20/06/2026
پچھلے سال ہمارے تین بچوں نے اسپیشل اولمپکس میں میڈلز حاصل کیے، جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں کیش انعام بھی دیا۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ خصوصی بچے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم ہر بچے کی طاقت کو پہچانیں، اگر کوئی بچہ سننے یا بولنے میں مشکل رکھتا ہے تو اس کی اصل مضبوطی کہاں ہے، ہم اسے وہی سمت دیں تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔