عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ خَمْسٌ إِذَا ابْتُلِيتُمْ بِهِنَّ ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تُدْرِكُوهُنَّ : لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ ، حَتَّى يُعْلِنُوا بِهَا ، إِلَّا فَشَا فِيهِمُ الطَّاعُونُ ، وَالْأَوْجَاعُ الَّتِي لَمْ تَكُنْ مَضَتْ فِي أَسْلَافِهِمُ الَّذِينَ مَضَوْا ، وَلَمْ يَنْقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ ، إِلَّا أُخِذُوا بِالسِّنِينَ ، وَشِدَّةِ الْمَئُونَةِ ، وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَيْهِمْ ، وَلَمْ يَمْنَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ ، إِلَّا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ ، وَلَوْلَا الْبَهَائِمُ لَمْ يُمْطَرُوا ، وَلَمْ يَنْقُضُوا عَهْدَ اللَّهِ ، وَعَهْدَ رَسُولِهِ ، إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ ، فَأَخَذُوا بَعْضَ مَا فِي أَيْدِيهِمْ ، وَمَا لَمْ تَحْكُمْ أَئِمَّتُهُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ ، وَيَتَخَيَّرُوا مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ، إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا :’’ اے مہاجروں کی جماعت ! پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ جب تم ان میں مبتلا ہو گئے ( تو ان کی سزا ضرور ملے گی ) اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ ( بری چیزیں ) تم تک پہنچیں :
جب بھی کسی قوم میں بے حیائی ( بد کاری وغیرہ ) علانیہ ہونے لگتی ہے تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے گزرے ہوئے بزرگوں میں نہیں ہوتی تھیں ۔
جب بھی وہ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں ، ان کو قحط سالی ، روزگار کی تنگی اور بادشاہ کے ظلم کے ذریعے سے سزا دی جاتی ہے جب وہ اپنے مالوں کی زکاۃ دینا بند کرتے ہیں تو ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے ۔ اگر جانور نہ ہوں تو انہیں کبھی بارش نہ ملے ۔
جب وہ اللہ اور اس کے رسول کا عہد توڑتے ہیں تو ان پر دوسری قوموں میں سے دشمن مسلط کر دیے جاتے ہیں ، وہ ان سے وہ کچھ چھین لیتے ہیں جو ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔
جب بھی ان کے امام ( سردار اور لیڈر ) اللہ کے قانون کے مطابق فیصلے نہیں کرتے اور جو اللہ نے اتارا ہے اسے اختیار نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ ان میں آپس کی لڑائی ڈال دیتا ہے
Sunan Ibn e Majah #4019
فتنوں سے متعلق احکام و مسائل
Status: صحیح
Tanzeem E Islami - SDQ North
News and Updates - Official page of Tanzeem E Islami Sadiqabad North
23/12/2025
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہان اور ہے شاہین کا جہان اور
کہنے کو دونوں کانفرنس علماء کی تھیں - بس کرگس اور شاہین کا فرق ہے۔ یہ شاہین جمع ہوئے تھے جنہوں نے سیدھے سیدھے انداز میں ریاست کے ناجائز اختیارات اور آئین کے خلاف قانون سازیوں کو للکارا؛ پہلے چیف آف ڈیفنس کے سامنے کرگس اکٹھے ہوئے تھے جنہوں نے ظالم کے ہاتھ پر بیعت کی۔
حالیہ 'مجلس اتحاد امت پاکستان' اجتماع 5 صفات پر جو علامیہ جاری کیا گیا ہے اس کی تصاویر بھی ساتھ چسپاں کر دی ہے۔ 5 صفحے ہیں ضرور پڑھیں۔۔۔
مجلس اتحاد امت پاکستان تنظیم اسلامی پاکستان
جمعہ کے دن خوشخبری بھی سن لیں اور احساسِ ذمہ داری بھی بڑھائیں۔
وقتِ فرصت ہے کہاں کام ابھی باقی ہے
نورّ توحید کا اتمام ابھی باقی ہے
بہت سست رفتار ہے؛ اگلے سو سال میں بھی انقلاب نہیں آئے گا۔
جواب: امیر تنظیم اسلامی پاکستان جناب شجاع الدین شیخ
https://www.facebook.com/share/v/1CJxvDJXBz/
احتجاج کب فساد بنتا ہے؟ ڈاکٹر اسرار احمد رحمتہ اللہ
اظہارِخیال: اگر مقصد بڑا ہے؛ تو صبر اور قربانی بھی بڑی دینی ہوگی۔ رسول الله ﷺ کے سامنے تو کافر تھے؛ پھر بھی انقلاب کے پہلے 13 سال قرآنی حکم کے مطابق 'ہاتھ باندھے رکھے' حالانکہ سامنے والوں نے ہر طرح کا ممکن ظلم کیا اور ساتھیوں کو شہید بھی کیا۔ ہمارے سامنے تو مسلمان ہیں؛ پھر بھی ہم ظلم کا جواب ظلم سے فورا دینا شروع کر دیتے ہیں۔ قرآن و سنت جو کے صبر کی تلقین و اجر سے بھرا پڑا ہے کیا وہ بس رسول الله ﷺ اور صحابہ کے لیے تھا؟ ہمیں کیا 'صبر-فری' سرٹیفیکیٹ ملا ہوا ہے؟
تنظیم اسلامی کا موقف ہے کے اگر آپ دینی مقصد کے لیے نکلیں، تو سنت رسول ﷺ پر عمل کرتے ہوئے 'چاہے تمہاری بوٹیاں اڑا دی جائیں، اپنے ہاتھ بندھے رکھو' - گو کے قتال حلال ہے؛ لیکن سامنے اگر مسلمان ہیں اور فساد فی الارض کا خطرہ ہے تو بس اپنی جان پیش کر دیں۔
21/09/2025
*رسولِ انقلاب کا طریقہ انقلاب*
تنظیم اسلامی کی بنیادی فکر کے موضوع پر ایک ویڈیو
رفقاء و احباب سے درخواست ہے کے وقت نکال کر دیکھیں؛ دیکھی ہوئی ہے تو دوبارہ دیکھ کر یاد دہانی کر لیں؛ جو وقت لگے گا وہ نیکی میں صرف شدہ وقت شمار ہوگا۔
Rasool-e-Inqalab (sallallahu alayhi wasallam) Ka Tareeqa-e-Inqalab HD __ Dr. Israr Ahmed A Public Lecture by Dr. Israr Ahmed
08/09/2025
پاکستان کے سنیٹر مشتاق احمد اپنے ساتھیوں ہمراہ اس وقت اپنی جان داؤ پر لگا چکے ہیں۔ یہ پوری ویڈیو اگر آپ سنجیدگی سے دیکھیں گے تو یقین جانیں اپنی سستی/ڈر اور کاہلی کے باعث رو پڑیں گے۔ سنیٹر مشتاق احمد کا دینی و سیاسی جماعتوں سے شکوہ بھی ہے کے وہ بار بار کہتے رہے اٹھیں قربانی دیں اور امریکی سفارتخانے کے سامنے جا کر دھرنا دیں؛ درس قرآن وہاں دیں؛ درس حدیث دیں؛ نماز پڑھیں وغیرہ وغیرہ، مستقل وہاں قیام کریں؛ دھرنے کے لیے اور احتجاج و مزاحمت کے لئے - اور یوں لگتا ہے کے ان کی اپنی جماعت تک نے اس بات پر عمل نہیں کیا۔ اس لیے یہ جان باز مومن نوجوان (بوڑھا نہیں یہ نوجوان ہے) حسینی راستے کا انتخاب کر کے اپنی جان ہاتھ میں لیے غزہ جا رہا ہے۔ اور سختی سے روکا ہے اگر وہ گرفتار ہو جائیں تو انکو وہیں رہنے دیں اور انکی رہائی کا بہانہ بنا کر اسرائیل سے کسی صورت کوئی سفارتی تعلق نا قائم کیا جائے۔
Senator Mushtaq Is Sailing To Gaza! Here's How You Can Help Him Witness the Journey from Addiction to RecoveryExplore the untold stories of individuals battling drug abuse and their paths to healing. This 20-minute previe...
07/09/2025
Post-secularism is getting more prominent day by day, religion striking again; 'Torah' back in schools 🥳
https://theconversation.com/3-states-push-to-put-the-ten-commandments-back-in-school-banking-on-new-guidance-at-the-supreme-court-264423
3 states push to put the Ten Commandments back in school – banking on new guidance at the Supreme Court Louisiana, Texas and Arkansas are testing a Supreme Court precedent barring displays of the Ten Commandments’ display in public school classrooms.
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤى(6)اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىﭤ(7)اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰى(8)
انسان نوں جدوں احساس ہندا وا کے او آزاد وا تے پکڑ کوئی نئ؛ تے فیر موڑ توڑ کے سرکشی کرن لگ پیندا وا - بلیکھے وچ نا رویں؛ رب کول واپس مڑ کے جانا وا
فیر؟
فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ - وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ
بس فیر توں جیہڑا ذرہ برابر وی چنگا کم کیتا تے اودی وی جزا لب جاؤ، تے جے ذرہ برابر وی؛ اکھ چپکن جناں وی گناہ کیتا تے اووی سامنے آؤ
اجے جو کرنا کر لا؛ اجے رب نے خود نوں لکا کے؛ تے خود نوں غیب وچ لیجا کے تینوں ایس دنیا تے اپنی جان دا اختیار دے کے بھیجیا - ویکھ لیندے واں ہن کے شیطان زور پھر گیا یا رب دی روح نے مچ مچا دیتا تے نور و نور کر دیتا چار پاسے۔۔۔
02/08/2025
Starting now after Maghrib Prayer
07/12/2024
اسلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡۤا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
یہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور وفکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں
الحمد الله، اہلیان صادق آباد کیلئے بڑی خوشخبری کی بات ہے کے ڈاکٹر اسرار احمد رحمتہ الله کی نظام خلافت کے قیام کی جدوجہد کیلئے کھڑی کی ہوئی "تنظیم اسلامی" کے موجودہ امیر جناب شجاع الدین شیخ حفظہ الله تشریف لیکر آ رہے ہیں۔ امیرِ محترم پیلس مارکی PMC میں خطابِ عام کریں۔ اہلیان صادق آباد سے درخواست ہے کے بھرپور شرکت کریں، اور پیغام پر غور و فکر کریں۔ جن لوگوں کو الله کا مطالبہ سمجھ آ جائے، وہ موقع پر موجود تنظیمی اسٹال پر اپنا نام پتہ جمع کروا دیں۔
ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کے ناقص ہے کتاب
کے سکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق
ملا کو جو ہے ہند میں سجدے کی اجازت
نادان یہ سمجھتا ہے کے اسلام ہے آزاد
آئیں اور سمجھیں کے یہ کس آزادی اور غلامی کے تذکرہ علامہ محمد اقبال کر رہے ہیں۔
موبائل پر کیلنڈر اور الارم سیٹ کر لیں۔
8 دسمبر بعد نماز عشاء 07:30 پیلس مارکی منٹھار روڈ صادق آباد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Tanzeem E Isalmi Sadiqabad Shumali/Quran Academy
Sadiqabad
64350