Rafiq Mazari

Rafiq Mazari work as a Teacher and expert Trainer under British council in Education department Punjab

08/04/2026

بے شک ایرانی قوم نے ثابت کیا کہ وہ حضرت علی علیہ السلام کی بہادری اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کے حقیقی پیروکار ہیں ۔

گورنمنٹ ہائی سکول دیرہ دلدار (روجھان) میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 🏆​گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول دیرہ دلدار میں تعلی...
07/04/2026

گورنمنٹ ہائی سکول دیرہ دلدار (روجھان) میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 🏆
​گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول دیرہ دلدار میں تعلیمی سال کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
​اساتذہ اور والدین نے بچوں کی محنت کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

اور کوئی حکم ۔۔۔۔۔۔۔
22/02/2026

اور کوئی حکم ۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب میں اب کوئی زمین پر قبضہ نہیں کر سکے گا، ہر قبضہ کیس کا فیصلہ صرف 90 دن میں ہوگا۔پنجاب میں اراضی کامقدمہ اب برسوں ...
31/10/2025

پنجاب میں اب کوئی زمین پر قبضہ نہیں کر سکے گا، ہر قبضہ کیس کا فیصلہ صرف 90 دن میں ہوگا۔

پنجاب میں اراضی کامقدمہ اب برسوں نہیں چلے گا،،،پنجاب میں قبضہ مافیاسے نمٹنے کیلئے آرڈیننس جاری ۔۔ہر قبضہ کیس کا فیصلہ صرف 90 دن میں ہوگا،،،،،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90روز میں کرنے پابند ہو گا ۔۔ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم،،،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ ،،،مریم نوازنے کہا،،پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا۔ قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔

جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ ---وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا
پنجاب کے عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری
پنجاب میں غریب کی زمین کا مقدمہ اب برسوں نہیں چلے گا ---مریم نواز شریف کا فیصلہ--ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم
سالوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کے لیے
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا انقلابی قدم
پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا
ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہمی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا
خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90کے اندر اندر کرنے پابند ہو گا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے وژن ریاست عوام کی دہلیز پر کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی قائم ہوگی
پنجاب میں نئے نظامِ انصاف کے تحت عدالت جانے سے پہلے نجی جائیداد پر قبضہ کا ایشوڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی حل کرے گی
برسوں سے لوگ عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کو پنجاب میں برق رفتار انصاف کے لیے ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی ہرقبضہ کیس کا فیصلہ 90دن میں کرے گی
۔6 رکنی ضلعی تصفیہ کمیٹی کا کنونیئرڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر حکام بھی شامل ہونگے
۔30 دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر
ریاستی رِٹ اور عوامی حقِ ملکیت کے تحفظ کی نئی مثال قائم--کیس کے فیصلے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی جائےگی
عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے قبضہ چھڑانے کے لئے پیرا فورس کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کاجائزہ
شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ریکارڈ اور سوشل میڈیا لائیو سٹریمنگ کی تجاویز کا جائزہ
پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے-مریم نواز شریف
جس کی ملکیت، اسی کا حق ہے قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے-مریم نواز شریف
عام آدمی کے لئے چھوٹی سی جائیداد یا اراضی کل کائنات ہوتی ہے اور مافیا اس پر قبضہ کر لیتا ہے۔ مریم نواز شریف

گائے دودھ نہیں دیتی​ایک باپ اپنے چھوٹے بچوں سے کہا کرتا تھا:"جب تم میں سے ہر کوئی بارہ سال کا ہو جائے گا، تو میں اُسے زن...
12/10/2025

گائے دودھ نہیں دیتی
​ایک باپ اپنے چھوٹے بچوں سے کہا کرتا تھا:
"جب تم میں سے ہر کوئی بارہ سال کا ہو جائے گا، تو میں اُسے زندگی کا راز بتاؤں گا۔"
​ایک دن، جب سب سے بڑا بیٹا آخر کار بارہ سال کا ہوا، تو اُس نے گھبراہٹ میں اپنے والد سے پوچھا، "تو وہ راز کیا ہے؟"
​اس کے والد اُس کے قریب جھکے اور کہا، "میں تمہیں بتاؤں گا، لیکن تم ابھی اسے اپنے بھائیوں کے ساتھ شیئر (بانٹ) نہیں کر سکتے۔ تیار ہو؟ راز یہ ہے: گائے دودھ نہیں دیتی۔"
​لڑکا الجھن میں بولا، "آپ کا کیا مطلب ہے؟"
​"تم نے صحیح سنا۔ ایک گائے تمہیں یونہی دودھ نہیں دے دیتی—تمہیں یہ حاصل کرنا پڑتا ہے۔ تمہیں صبح چار بجے اُٹھنا پڑتا ہے، باڑے (اصطبل) سے گزرنا پڑتا ہے، گوبر پر قدم رکھنا پڑتا ہے، گائے کی دُم باندھنی پڑتی ہے، اُس کی ٹانگیں محفوظ کرنی پڑتی ہیں، اسٹول پر بیٹھنا پڑتا ہے، بالٹی نیچے رکھنی پڑتی ہے… اور یہ سارا کام خود کرنا پڑتا ہے۔ راز یہی ہے: گائے دودھ نہیں دیتی۔ یا تو تم اُسے دوہو گے (Milk کرو گے)—یا پھر اس کے بغیر گزارا کرو گے۔"
​والد نے رُک کر بات جاری رکھی:
"دیکھو، ایک پوری نسل ہے جو سمجھتی ہے کہ گائے دودھ دیتی ہے۔ کہ چیزیں اُنہیں خود بخود، مفت میں مِل جائیں گی۔ اُن کی سوچ یہ ہے کہ، میں چاہتا ہوں، میں مانگتا ہوں، اور مجھے مِل جاتا ہے۔ انہیں ہر چیز آسان طریقے سے پانے کی عادت ہے۔ لیکن زندگی ایسے کام نہیں کرتی۔ زندگی خواہش کرنے، مانگنے اور وصول کرنے کا نام نہیں ہے۔ یہ کوشش کرنے کا نام ہے۔ جو کچھ تمہیں زندگی میں ملتا ہے وہ براہِ راست اُس محنت سے آتا ہے جو تم کرتے ہو۔ خوشی محنت کا نتیجہ ہے۔ اور جب تم محنت کو نظرانداز کرتے ہو، تو تمہارے ہاتھ صرف مایوسی آتی ہے۔"
​لہٰذا اُس نے اپنے بچوں سے کہا:
"اِس راز کو کم عمری سے یاد رکھنا، تاکہ تم یہ سوچ کر بڑے نہ ہو کہ حکومت، تمہارے والدین، یا تمہاری مسکراہٹ تمہیں ہر وہ چیز تھما دے گی جس کی تمہیں ضرورت ہے۔ زندگی اِس طرح نہیں چلتی۔
​کبھی نہ بھولنا: گائے دودھ نہیں دیتی۔ اسے پانے کے لیے—تمہیں کام کرنا پڑتا ہے۔

جنازے میں صرف پچاس ساٹھ لوگ تھے، سلام پھیرا گیا، مولوی صاحب نے دعا کرائی اور لوگوں نے تعزیت کے لیے لواحقین کی تلاش میں د...
29/09/2025

جنازے میں صرف پچاس ساٹھ لوگ تھے، سلام پھیرا گیا، مولوی صاحب نے دعا کرائی اور لوگوں نے تعزیت کے لیے لواحقین کی تلاش میں دائیں بائیں دیکھنا شروع کر دیا، مرحوم کا ایک ہی بیٹا تھا، وہ لندن میں تھا، وہ وقت پر پاکستان نہ پہنچ سکا چنانچہ وہاں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس سے پرسا کیا جا سکتا، لوگوں نے چند لمحے انتظار کیا اور پھر گرمی کی وجہ سے ایک ایک کر کے چھٹنے لگے، تدفین کا وقت آیا تو قبرستان میں صرف چھ لوگ تھے، مستنصر حسین تارڑ، یہ مرحوم کے عزیز ترین دوست تھے۔یہ وہاں موجود تھے، دوسرا شخص مرحوم کا پبلشر تھا، یہ پچھلی دو دہائیوں سے ان کی کتابیں چھاپ رہا تھا لہٰذا یہ بھی وہاں رک گیا اور باقی چار لوگ گھریلو ملازم تھے، یہ آخری وقت تک صاحب کا ساتھ دینا چاہتے تھے، میت اٹھائی گئی، قبر میں رکھی گئی، مٹی ڈالی گئی، تازہ مٹی میں درخت کی سبز شاخ بھی ٹھونک دی گئی، گورکن نے قبر پر چھڑکاؤ کیا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے، تدفین میں مصروف لوگوں نے بھی ہاتھ جھاڑے اور دعا میں شامل ہو گئے اور یوں ملک کے سب سے بڑے ادیب، بڑے ناول نگار کا سفر حیات اختتام پذیر ہو گیا، ایک کہانی تھی جو4 جولائی 2015ء کو ڈی ایچ اے لاہور کے قبرستان میں دفن ہو گئی۔

یہ کون تھا؟ یہ عبداللہ حسین تھے.

منقول

28/09/2025
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نئی ویب سائٹ کے ذریعے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم طلباء کے لیے لائیو کر دیا ہے۔
26/09/2025

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نئی ویب سائٹ کے ذریعے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم طلباء کے لیے لائیو کر دیا ہے۔

🌍 یہ ناروے کے جزیرہ نما علاقے سوالبارڈ  میں واقع والٹ ہے، جہاں ہمارے سیارے زمین پر موجود تمام اقسام کے بیج محفوظ کیے جات...
02/08/2025

🌍 یہ ناروے کے جزیرہ نما علاقے سوالبارڈ میں واقع والٹ ہے، جہاں ہمارے سیارے زمین پر موجود تمام اقسام کے بیج محفوظ کیے جاتے ہیں۔
🌁 یہ جگہ شمالی قطب سے تقریباً 1,300 کلومیٹر دور ہے۔، یہ زیر زمین گودام دنیا بھر کے فصلوں کے 4.5 ملین بیجوں کو محفوظ رکھتا ہے ،
یہ اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ قدرتی آفات، جنگوں، اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اگر فصلوں کے بیج ختم ہو جائیں، تو ان کی حفاظت کی جا سکے۔ یہ جینیاتی تنوع کو محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے تاکہ مستقبل میں خوراک کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے.
میر احمد کامران مگسی

دکاندار سے ماش کی دال کا ریٹ پوچھا۔ اس نے کہا: 300 روپے کلو۔ شکریہ ادا کر کے واپس مڑا تو اس نے کہا ::: بھائی 15 ہزار روپ...
01/08/2025

دکاندار سے ماش کی دال کا ریٹ پوچھا۔ اس نے کہا: 300 روپے کلو۔
شکریہ ادا کر کے واپس مڑا تو اس نے کہا ::: بھائی 15 ہزار روپے دو۔
میں:::: وہ کس چیز کے؟
وہ: 50 کلو دال کے۔
میں ::: مگر میں نے تو دال خریدی ہی نہیں۔
وہ: میں تو تمہارے لئے 50 کلو دال یہاں رکھ کے بیٹھا ہوں نا۔ تم خریدو یا نہ خریدو پیسے تو تمہیں دینے پڑیں گے۔
میں :: او بھائی کیوں دینے پڑیں گے؟؟؟
وہ ::: کپیسٹی چارجز!!!
Copy

سائنسدانوں نے زمین کے اندر گہرائی میں قدرتی طور پر پائے جانے والے کھربوں ٹن ہائیڈروجن دریافت کی ہے، جسے "گولڈ ہائیڈروجن"...
14/07/2025

سائنسدانوں نے زمین کے اندر گہرائی میں قدرتی طور پر پائے جانے والے کھربوں ٹن ہائیڈروجن دریافت کی ہے، جسے "گولڈ ہائیڈروجن" کہا جا رہا ہے۔ یہ ہائیڈروجن اگر مؤثر اور محفوظ طریقے سے نکالی جائے تو یہ زمین کو ایک ہزار سال سے زیادہ توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تحقیق کے مطابق صرف اس ذخیرے کا دو فیصد بھی عالمی توانائی کی موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ یہ ہائیڈروجن ماحول دوست ہے کیونکہ اس کے استعمال سے صرف پانی کے بخارات خارج ہوتے ہیں اور کاربن کا کوئی اخراج نہیں ہوتا۔ فرانسیسی ماہرین نے حال ہی میں شمال مشرقی فرانس میں تقریباً 250 ملین ٹن قدرتی ہائیڈروجن کے ذخائر دریافت کیے ہیں، جو عالمی سطح پر صاف توانائی کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اس دریافت سے نہ صرف فوسل فیول، تیل اور گیس پر انحصار کم ہو سکتا ہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
میر احمد کامران مگسی

Address

Rojhan
33700

Telephone

+923336432164

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rafiq Mazari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Rafiq Mazari:

Shortcuts

Share