این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 26 سے 31 مئی تک ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
شمالی علاقہ جات میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کے باعث خطرات میں اضافہ۔
شمالی علاقہ جات میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔
بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیشِ نظر رابطہ سڑکوں کی بندش کا بھی خطرہ موجود ہے۔
خیبرپختونخوا میں 26 سے 31 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
چترال، دیر، منگورہ، ہنگو، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پاراچنار میں بارش متوقع۔
گلگت بلتستان میں 26 سے 31 مئی کے دوران گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، نیلم ویلی، مظفرآباد، باغ، کوٹلی اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 28 سے 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔
راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، قصور، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارش کا امکان۔
بلوچستان میں 30 سے 31 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، خضدار اور تربت میں بارش متوقع، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
سندھ میں 30 اور 31 مئی کو ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ممکنہ بارش اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری۔
ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس، استور، شگر، چترال، کالام، اپر کوہستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ۔
شمشال ویلی، عطاآباد جھیل، کریم آباد، گل میت، ششکت بالا اور پاسو کے درمیان رابطہ سڑکیں حساس قرار دے دی گئیں۔
شگر ویلی روڈ، اسکردو روڈ، دیوسائی روڈ اور قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہونے کا خدشہ۔
ممکنہ طور پر متاثرہ شاہراہوں میں قراقرم ہائی وے، ناران روڈ اور جگلوٹ، اسکردو روڈ شامل ہیں۔
کالام، اوشو، کندول، ارنگ کیل، داسو، پٹن اور چترال ویلی کے پہاڑی مقامات پر سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ۔
شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
درکوٹ، لاشت، اشکومن، پنڈور، ریشن، بونی، بدسوات، شسپر، گلکن، ہنارچی، روشن اور کمراٹ کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔
ہنزہ، غذر، دیامیر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، وادی نیلم، باغ، سدھنوتی، چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حساس شاہراہوں اور پہاڑی علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔
سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ "پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ" سے بروقت معلومات حاصل کریں۔
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
Master Adil Aulakh
This is an unofficial page for educational updates.
پنجاب حکومت کا عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان، پنجاب بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن
نوٹ: پنجاب میں 4 چھٹیاں والا نوٹیفیکیشن فیک ہے
پی پی ایس سی کا 2027 سےتمام پوسٹس کیلئے معروضی سوالات کے ذریعے امیدواروں سے امتحانات لینے کا فیصلہ
No More Essay
گورنمنٹ اف پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز میں سمر کیمپ پر مکمل پابندی ہے ۔
اگر سمر کیمپ کی اجازت ملے گی تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کیا جائے گا۔
اور جو 12 اضلاع والا نوٹیفکیشن ہے وہ FLN کیمپ کے لیے ہے
23/05/2026
🔥 پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن 🚨
پنجاب حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے باوجود کھلے رہنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ چھانگا مانگا میں متعدد اسکول سیل کر دیے گئے۔ 📚❌
رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومتی احکامات نہ ماننے پر: 🏫 لیڈز اسکول
🏫 سندھو ماڈل اسکول
🏫 قائداعظم پبلک اسکول
🏫 ہزارہ پبلک اسکول
کو سیل کر دیا۔
یاد رہے کہ پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے 23 اگست تک جاری رہیں گی۔ ☀️
Disclaimer: This post is shared for informational and news purposes only, based on media reports.📌
کچہ امن و بحالی پروگرام‘‘ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا ایک شاندار اقدام ہے، جس کے تحت #کچہ کے بچوں کو تعلیم کے روشن سفر سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او رحیم یار خان کے رہائشی بچے کا خود داخلہ کر رہےہیں۔ کمشنر بہاولپور کے وزٹ کے موقع پر (میل) صادق آباد محمد ریاض اور اُن کی AEOs ٹیم کی جانب سے نئے طلبہ کے داخلوں کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کر کے زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔
تعلیم، امن اور روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم۔ ویلڈن آل آف یو
ویلڈن محترم ریاض بُھٹہ صاحب
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif
Education Thinkers Forum, Rahim Yar Khan
School Education Department, Government of the Punjab
Govt of Punjab
Government of Pakistan
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
پٹرول 6 روپے اور ڈیزل 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
اس وقت اس مہنگائی کے دور میں سب سے زیادہ پِسنے والا بندہ ملازم ہے
مہنگائی 100 فیصد سے تجاوز کر چکی مگر تنخواہ وہی پرانی
گورنمنٹ ملازمین میں سے سب سے زیادہ پریشان اس وقت کا استاد ہے
استاد کی سیلری اس کے اخراجات سے بہت کم ہے
ﷲ سب کی پریشانیوں کو دور کرے۔ آمین
اس وقت کا سب سے بڑا مطالبہ بجٹ میں 100 فیصد سیلری میں اضافے کا ہے
شئیر کریں اور ہماری آواز کو مؤثر بنائیں
تاکہ بجٹ سے پہلے پہلے ہم اپنے جائز مطالبات کے لیے بھرپور جدوجہد کریں
22/05/2026
آپ سمیت باقی سب کی آمد، دعاوں اور اظہارِ تعزیت کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔
ﷲ پاک میری بہن کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
Thanks Sir 𝙈𝙖𝙡𝙞𝙠 𝙈𝙪𝙝𝙖𝙢𝙢𝙖𝙙 𝘼𝙢𝙞𝙧 𝙎𝙗 𝙀𝙭 𝘾𝙀𝙊 𝙍𝙔𝙆
𝘾𝙪𝙧𝙧𝙚𝙣𝙩 𝘿𝙞𝙫𝙞𝙨𝙞𝙤𝙣𝙖𝙡 𝘿𝙞𝙧𝙚𝙘𝙩𝙤𝙧 𝙀𝙀 𝘽𝙖𝙝𝙖𝙬𝙖𝙡𝙥𝙪𝙧
𝘼𝙣𝙙
𝘿𝙚𝙥𝙪𝙩𝙮 𝘿𝙀𝙊 𝙎𝙖𝙙𝙞𝙦𝙖𝙗𝙖𝙙 𝙍𝙞𝙖𝙯 𝘽𝙝𝙪𝙩𝙩𝙖 𝙨𝙗
پرائیویٹ اساتذہ 3 ماہ کے لیے بے روزگار کیے جارہے، اسکولوں کی طرف سے نوٹیفکیشن موصول ہو رہے ہیں.
اگر ایسا کیا جارہا ہے تو ایسے سکولوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے
منسٹر ایجوکیشن Rana Sikandar Hayat سے گزارش ہے پیکٹا ایگزام ڈیوٹی اور مارکنگ کے معاوضہ جات اساتذہ کو عید سے پہلے ادا کروائیں جائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Address
Sadiqabad
64350
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |