11/08/2026
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حالات پڑھتے ہیں تو واقعی حیرت ہوتی ہے کہ ان کے گھروں میں دنیا کی سہولتیں کتنی کم تھیں، لیکن آخرت کی فکر کتنی زیادہ تھی۔
اور آج ہمارے گھروں کا حال دیکھیں… اللہ نے ضرورت سے کہیں زیادہ دیا ہوا ہے، گھر میں ہر طرح کی سہولت موجود ہے، ہماری بہت سی خواہشیں بھی پوری ہوتی رہتی ہیں، لیکن اگر کبھی ہماری مرضی کی کوئی ایک چیز نہ ملے تو ہم شکوہ شروع کر دیتے ہیں، ناشکری کرنے لگتے ہیں۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی ہمیں یہی تو سکھاتی ہے کہ اصل کامیابی دنیا کو زیادہ سے زیادہ جمع کرنا نہیں، بلکہ آخرت کے لیے تیاری کرنا ہے۔
اللہ ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا بنائے اور آخرت کی تیاری کی فکر بھی نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻
✍️ ام ایمن