Al ilm education

Al ilm education To promote and establish a school system facilitating the refinement

13/02/2021
24/11/2020
24/10/2020

بچوں کی تربیت کا سیدھا سا اور آسان طریقہ

*آپ کا بیٹا جب سکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے.*
*اس طرح آپ کا بچہ محبت اور احسان کا سبق سیکھے گا.*

*بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں:اگر کوئی اسٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا.*
*اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا.*

*جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے.اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا.*

*جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں : آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے؟*
*اس طرح اسے اچھے برے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا.*

*تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے،زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے.*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

اگر بچہ  غريب اور مستحق ہے تو العلم میں فری داخل کروائیں. یونیفارم کتابیں بھی فری
05/10/2020

اگر بچہ غريب اور مستحق ہے تو العلم میں فری داخل کروائیں. یونیفارم کتابیں بھی فری

14/09/2020

الحمد للہ
اللہ کے فضل سے العلم کی دوسری برانچ سٹیلائٹ ڈی بلاک میں حاصل کرلی گئی ہے
داخلے کیلئے رابطہ فرمائیں
03093232320

ramdhan kareem
17/04/2020

ramdhan kareem

😀😀😀😀

11/12/2018

*تشدد اُستاد کی نااہلی کی دلیل ہے۔*

ابنِ خلدون(1406ء-1332ء) کے جسمانی سزا کے بارے میں خیالات:
* تعلیم میں سختی و تشدد سخت مضر ہے۔
* تشدد اُستاد کی نااہلی کی دلیل ہے۔
* بچوں کے ساتھ ہی نہیں اگر غلاموں اور خادموں کے ساتھ بھی ظلم و تشدد اور قہروغضب کا برتاؤ کیا جائے تو اُن کی طبیعت بُجھ جاتی ہے اور دل سے اُمنگ، خوشی اور چہرے سے بشاشت دُور ہوجاتی ہے۔
* طبیعت میں سختی،جھوٹ، دغا، مکروفریب اور دوسری برائیاں ان کی فطرت میں داخل ہوجاتی ہیں۔
* یہ سب سختی کے ڈر سے ہوتا ہے۔
* اس لیے اساتذہ اور والدین کے لیے لازمی ہے کہ شاگرد اور اولاد پر تادیب میں ضرورت سے زیادہ سختی روا نہ رکھیں۔
* ابنِ خلدون تجویز دیتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ، پہلے سے سکھانے کے وہ طریقے اپنائے جائیں کہ سزا کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام انسانی نفسیات کے مطابق طرزِ زندگی کا نام ہے، اسی نفسیات کے تحت تعلیم و تربیت کے مزید نکات دیکھتے ہیں:
* تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت لازم ہونی چاہیے۔
* اصلاح کے لیے شفقت ضروری ہے لیکن حد سے زائد شفقت و محبت بھی مضر ہے۔
* اگر(اُستاد کو) زیادہ غصہ آجائے تو وہ خود ہٹ جائے یا شاگرد کو ہٹا دے اور ٹھنڈا پانی پی لے۔
* ہم جماعتوں سے سزا دلوانا انتہائی غلط طریقہ ہے۔
* اُستاد کے لہجے کی کرختگی اس کے مقام کو مجروح کرتی ہے اور تعلیمی عمل کو نقصان پہنچاتی ہے۔
* وحشیانہ سزائیں جیسے ہنٹروں یا ڈنڈوں سے بے دردی سے مارنا نہایت گناہ ہے۔
* وحشیانہ سزاؤں سے بچے کے قُوٰی کمزور ہوجاتے ہیں، دوسرے یہ کہ ڈر کے مارے سارا پڑھا لکھا بھول جاتا ہے۔
* استاد کو چاہیے کہ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے کبھی کبھی مزاح بھی کرلیا کرے۔ کثرت میں نہ ہو کہ اس سے رعب و خوف کم ہوجاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپر درج نکات کتاب "مُسلم معلم" مرتب "عبدالرحمٰن وزیر" سے لیے گئے ہیں، اساتذہ اور والدین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ازحد مفید ہے، یہ تعلیمی نفسیات سمجھنے کے لیے بہت معاون کتاب ہے۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الیکشن کی تعطیلات
24/07/2018

الیکشن کی تعطیلات

17/12/2016

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 04:00 - 16:00
Saturday 08:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al ilm education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category