Bano Qabil Punjab North

Bano Qabil Punjab North

Share

Alkhidmat understands the right of every child of fair and bright future and is here to make "Dreams into Reality".

Bano Qabil - a stairway towards a bright future - is a career growth initative for students from North Punjab.

10/06/2026

Alkhidmat Foundation proudly brings Bano Qabil to Attock! Empower yourself with the industry's most in-demand digital skills and take control of your financial future.

🗓️ Entry Test Details:
📅 Date: Sunday, 14th June
🕔 Time: 5:30 PM
📍 Venue: PCB Cricket Ground Near COMSATS University, Attock

Register Now: banoqabil.org

06/06/2026

📢 BanoQabil Attock 1.0 Mega Entry Test Announcement

Aptitude Test will be held on Sunday, 14th June 2026 at 5:30 PM at PCB Cricket Ground, Attock.

✅ Book your test slot now
✅ Generate your admit card
✅ Bring a printed copy of your admit card on the test day

📌 Register Now: BanoQabil.org
📞 Contact : +92 300 9829829

Best of luck to all candidates!

09/05/2026

The wait is almost over. 👀

Bigger opportunities, stronger skills, and an even greater experience are on the way.
Bano Qabil Rawalpindi 2.0 is loading…

Get ready to level up with Pakistan’s largest youth empowerment movement.

08/05/2026

This summer, invest in your future with Pakistan’s largest free IT training program. Bano Qabil brings you:

✔ 30+ In-Demand Courses
✔ 4-Month Professional Training
✔ Free Learning Across Multiple Cities in Pakistan

From AI to Web Development, Graphic Designing to Cyber Security, learn the skills that today’s digital world demands. Starting from June 2026

Register at: banoqabil.org

Photos from Bano Qabil Punjab North's post 05/05/2026

علی بابا کلاؤڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے علی بابا کلاؤڈ (Alibaba Cloud) اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت 'بنو قابل' پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں خصوصی علی بابا کلاؤڈ ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

علی بابا کلاؤڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہینک شاؤ (Mr. Hank Shao) اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نوید علی بیگ نےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
یہ شراکت داری علی بابا کلاؤڈ پرائیوٹ لمٹیڈ سنگاپور اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان عمل میں آئی ہے، جبکہ پاکستان میں علی بابا کلاؤڈ کے مجاز پارٹنر Cognix Solutions Private Limited نے بھی اس منصوبے میں معاونت فراہم کی۔

معاہدے کے مطابق دو خصوصی علی بابا کلاؤڈ ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جن میں ایک کراچی میں بنو قابل انکیوبیشن سینٹر جبکہ دوسرا لاہور میں بنو قابل انوویشن سینٹر میں قائم کیا جائے گا۔ ان مراکز میں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے جدید کورسز کرائے جائیں گے، جبکہ شرکاء کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پروفیشنل سرٹیفکیشن پروگرامز تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

اس اشتراک کے تحت فیکلٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن کا ایک مسلسل پروگرام بھی جاری رکھا جائے گا، جس کے ذریعے انسٹرکٹرز کو عالمی معیار کے مطابق تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریفریشر ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

معاہدے کے تحت 'AI for Pakistan’s Future' کے عنوان سے مشترکہ AI Hackathon بھی باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستانی نوجوان قومی سطح کے مسائل کے حل کے لیے جدید اور عملی ٹیکنالوجیکل آئیڈیاز پیش کریں گے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو خصوصی پذیرائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا بنو قابل پروگرام ملک بھر میں نوجوانوں کو تیز رفتار اور معیاری تعلیم فراہم کرنے والا ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں اب تک 11 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ 90 ہزار سے زائد نوجوان مختلف پروگرامز میں کامیابی سے سرٹیفائیڈ ہو چکے ہیں۔ یہ اشتراک غیر تجارتی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا، روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔

05/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام “بنو قابل پروگرام” کے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی حافظ نعیم الرحمٰن (Patron-in-Chief Bano Qabil Pakistan) تھے، جنہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں مستقبل میں یکسوئی، محنت اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر رضوان احمد، ریجنل صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی، نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا پیغام دیا۔

تقریب کے دوران طلبہ نے اپنے جدید اور تخلیقی پراجیکٹس پیش کیے، جنہیں حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ کامیاب شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو لیپ ٹاپس سے بھی نوازا گیا۔

یہ تقریب نوجوانوں کی محنت، لگن اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کی ایک خوبصورت عکاسی تھی، جو ایک روشن اور باصلاحیت مستقبل کی نوید ہے۔

01/05/2026

Honoring the Hands That Build Our Nation

On this International Labour Day, we celebrate the dedication, resilience, and tireless efforts of workers across Pakistan who contribute every day to building a stronger, more prosperous nation.

Photos from Bano Qabil Punjab North's post 30/04/2026

نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اور قدم! ✨
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک کے زیر اہتمام "بنو قابل پروگرام" کے تحت جنڈ شہر میں آئی ٹی کمپیوٹر لیب کے قیام کے لیے عمارت کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
اس باوقار تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں حاجی رضوان احمد (صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی)، ڈاکٹر طاہر ایوب خان (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک)، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن سردار امجد علی خان، حافظ عبدالرؤف، محمد اکرم اور دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کیے جائیں گے، جو نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں گے بلکہ انہیں خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یقیناً یہ اقدام علاقے کی تقدیر بدلنے اور ایک حقیقی Game Changer ثابت ہوگا۔

Photos from Bano Qabil Punjab North's post 28/04/2026

Gujar Khan, are you ready to level up? ⚡

Our Orientation Ceremony is here where new journeys begin, goals get set, and opportunities open up.

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Alkhidmat Complex Plot # 427, Behind Jang Building, Mareer Chowk, Murree Road, Pakistan
Rawalpindi
00666