Iqra High School Mahi Chowk

Iqra High School Mahi Chowk

Share

Contact for details ☺️.

17/05/2026

ایک عظیم باپ کا خواب…
اور اُس خواب کو اپنے کندھوں پر اُٹھائے ایک عظیم بیٹا…
باپ نے اپنی پوری زندگی علم کی روشنی پھیلانے میں گزار دی،
اور آج اُس کے جانے کے بعد بیٹا اُسی مشن کو اسی جذبے، محبت اور اخلاص کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔
یہ صرف ایک سکول نہیں،
یہ ایک باپ کی محنت، دعا اور قربانیوں کی نشانی ہے…
اور بیٹا اُس امانت کا سچا محافظ بن کر کھڑا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ والدِ محترم کے درجات بلند فرمائے
اور بیٹے کو اپنے والد کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

16/05/2026

کلاس ہشتم کے طالب علم محمد امتیاز ولد محمد حنیف کی پہلی شاندار پریزنٹیشن ✨📚
آج بچے نے اعتماد کے ساتھ “Grammer” کے بارے میں اپنی معلومات کلاس کے سامنے پیش کیں۔
بچوں کا حوصلہ اور اعتماد ہی اُن کے روشن مستقبل کی پہلی سیڑھی ہے۔ 🌸
ماشاءاللہ، اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🤍

16/05/2026

کلاس ہفتم کے طالب علم کی پہلی شاندار پریزنٹیشن ✨📚
آج بچے نے اعتماد کے ساتھ “Word” کے بارے میں اپنی معلومات کلاس کے سامنے پیش کیں۔
بچوں کا حوصلہ اور اعتماد ہی اُن کے روشن مستقبل کی پہلی سیڑھی ہے۔ 🌸
ماشاءاللہ، اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🤍

14/05/2026

۔مرحوم قاری حافظ عبد المجید کھووڑا انڈھڑ عربی ٹیچر۔
استاد قاری عبد المجید کھووڑا انڈھڑ بن اللہ بخش انڈھڑ گاؤں محمود وستی نور محمد کھووڑا انڈھڑ میں 1965ء میں پیدا ہوئے۔ پرائمری تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ وستی لکھن میں استاد قاری عبد الرحمٰن کے پاس قرآن پاک حفظ کیا۔ مڈل سے میٹرک تک الفیصل ہاء اسکول صادق آباد میں بطور پرائیویٹ پڑھے۔ عربی و فارسی کی تعلیم مدرسہ عربیہ تحفیظ القرآن عیدگاہ صادق آباد میں مولانا عبد الغفور صاحب کے مدرسہ میں پڑھے۔ اس وقت مدرسہ کی ذمّہ داری ان کے فرزند مولانا محمد طلحہ صاحب کے سپرد ہے، وہاں سے 1988ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔ دستار بندی حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، مولانا سائیں عبد الکریم ندیم، مولانا عبد القادر، مولانا محمد طلحہ صاحب اور مولانا عبد الغفور رح کی موجودگی میں ہوئی۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد مولوی عالم فاضل کے تعلیم بہاولپور سے حاصل کی۔
1993ء میں نوکری ملی اور پہلی پوسٹنگ گورنمنٹ مڈل اسکول ریاض آباد جمال الدین والی نزد صادق آباد میں ہوئی۔ اس کے بعد 1994ء میں گورنمنٹ ہاء اسکول دعووالہ نزد ماہی چوک صادق آباد میں تقرر ہوا اور تاحیات وہیں برقرار رہے۔ آپ کے کچھ نامور شاگرد: استاد محمد جاوید، صوبہ خان عالمانی ایچ ایس ٹی گورنمنٹ ہاء اسکول صادق آباد، عبد الجبار بن متارا خان چانگ برادر آف ایم پی اے ممتاز خان چانگ کراچی میں کنسٹرکشن کے کام میں مصروف ہے۔ عمیر مشتاق پرنسپل آف الفیصل ہاء اسکول صادق آباد وصدر پرائیویٹ ایسوسی ایشن پنجاب، ڈاکٹر محفوظ الرحمن مالک بختاور میموریل ہسپتال صادق آباد وغیرہ۔ محکمہ تعلیم گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے بہترین کارکردگی پر ٫٫بیسٹ ٹیچر ایوارڈ،، بھی ملا ہے۔ 1996ء سے جامعہ مسجد ماہی چوک صادق آباد میں امامت وخطابت کے فرائض تاحیات دیتے رہے۔ پورے علاقے کی معزز شخصیت اور نکاح رجسٹرار بھی تھے۔ اولاد میں تین فرزند ہیں۔ عبد الجبار حافظ قرآن ہے اور پرائمری سکول ٹیچر ہے۔ عبد الرزاق پرنسپل اقرأ انوار الاسلام ہائی سکول ماہی چوک صادق آباد اور تیسرا بیٹا پرائیویٹ ملازم ہے۔

07/05/2026

معروف سماجی شخصیت وڈیرہ غلام صفدر کوش نے اقراء انوارالاسلام ہائی سکول کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرنسپل ڈاکٹر عبدالرزاق اور وائس پرنسپل حافظ غلام نبی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وڈیرہ غلام صفدر کوش نے اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی، اخلاق اور نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے سکول کے بہترین تعلیمی ماحول، اساتذہ کی محنت اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے ادارے کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
پرنسپل ڈاکٹر عبدالرزاق صاحب نے بھی معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور والدین کے تعاون کو بچوں کی کامیابی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Photos from Iqra High School Mahi Chowk 's post 28/04/2026

رات کے وقت کا خوبصورت منظر 💖

22/04/2026

یہ وقت گزر گیا، مگر یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی…
کلاس دہم 2026 – ایک خوبصورت سفر ✨

19/04/2026

Best of luck Dear Students 🤲💖

Photos from Iqra High School Mahi Chowk 's post 31/03/2026

🌟 اقرا انوارُ الاسلام ہائی سکول کا شاندار رزلٹ تقریب 2026 🌟
الحمدللہ! اقرا انوارُ الاسلام ہائی سکول میں سال2025-26 کے شاندار نتائج کے موقع پر ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
یہ تقریب نہ صرف کامیابیوں کا جشن تھی بلکہ آنے والے روشن مستقبل کی ایک خوبصورت جھلک بھی پیش کر رہی تھی۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، جس سے دیگر طلبہ میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔
🎤 تقریب کی کمپیرنگ نہایت خوبصورت انداز میں جناب عبدالجبار صاحب نے سنبھالی، جبکہ ان کے ہمراہ جناب عبدالرازق صاحب نے بھی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا۔
🎓 تقریب کی صدارت معزز ڈاکٹر عبدالرزاق صاحب (پرنسپل) نے کی، جنہوں نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو مزید محنت، دیانتداری اور اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین کی۔
🌹 اس موقع پر ہمارے معزز مہمانِ خصوصی میر شاہد احمد مختار صاحب نے بھی خطاب فرمایا اور طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
آخر میں، ہم تمام کامیاب طلبہ، معزز اساتذہ کرام اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Want your school to be the top-listed School/college in Sadiqabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kot Sabzal Road Mahi Chowk
Sadiqabad
MEER00

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00