Jamia-tul-Madina Sadiq Abad

Jamia-tul-Madina Sadiq Abad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia-tul-Madina Sadiq Abad, Education, Sadiqabad.

02/09/2025

ــــ مولانا محمد عاصم مدنی ــــ
علم و حلم کا درخشاں چراغ ایک ہمہ جہت شخصیت کا علمی و ادبی سفر

زمانہ گواہ ہے کہ جب بھی اللہ کریم کسی بندے کو اپنے دین کی خدمت کے لئے منتخب فرماتا ہے تو اسے ایسی صفات و عادات سے نواز دیتا ہے جو نہ صرف اس کے لئے باعثِ عزت بنتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ بھی قرار پاتی ہیں اور اس کے قلب کو علم و معرفت کے انوار سے منور اور اس کی طبیعت کو حلم و اخلاق کے جواہر سے مزین فرما دیتا ہے۔ انہی شخصیات میں ایک نام مولانا محمد عاصم مدنی صاحب کا بھی ہے، جنہوں نے اپنی زندگی کے بہترین ایام کو دینی تعلیم و تدریس اور نظامت کے عظیم کام کے لئے وقف فرمایا اور جو اپنے زمانے میں علمی وقار، تدریسی استقامت، نظامتی خدمات اور اخلاقی محاسن کے حسین امتزاج کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

مولانا محمد عاصم مدنی نے دار المرشد کراچی بابرکت مہینہ رمضان المبارک کا اعتکاف کیا وہاں سے دعوت اسلامی کا ماحول میسر آنے کے بعد اپنے علمی سفر کا آغاز صادق آباد کے قدیمی جامعۃ المدینہ " لکڑ منڈی " سے کیا۔ یہاں آپ نے درجۂ اولیٰ سے لے کر موقوف علیہ تک کے تمام مراحل نہایت محنت، جانفشانی اور مسلسل استقامت کے ساتھ طے کئے۔ دل کی دھڑکنوں میں عشقِ نبوی ﷺ کی حلاوت سمائی ہوئی تھی۔ دن ہو یا رات، گرمی ہو یا سردی، آپ کے شوقِ تعلیم میں کمی نہ آئی آپ کی علمی جستجو اور دینی ذوق نے آپ کو آگے بڑھنے پر مائل رکھا یہاں تک کہ آپ نے کراچی کے عالمی مدنی مرکز میں دورۂ حدیث شریف کی سعادت حاصل کی اور 2017ء میں سندِ فراغت سے سرفراز ہوئے۔ یہ وہ سنہری لمحہ تھا جو آپ کے والدین، اساتذہ اور آپکے احباب کے لئے خوشی کا دن تھا جب آپ کے سر پر سنت رسول ﷺ عمامہ کا تاج سجایا گیا اور امت کے لئے آپ کو ایک معتمد عالم و فاضل کی حیثیت سے پہچانا گیا۔
تعلیم کی تکمیل کے بعد وہی ادارہ جس کے صحن میں آپ نے تعلیمی ایام گزارے، جہاں اساتذہ کا ادب سیکھا، جہاں قرآن و حدیث کی خوشبو نے آپ کی روح کو معطر کیا، وہیں سے آپ کی نظامت کی ذمہ داریاں شروع ہوئیں۔ 2017 سے اگست 2025ء تک آپ نے صادق آباد کے اسی مرکزی علمی جامعۃ المدینہ میں اپنی صلاحیتوں کا نا صرف لوہا منوایا بلکہ تعلیمی نظم و ضبط اور روحانی تربیت کا ایسا نقش چھوڑا جو آنے والے زمانے تک قائم رہے گا۔ آپ کی نظامت کی خصوصیت یہ تھی کہ آپ کی سختی کے پیچھے بھی شفقت چھپی ہوتی، اور آپ کی نرمی کے پیچھے بھی نصیحت کی حکمت کار فرما رہتی۔ کٹھن حالات میں آپ نے کبھی مایوسی کو قریب نہ آنے دیا، بلکہ چہرے پر تبسم سجائے، مشکلات کو آسانیوں میں بدلنے کا ہنر اپنایا اور سکھایا۔ آپ کی نظامت میں سختی کم اور محبت زیادہ تھی۔ سخت ترین لمحات آئے، مگر آپ نے ان کا مقابلہ ہمیشہ مسکرا کر کیا۔ یہی مسکراہٹ آپ کی پہچان اور آپ کا ہتھیار بن گئی۔ ان آٹھ برسوں میں نہ جانے کتنے خوش نصیب طلبہ نے آپ کی زیرِ نگرانی تعلیم حاصل کی اور فارغ التحصیل ہوکر ملک کے مختلف گوشوں میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں دین کی شمعیں روشن کر رہے ہیں۔

اگست 2025ء کے بعد تقدیر نے آپ کے لئے ایک نئی راہ مقرر کی۔ آپ کا تبادلہ جامعۃ المدینہ خالد بن ولید (صادق آباد) میں تدریس کے لئے ہوا۔ جب آپ وہاں تشریف لائے تو اہلِ جامعہ نے آپ کا ایسا استقبال کیا جو ہمیشہ یادگار رہے گا۔

ناظمِ جامعہ مولانا انور مدنی صاحب نے نہایت محبت سے آپ کو خوش آمدید کہا۔ طلبہ دائیں بائیں صف بستہ کھڑے ہوگئے، ہاتھوں میں پھول اور دلوں میں محبت بھرے جذبات سجائے۔ قصیدہ بردہ شریف کی پرکیف صدائیں فضا کو معطر کر رہی تھیں۔ طلبہ نے پھولوں کے ہار پہنائے گویا دل و جان سے آپ کے قدموں کو خوش آمدید کہا۔

اسی موقع پر آپکے عظیم استاد، استاد العلماء، حضرت علامہ مولانا ظریف القادری مدنی صاحب (جو کہ آپ اور ناظم صاحب دونوں کے استاد ہیں) بنفسِ نفیس جلوہ فرما تھے۔ ان کی موجودگی اور استقبال نے اس منظر کو اور بھی باوقار اور روح پرور بنا دیا۔ یہ لمحے تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے لائق ہیں۔ یہ منظر گویا عہدِ قدیم کی یاد تازہ کر رہا تھا۔

مولانا محمد عاصم مدنی کی شخصیت کئی خوبیوں کا حسین مرقع ہے۔
نرم لہجہ، نرم گفتاری، حسن اخلاق، شیریں کلامی اور متواضع طبیعت آپ کا سرمایہ ہیں انہی خوبیوں نے آپکو سب کا محبوب بنایا ہے۔
مہمان کے ساتھ عزت و احترام اور حسنِ سلوک آپ کی عادات میں شامل ہے۔ آنے والا ہر شخص آپ کے دسترخوان اور مسکراہٹ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا
غرباء و مساکین پر خرچ کرنے میں آپ کو لذت ملتی ہے۔ راہِ خدا میں خرچ کرنا آپکا خاصہ اور آپ کے نزدیک باعثِ فخر ہے۔
اگر کسی نے دل دکھایا تو آپ نے ہمیشہ معافی کو ترجیح دی۔ انتقام کو کبھی اپنی لغت کا حصہ نہ بنایا۔
اللہ نے آپ کو غیر معمولی ذہانت عطا فرمائی۔ علمی مباحث ہوں یا عوامی بیانات، آپ اپنی فصاحت و بلاغت سے سامعین کے دلوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔
سفرِ زندگی میں مشکلات کے پہاڑ آئے، مگر آپ نے ہمیشہ صبر و استقامت کے ساتھ انہیں سہہ لیا اور شکر کے ساتھ قبول کیا۔

ایک اور نہایت حسین عادت یہ تھی کہ جب بھی کوئی سینیئر استاد دفتر میں آتے تو آپ اپنی نظامت کی کرسی کو ان کے لئے خالی کر دیتے۔ یہ عمل آپ کے ادب و احترام اور عاجزی و انکساری کی عکاسی کرتا ہے۔

آخر میں ہم یہی دعا کرتے ہیں:
اللہ رب العزت مولانا محمد عاصم مدنی صاحب کے لئے نئے جامعہ میں آسانیاں پیدا فرمائے، ان کا دل وہاں لگائے، اللہ کریم آپ کے نظامتی لمحوں کو مقبول بنائے، آپ کی زبان کو علم و حکمت کا منبع بنائے، ان کے دین و دنیا کے مسائل کو حل فرمائے، آپکو اور آپکے گھر بار کو شریروں کے شر اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے۔ تدریسی میدان میں دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے آپ کی تحریروں اور تقریروں اور اسباق کو طلباء و خلقِ خدا کے لئے ہدایت کا ذریعہ بنائے، اور آپ کو کامیابی و کامرانی کے اعلیٰ درجات سے نوازے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔

*شیخ زادہ حیدر مدنی*
2/9/25

Photos from Kanz-ul-Madaris's post 10/05/2024
10/05/2024
11/03/2024

11/03/2024


اھلا و سہلا یا رمضان

Photos from Jamia-tul-Madina Sadiq Abad's post 22/02/2024

علم التوقیت کی کلاس آج سے شروع ہے

Photos from Jamia-tul-Madina Sadiq Abad's post 21/02/2024

Last day of Examination
Obey the prayers

Photos from Jamia-tul-Madina Sadiq Abad's post 21/02/2024

جامعات کے پیپر ختم ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اب دو مہینے تحصیلِ علم ومطالعہ سے بھی دور رہنا ہے۔۔۔۔بلکہ سالانہ تعطیلات تو خارجی مطالعے کا بھرپور وقت اور نعمت غیرمترقبہ ہیں۔۔۔۔بس دوچار دن آرام کرکے جہان مطالعہ کے مکین بن جاٸیے۔۔۔۔۔ اپنے اساتذہ کرام سے مشورہ کرکے ان چھٹیوں میں کم از کم دو تین مفید ترین کتب کا مطالعہ لازمی کیجیے۔۔۔ چاہیں تو ہر درجے کے طلبہ کرام کی ذہنی صلاحیت کے پیش نظر بناۓ گٸے اس چارٹ کے مطابق بھی مطالعہ کرسکتے ہیں۔۔۔ اللہ پاک تمام مدارس و جامعات کے طلبہ کرام کو زندگی کے ہر علمی و عملی امتحان میں کامیاب فرماۓ۔۔۔۔ امین بجاہ محمد خاتم النبیینﷺ

دعاگو،دعاجو:
محمد آصف اقبال مدنی عطاری
21فروری2024
نزیل المدینة المنورة

Photos from Jamia-tul-Madina Sadiq Abad's post 18/02/2024

یہ ہے آپکی دعوت اسلامی
جامعۃ المدینہ صادق آباد میں 70 سالہ #بزرگ عبد الغنی عطاری جو کہ یوریا پلانٹ کے آپریشن سیکشن میں آپریٹر کی حیثیت سے 33 سال کی ریٹائرمنٹ کے بعد کنز المدارس بورڈ کے درجہ سادسہ (6th year) کے پیپر دے رہے ہیں

Haider_Madani

Photos from Dawateislami USA's post 18/02/2024
13/02/2024

کنز المدارس سالانہ امتحانات کا دوسرا دن
جامع مسجد حنفیہ نہر کنارہ
جس میں بہاولپور ڈویژن نگران مولانا غلام مرتضیٰ مدنی صاحب نے شرکت کی
***i

Want your school to be the top-listed School/college in Sadiqabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Sadiqabad