زندگی کیسی ہو جائے گی؟