Assistant Education Officer RYK

Assistant Education Officer RYK Education For All

پنجاب!سکول ٹائمنگ کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری صبح 8 تا 01:30 بروز جمعہ 8 تا 12.45 جمعہ کی چھٹی ختم جبکہ طلباء کو ہفتہ کی...
21/08/2026

پنجاب!
سکول ٹائمنگ کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری صبح 8 تا 01:30
بروز جمعہ 8 تا 12.45
جمعہ کی چھٹی ختم جبکہ طلباء کو ہفتہ کی چھٹی ہو گی اساتذہ کے لئے متبادل ہفتہ آن ہو گا
Rana Sikandar Hayat
Punjab Education Sector Reforms Program

19/08/2026

"یہ میری پہچان یہ میرا پاکستان "
Stage performance by National Garrison Kids
District Education Authority Rahim Yar Khan
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا...
18/08/2026

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

14 August 2026 " Grand Flag Hosting Ceremony & Program At GES Low Income Scheme No 1 Sdk Under Presidency of DDEO Riaz A...
14/08/2026

14 August 2026
" Grand Flag Hosting Ceremony & Program At GES Low Income Scheme No 1 Sdk Under Presidency of DDEO Riaz Ahmad Sb ,Choudhary Arif Sb AEO City All AEOs & Teachers & performing Students Participated with Patriotism.
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif

پاک سعودیہ ترکی دفاعی معاہدہ !محترم ظہیر انور جپہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کی صدارت اور محترم اشرف خان چانڈیہ اور میاں وس...
13/08/2026

پاک سعودیہ ترکی دفاعی معاہدہ !
محترم ظہیر انور جپہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کی صدارت اور محترم اشرف خان چانڈیہ اور میاں وسیم محبوب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی میزبانی میں ٹاؤن ہال رحیم یار خان میں اس عظیم الشان معاہدہ کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس کے مہمان خصوصی میاں عامر شہباز صاحب ، محترمہ نسرین گجر صاحبہ ایم این اے اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان تھے
امن کمیٹی رحیم یار خان کے معزز علماء کرام نے خصوصی شرکت کی اور اس معاہدہ کی شرعی و دفاعی لحاظ سے اہمیت کو اجاگر کیا
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif

یوم آزادی مبارک لیکن ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ ، آتش بازی و ہلڑ بازی سے گریز کریں اور شایان شان اور مہذب انداز،میں آزادی م...
12/08/2026

یوم آزادی مبارک لیکن ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ ، آتش بازی و ہلڑ بازی سے گریز کریں اور شایان شان اور مہذب انداز،میں آزادی منائیں

صادق آباد!بحکم چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان آکسفورڈ ماڈل سکول میونسپل ٹاؤن کو گورنمنٹ ہدایات ...
12/08/2026

صادق آباد!
بحکم چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان آکسفورڈ ماڈل سکول میونسپل ٹاؤن کو گورنمنٹ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا
Rana Sikandar Hayat

صادق آباد!آمدہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر الاصلاح سکول چک 169 پی کو سیل کر دیا گیا Rana Sikandar Hayat
11/08/2026

صادق آباد!
آمدہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر الاصلاح سکول چک 169 پی کو سیل کر دیا گیا
Rana Sikandar Hayat

صادق آباد!بحکم چیف ایگزیکٹو آفیسر  عدن گرامر سکول عوامی کالونی صادق آباد کو گورنمنٹ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اور 24...
11/08/2026

صادق آباد!
بحکم چیف ایگزیکٹو آفیسر عدن گرامر سکول عوامی کالونی صادق آباد کو گورنمنٹ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اور 24 اگست 2026 سے قبل ادارہ کھولنے پر سیل کر دیا گیا
Rana Sikandar Hayat

میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کا بلا منظوری نقشہ جات پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 اسکول سیلرحیم یار خان، 08 اگست 2...
08/08/2026

میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کا بلا منظوری نقشہ جات پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 اسکول سیل

رحیم یار خان، 08 اگست 2026:
میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کی جانب سے بلامنظوری نقشہ جات کے قائم پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رحیم یار خان ملک فاروق احمد اور چیف آفیسر رانا محمود علی کی ہدایات پر میونسپل آفیسر پلاننگ اسامہ علی، بلڈنگ انسپکٹر زوہیب خان خٹک اور بلڈنگ انسپکٹر ارشد سیال کی زیرِ نگرانی بلا منظوری نقشہ جات کے حامل پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کی جانب سے قبل ازیں ایسے پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیے گئے تھے جن کے بلڈنگ پلان/نقشہ جات میونسپل کمیٹی سے منظور شدہ نہیں تھے۔ اس سلسلہ میں اسکول مالکان کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ بھی منعقد کی گئی، جس میں انہیں واضح طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے اسکولوں کے نقشہ جات متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق میونسپل کمیٹی رحیم یارخان سےمنظور کروائیں، بصورت دیگر عدم تعمیل کی صورت میں اسکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف آج مورخہ 08 اگست 2026 سے سیلنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے پہلے مرحلے میں 8 پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

1۔ دارِارقم سکول
2۔ The JTN School
3۔ The JTN School
4۔ صفہ سکول سسٹم
5۔ RYK کالج
6۔ RYK سکول
7۔ قُرتبہ پریمئرسکول
8۔ نیوڈے سکول

میونسپل کمیٹی رحیم یارخان حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے مالکان اپنے اداروں کے نقشہ جات متعلقہ قوانین اور بلڈنگ بائی لاز کے مطابق منظور کروائیں۔ بلا منظوری نقشہ جات اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Address

Sadiqabad
64350

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

03049370366

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Education Officer RYK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Assistant Education Officer RYK:

Shortcuts

Share