*بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں*
آپکے بچے آپ کو گھر میں موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے ہیں یا قرآن میں؟
فلموں سے دل بہلاتا دیکھتے ہیں یا ذکر اللّٰہ سے؟
فجر پر اٹھتا دیکھتے ہیں یا دیر تک سوتا؟
نمازوں کا پابند دیکھتے ہیں یا لاپرواہ؟
دوسروں کی غیبت کرتا دیکھتے ہیں یا تعریف؟
نوکروں سے بدتمیزی، حقارت، اور بد اخلاقی سے پیش آتا دیکھتے ہیں یا سب کو عزت دیتا ہوا؟
رشتہ داروں کا خیال رکھتے اور صلہ رحمی کرتا دیکھتے ہیں یا بات بات پر تعلق توڑتا ہوا؟
ہر وقت مال کی حرص میں مبتلا دیکھتے ہیں یا قناعت کرتا؟
ہر وقت لاحاصل کے غم میں دیکھتے ہیں یا حاصل شدہ کے شکر میں؟
آپ کو محنت اور جدوجھد کرتا دیکھتے ہیں یا سست، کاہل اور کام چور؟
اپنی شریک حیات کے ساتھ محبت، عزت، اور بھلائی کا رویہ دیکھتے ہیں یا جھگڑے، حقارت اور بے رغبتی کا؟
آپکو اپنے ماں باپ کی خدمت، فرمانبرداری، اور تکریم کرتا دیکھتے ہیں یا ان سے بدتمیزی اور بے اکرامی کرتا؟
آپ کو سیگریٹ، پان، یا کوئی اور نشہ کرتا دیکھتے ہیں یا ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں؟
*آپکا ہر عمل آپکی اولاد بغور دیکھ رہی ہے*
*آپکی ہر عادت انکی شخصیت کا حصہ بن رہی ہے*
*آپ زبان سے لاکھ نصیحت کرلیں، اگر خود اچھی مثال قائم نہیں کریں گے تو اولاد صحیح راہ پر نہیں آئے گی*
*اس لئے اپنے لئے نہیں تو بچوں کی دنیا و آخرت کی خاطر، اپنی اصلاح پر توجہ دیں*
*اور اپنی اولاد کیلئے ایک بہترین مثال بنیں*
Al ilm education
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al ilm education, Education, D 422 satellite Town D Block near alfurqan masjid, Rawalpindi.
Qari and qaria Teacher MA MSc play group to matric
* تین فطری قوانین
پہلا قانون فطرت:
اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے....
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔
دوسرا قانون فطرت:
جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔ ۔ ۔
* خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
* غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
* عالم "علم" بانٹتا ہے۔
* دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
* خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
تیسرا قانون فطرت:
آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔ ۔ ۔
* کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
* مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔
* بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
* مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ہے۔
* غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
* اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" خطرات" میں اضافہ ہوتا ہے۔
اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں
خوش رہیں۔۔۔خوشیاں بانٹیں۔۔۔۔
Academy on rent in evening. Alhamdulillah School is running in a proper way and many students are getting education from our institute. In evening time the building is free for tuition centre and online institutions. so any interested client can contact us.
Thanks 🙂
الحمد للہ
اللہ کے فضل سے العلم کی دوسری برانچ سٹیلائٹ ڈی بلاک میں حاصل کرلی گئی ہے
داخلے کیلئے رابطہ فرمائیں
03093232320
*سابق ڈائریکٹر تعلیم ایوب خان اپنی کتاب "تنگ آمد" میں لکھتے ھیں*
"میں ایک تقریب میں بیٹھا تھا اور میرے ساتھ میرا چھوٹا بیٹا جو پرائمری کا طالبعلم تھا بھی بیٹھا تھا۔تقریب میں مختلف لوگ آرھے تھے جن میں محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران بھی تھے۔ان افسران کی آمد پر میں بیٹھے بیٹھے ان سے ھاتھ ملاتا تھا۔کچھ دیر بعد ھمارے محلے کا ایک پرائمری سکول ٹیچر آیا۔انہیں دیکھ کر میں کھڑا ھوا اور ان سے ھاتھ ملا کر خیریت دریافت کی۔وہ بھی ایک سائیڈ پر جا کر بیٹھ گیا۔میرے پاس بیٹھے ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ ڈایریکٹر صاحب ضلعی افسران سے بیٹھے ھاتھ ملاتے ھو اور ایک پرائمری استاد کیلیئے کھڑے ھوگئے۔تو میں نے اسکے کندھے پر ھاتھ رکھ کر کہا۔محترم!یہ ٹیچر میرے بیٹے کا ٹیچر ھے۔اگر میں اسکو اٹھ کر نہ ملتا تو میرے ساتھ بیٹھے میرے بیٹے کے دل میں آتا کہ میرا ابو میرے استاد سے بڑے آفیسر ھیں اور میرے خیال میں "استاد سے بڑا کوئی آفیسر نہیں ھوتا"۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
العلم ایجوکیشن سسٹم میں آن لائن کلاسز شروع ہوچکی ہیں والدین سے گذارش ہے کہ وہ واٹس ایپ نمبر 03215194585پر رابطہ فرمالیں
27/02/2020
بہترین تعلیم وتربیت کے لئے والدین کا اولین انتخاب
العلم ایجوکیشن سسٹم
جہاں انگلش میڈیم سکول کے ساتھ ساتھ ایک ہی چھت تلے معیاری شعبہ حفظ بھی موجود ہے۔
بی بلاک فورتھ بی روڈ ، سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی
03215194585-0514411010
13/07/2019
مینگو پارٹی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
D 422 Satellite Town D Block Near Alfurqan Masjid
Rawalpindi
46000
Opening Hours
| Monday | 07:00 - 16:00 |
| Tuesday | 07:00 - 16:00 |
| Wednesday | 07:00 - 16:00 |
| Thursday | 07:00 - 16:00 |
| Friday | 07:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 16:00 |