Madrassa kuddam ul quran maryshah sadikabad

Madrassa kuddam ul quran maryshah sadikabad

Share

مدرسہ خدام القرآن میرے شاہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان پنجاب پاکستان

23/11/2025
07/08/2025

جنگ عظیم دوم میں برطانیہ کی فضائیہ نے اپنے جہازوں میں ائیر بورن ریڈار A123 لگا دئے تھے. اُس وقت جہازوں میں یہ ٹیکنالوجی دستیاب نہ تھی. پائلٹ فضا میں دوسرے جہازوں کو اپنی آنکھوں سے تلاش کرتے تھے اور جو پہل کر جاتا دوسرے پر حملے میں سبقت لے جاتا. ریڈار نے یہ توازن بگاڑ دیا.

مشہور قول ہے جو ایک آدمی کر سکتا ہے وہ دوسرا بھی کر سکتا ہے. یہ بات تب زیادہ آسان ہو جاتی ہے جب معاشرہ حالت جنگ میں ہو. بات بقا کی ہو اور ہر سہولت و وسائل بقا کیلئے وقف ہوں. برطانیہ لیکن جرمنی سے اپنا یہ ریڈار چھپانا چاہتا تھا.

برطانوی نشریاتی اداروں نے ایک پروپیگنڈا شروع کردیا کہ برطانوی پائلٹوں کی نظر بہت تیز ہے. کیونکہ ان کو روزانہ گاجریں کھلائی جاتی ہیں. گاجروں کے فضائل شروع ہوگئے. تحقیق کی سمت ریڈار کی بجائے گاجروں پر چلی گئی اور گاجروں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی.

بیشک گاجر میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو نظر کیلئے مفید ہے. لیکن یہ اندھیری رات میں آنکھوں کو نائٹ ویژن نہیں دیتا نہ ہی گہرے بادلوں میں مخالف جہاز کو میلوں دور سے دیکھ سکتا ہے. اور بات بیٹا کیروٹین کی ہی اگر ہے تو میٹھے آلو تربوز کدو وغیرہ میں بھی تو یہ موجود ہے. آخر گاجر ہی کیوں.؟

لیکن گاجر آج بھی نظر کیلئے تریاق سمجھی جاتی ہے. کیونکہ ہم حقیقت کی بجائے پراپیگنڈا سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں. اس لئے حکمران و اشرافیہ کی دُنیا الگ ہے اور عوام کی دُنیا الگ ہے. ایک کے پاس سب کچھ دستیاب ہے تو دوسری طرف کی محرومی کو کوئی نہ کوئی گاجر دے کر مصروف کر دیا جاتا ہے.

بشکریہ ریاض علی خٹک

Want your school to be the top-listed School/college in Sadiqabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Meery Shah
Sadiqabad