20/06/2026
📢 ایم ڈی کیٹ MDCAT کا باضابطہ شیڈول جاری – PMDC کا اہم اعلان
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے MBBS اور BDS پروگرامز میں داخلوں کے لیے MDCAT 2026 کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
🗓 ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد: اتوار، 16 اگست 2026 کو صبح 10:00 بجے (PST) ہوگا۔
🏛 ٹیسٹ کنڈکٹ کرنے والی جامعات
✅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور – پنجاب
✅ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی – سندھ
✅ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) پشاور – خیبر پختونخوا
✅ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ – بلوچستان
✅ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد – اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض (سعودی عرب)
📌 اہم تاریخیں
🔹 آن لائن رجسٹریشن کا آغاز: 22 جون 2026
🔹 نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 8 جولائی 2026
🔹 لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 13 جولائی 2026
💰 رجسٹریشن فیس
📍 پاکستان کے ٹیسٹ سینٹرز: 9,000 روپے
📍 لیٹ رجسٹریشن فیس: 13,000 روپے
📍 انٹرنیشنل ٹیسٹ سینٹر (ریاض): 45,000 روپے
📍 لیٹ رجسٹریشن فیس (انٹرنیشنل): 55,000 روپے
⚠️ تمام فیسیں Non-Refundable اور Non-Transferable ہوں گی۔
📍 ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ سینٹرز
پنجاب: لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ڈی جی خان، ساہیوال، لیہ، بہاول نگر، میانوالی، رحیم یار خان۔
سندھ: کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ۔
خیبر پختونخوا: پشاور، مردان، دیر لوئر، سوات، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان۔
بلوچستان: کوئٹہ۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان: اسلام آباد، مظفرآباد، راولاکوٹ، میرپور، گلگت۔
بین الاقوامی مرکز: ریاض، سعودی عرب۔
📖 کل سوالات: 180 MCQs
🔹 بائیولوجی: 81
🔹 کیمسٹری: 45
🔹 فزکس: 36
🔹 انگلش: 9
🔹 لاجیکل ریزننگ: 9
✅ نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔
📊 ڈیفیکلٹی لیول
🔹 آسان: 15%
🔹 درمیانی: 70%
🔹 مشکل: 15%
📚 ایم ڈی کیٹ 2026 کا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
🌐 رجسٹریشن اور مزید معلومات:
mdcat.pmdc.pk
⚠️ امیدوار صرف اپنے ڈومیسائل کے مطابق صوبے/ریجن میں ٹیسٹ دے سکیں گے۔ ایک مرتبہ منتخب کردہ ٹیسٹ سینٹر بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔
12/06/2026
18/05/2026
13/05/2026