18/07/2026
:
محترم جناب ایم این اے صاحب ۔۔۔ GHS Makhizai Kurram is in the top ten oldest school. ۔کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ھے۔براے کرم توجہ فر مائیں۔شکریہ ۔
@
ڈیڈیک چیئرمین و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری کی خصوصی کاوشوں سے ضلع کرم میں سرکاری سکولوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔
منصوبے کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع کرم کے مزید 10 سرکاری تعلیمی اداروں کو سولرائز کیا جا رہا ہے، جس سے طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول، بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
اسی منصوبے کے تحت آج گورنمنٹ ہائی سکول اسرار شہید پارہ چنار میں منعقدہ تقریب کے دوران ضلع کرم کے درج ذیل تعلیمی اداروں کو سولر پلانٹس فراہم کیے گئے:
1۔ گورنمنٹ ہائی سکول زیڑان امام باغ
2۔ گورنمنٹ ہائی سکول قبادشاخیل
3۔ گورنمنٹ ہائی سکول سمیر
4۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2، پارہ چنار
5۔ گورنمنٹ ہائی سکول شینگک
6۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول علی زئی
7۔ گورنمنٹ ہائی سکول مالی کلے
8۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ملانہ
9۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بوشہرہ
10۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شلوزان
یہ منصوبہ ضلع کرم میں تعلیمی شعبے کی بہتری، توانائی کے پائیدار استعمال اور جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
@ #