Teacher

Teacher

Share

This page is only for academic, training and learning activities.

09/10/2024

📢 Historic Announcement📢

For the first time in college history, Government Graduate College Sahiwal is introducing a BS English program in the Evening Session! This new offering is designed for students who are eager to pursue their passion for English language and literature with the convenience of evening classes.

Be part of this exciting new chapter in our college's history. For details and enrollment, visit us or contact our admissions office today.

13/09/2024
05/09/2024

امید ہے اپنے اپنے اداروں میں آپ پہلے سے بھی ایسا کر رہے ہوں گے۔ میں نے تو اپنی کہانی لکھی ہے۔ اس لئے کہ اگر کوئی بھول گیا ہے تو اسے یاد آ جائے۔
میں نے آج اپنے سٹاف کو یہ دعوت دی۔ اور مجھے امید ہے وہ اس درخواست پر عمل بھی کریں گے۔

❤️****عزیز سٹاف ممبران****❤️

آپ یقیناً جانتے ہیں کہ درخت ہماری زندگی میں کتنی اہمیت کے حامل ہیں ۔
کالج کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہم ایک نیا سلسلہ شروع کرنےجا رہے ہیں۔ اس کے تحت، تمام سٹاف ممبران اپنی پیدائش کے دن (برتھ ڈے) کے موقع پر کالج میں ایک پودا لگائیں گے۔
☘️🌿🪴🌱☘️🌿🪴🌱☘️🌿🪴🌱☘️🌿🪴🌱☘️🌿🪴
اس بظاہراً معمولی مگر حقیقتاً ایک عظیم کاوش کے ذریعے ہم نہ صرف کالج کی ماحولیاتی تصویر کو مزید سرسبز کریں گے بلکہ ماحول کو بہتر بنانے میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ یہ کاوش نہ صرف ہماری ذاتی خوشی کا باعث بنے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک خوبصورت اور صحت مند ماحول کی بنیاد بھی رکھے گی۔
ان شاءاللہ
اگر موسم کی تبدیلی آڑے آئے تو متبادل آپشن کے لئے ہماری گاڈننگ کمیٹی سے رابطہ کر لیں۔
میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ اپنے برتھ ڈے کے دن ایک پودا لگا کر ایک اعلیٰ مشن کو پورا کریں گے اور اس کارِ خیر کا حصہ بنیں گے جس کے ثمرات سے ہماری اگلی نسلیں مستفید ہوں گی۔
شکریہ

03/09/2024

Today, I have completed a Diploma in Human Resource Management from AIOU Islamabad, an achievement that underscores my commitment to continuous learning and growth. This journey has not only enriched my own understanding but also serves as a powerful example for both my students and staff. I believe in the importance of lifelong education and hope to inspire others to pursue knowledge with the same passion. Let this accomplishment remind us all that learning never stops, regardless of our roles or responsibilities. All this is due to the blessings of Almighty Allah.

Photos from Teacher's post 01/09/2024
17/08/2024

I'm excited to share that I've earned a certificate in Designing with Illustrator from Adobe!
This achievement serves as a reminder that continuous learning is vital, no matter where we stand in our careers.
I hope this inspires not only my students and fellow educators but also the broader community of college teachers to pursue new skills and certifications. Together, let's set a standard of excellence and push the boundaries of what's possible in education and beyond!

Photos from Teacher's post 18/06/2024

انسانی شخصیت کی بلندی، کمال اور رفعت کا حصول مفید، تخلیقی، تربیتی، فکری اور تعمیری سرگرمیوں کے بغیر کیسے ممکن ہے؟
گورنمنٹ کالج ساہیوال کی تاریخ اپنی ادبی و تخلیقی مجالس سے پُر ہے۔ کیسے کیسے نامور لوگ یہاں سے اپنا آپ سنوارتے ہوئے خیر کی شمع لے کر ہر سُو عالم پھیلے۔ یہ روایت مگر اب اپنے ماضی کی تب و تاب کھو چکی ہے۔ وجوہات بہت سی ہیں۔ نصاب، امتحانی نظام، اساتذہ اور مقتدرہ، والدین، معاشرہ، کیمیونٹی، میڈیا غرض بہت کچھ بدل چکا۔ اور پھر ایسے حالات میں محض نئی نسل کو رگیدتے چلے جانا اور اپنی بزرگی کی آڑ میں اپنے ماضی کی دھونس جماتے رہنا عدل و انصاف سے عاری رویوں کا نام ہے۔ ہمارے 'بڑوں'نے بہت سوچ سمجھ کے اس گتھی کو الجھایا ہے اور نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ بقول اقبال:

وہ فریب خوردہ شاہیں کہ پلا ہو کرگسوں میں
اُسے کیا خبر کہ کیا ہے رہ و رسمِ شاہبازی

تاہم ہم اپنی سی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔بقول فیض:

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
کالج میں ایک درجن کے قریب ڈسپلنز میں طلباو طالبات کی ادبی مجالس تشکیل پا چکی ہیں۔ چند دن پہلے تقریب حلف برداری کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ امید ہے یہ شمع پھر سے جلے گی۔ اس کی ضوفشانی سے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو جِلا ملے گی۔ اسی ڈگر پر ادب، بردباری، تحمل، برداشت، توجہ، احساس ، ہمددری، حساسیت، تفہیم اور رواداری جیسی خوبصورت اقدار کو پروان چڑھایا جائے گا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Sahiwal