The Fortune Pakistan

The Fortune Pakistan

Share

The Fortune Pakistan is a struggle to generate Hope among the youth.

Photos from The Fortune Pakistan's post 13/05/2026

بدقسمتی سے کبھی کبھی مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ قائدِاعظم نے کیوں کہا تھا؛
"تعلیم پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے..."
کاش وہ ووٹ کی اہمیت کا بھی اندازہ لگا لیتے۔

Unfortunate sometimes I feel why Quaid e Azam said; Education is a matter of life and death for Pakistan...
Why could he not anticipate importance of vote.

Col R Fuad Hanif VP APPSMA Punjab North including Islamabaand Head APPSMA Foreign Academic Collaborations # ,

11/05/2026

The Tragedy of Little Scholars School - The Grief of Children’s Martyrdom and the Public Humiliation of a Nation Builder.

The incident that occurred in Dera Ghazi Khan has left every eye filled with tears. The tragic collapse of a school roof, which resulted in the martyrdom of innocent children, has caused unimaginable pain and suffering to their parents.

We express our heartfelt condolences to the bereaved families and pray that اللہ Almighty elevates the ranks of the departed souls and grants patience and strength to their loved ones in bearing this immense loss.

A complete and transparent investigation into this heartbreaking incident must be conducted, and strict accountability should be ensured for the contractors and technical personnel responsible for negligence in the construction and structural matters of the building.

However, under the shadow of this tragic accident, the humiliation being inflicted upon a compassionate teacher has become yet another painful tragedy for the entire educational community.

Respected teacher Sheikh Muhammad Akram Sahib is not merely a school principal; he holds some of the most important positions in private school associations at both provincial and national levels and is the founder of several organizations working for the promotion of education. He has devoted his entire life to spreading the light of knowledge and shaping the character of future generations.

To place such serious charges as murder upon a proud, hardworking, and compassionate educator — a man who loves children even more deeply than many parents do — and to handcuff him publicly like a criminal is an open insult to knowledge, education, and the entire teaching fraternity.

The duty of a teacher is not to measure the technical burden of bricks and mortar, but to build the minds and futures of generations.

We strongly urge the higher authorities and relevant institutions to:
✔️ Conduct a transparent, impartial, and technically sound investigation into this tragedy.
✔️ Treat Sheikh Muhammad Akram Sahib with the dignity and respect befitting an honorable teacher and immediately remove his handcuffs.

In this difficult time of grief, we also humbly appeal to the affected parents, for the sake of Allah and His Beloved Prophet ﷺ, to show forgiveness and patience regarding this unforeseen tragedy and pardon this noble teacher.

Teaching is the profession of the Prophets. Let us protect the honor and dignity of teachers from being trampled upon. We request everyone to share this message widely for the restoration of teachers’ respect and dignity.

Col R Fuad Hanif
VP APPSMA Punjab North including Islamabad and Head APPSMA Foreign Academic Collaborations

10/05/2026

پریس ریلیز
راولپنڈی:
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام “بنیان مرصوص، معرکۂ حق” کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر مری روڈ راولپنڈی میں نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبہ اور سکول مالکان کی جانب سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کی۔
ریلی میں اساتذہ، طلبہ اور ایپسما کے عہدیداران ، عامر انور، ابرار احمد ایڈووکیٹ، مسز سکینہ تاج، اسماء شاہد، فرزانہ تبسم، راجہ نعمان قمر ، شاہد یوسف، امجد حسین ، مصطفین، یاسر عرفات ، افتخار احمد ، محمد کامران، ریحان سعید ، فرخ محمود ، مسز ثوبیہ سمیت دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے راولپنڈی پریس کلب سے مری روڈ تک مارچ کیا اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ معرکۂ حق “بنیان مرصوص” صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ قومی عزم، فکری یکجہتی اور اجتماعی شعور کی علامت ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم اپنے عزم کی تجدید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمیں خودی، اتحاد اور عملی جدوجہد کا درس دیتے ہیں۔ پاک افواج کی قیادت میں پوری قوم آج ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور معرکۂ حق “آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی عبرتناک اور ذلت آمیز شکست نے پوری قوم کے حوصلے اور مورال کو بلند کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد اقوامِ عالم میں پاکستان کے وقار اور عزت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ابرار احمد خان نے کہا کہ ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نوجوان نسل کو اقبال کا شاہین بنانا ہوگا، اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب نوجوانوں کا تعلق قرآنِ مجید اور صاحبِ قرآن ﷺ سے مضبوط ہوگا اور وہ جدید سائنسی علوم و ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ملک میں حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارا نظامِ تعلیم حکمرانوں کی عدم توجہی کا شکار ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے شعبے میں سنجیدہ اور جن فوری فیصلے کیے جائیں اور ملک کے ہر بچے تک بلا تعطل تعلیم کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی فوری طور پر ختم کی جائے جبکہ تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کو ایک ماہ تک محدود کیا جائے۔

Photos from The Fortune Pakistan's post 01/05/2026

پریس ریلیز
چکوال میں ایپسما ڈسٹرکٹ چکوال کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد
چکوال: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) ضلع چکوال کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے تقریباً 80 فیصد تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر (ر) طاہر اقبال تھے جبکہ مہمانانِ خاص میں صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان، ڈویژنل صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر مشتاق حیدر، سیکرٹری جنرل نارتھ پنجاب ملک محمد اعجاز، اور چیئرمین ایپسما چکوال چوہدری معین اکرم شامل تھے۔
تقریب سے صدر ایپسما ضلع چکوال علی مختار اعوان، سیکرٹری جنرل ضلع چکوال سعادت علی اعوان اور ترجمان ممبر قومی اسمبلی سردار غلام عباس, چوہدری شہریار سلطان ،صدر خواتین ونگ مسز آمنہ ناز چوہدری اور غلام فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔
مہمانِ خصوصی میجر (ر) طاہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم صرف کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد بچوں کی کردار سازی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی ذہنی و اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استاد کا احترام، بڑوں کی عزت اور سچائی جیسے اوصاف بچوں میں گھر اور اسکول دونوں جگہوں سے پیدا ہونے چاہئیں۔ انہوں نے والدین کو نصیحت کی کہ وہ بچوں کو وقت دیں اور انہیں موبائل و گیجٹس کے بجائے کتابوں اور کھیلوں کی طرف راغب کریں۔
صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے ایپسما مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایپسما اور روح فورم کے اشتراک سے اساتذہ، والدین اور طلبہ کے لیے فکرِ اقبال اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ابرار احمد خان نے چکوال میں ایپسما قیام میں مشتاق حیدر اور ملک محمد اعجاز کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔
سیکرٹری جنرل ایپسما شمالی پنجاب ملک محمد اعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو سنجیدگی سے سمجھے، خصوصاً کم فیس والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ شرح خواندگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
ڈویژنل صدر ایپسما راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک معاشرے میں استاد کو اس کا جائز مقام اور احترام نہیں دیا جائے گا، مطلوبہ تعلیمی نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایپسما ملک بھر میں نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
ممبر ڈی آر اے چکوال راجہ عرفان شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ چکوال میں نجی اور سرکاری دونوں تعلیمی شعبے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں سرکاری اور نجی شعبے میں تقریباً برابر تعداد میں طلبہ زیر تعلیم تھے اور اس وقت چکوال میں 500 سے زائد سکول اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی کارکردگی پنجاب کے نمایاں اضلاع میں شمار ہوتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا اور تعلیمی میدان میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

28/04/2026

**🚨 خدارا! چنیوٹ کے غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کا تعلیمی مستقبل بچائیں 🚨**
**وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور ضلع چنیوٹ کے جملہ عوامی نمائندوں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل!**
ضلع چنیوٹ میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے **چھوٹے اور کم آمدنی والے نجی سکولز** اس وقت کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں۔ یہ وہ تعلیمی ادارے ہیں جو انتہائی کم فیس میں غریب بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر کے حکومت کا بوجھ بانٹ رہے ہیں اور شرح خواندگی بڑھانے میں ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انتہائی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ضلعی کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے ان چھوٹے سکولوں کو **کمرشلائزیشن اور نقشہ جات** کی مد میں لاکھوں روپے کے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ سکولوں کو سیل کرنے اور مالکان پر ایف آئی آر (FIR) درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
**زمینی حقائق جو توجہ طلب ہیں:**
ہمارے بیشتر سکولز **کرائے کی عمارتوں** میں کام کر رہے ہیں۔ نہ تو مکان مالکان اپنی عمارتوں کی کمرشلائزیشن کے لیے اتنی بھاری رقم ادا کرنے کو تیار ہیں اور نہ ہی ان کم فیس والے سکولوں کے پاس لاکھوں روپے کے فنڈز موجود ہیں۔
اگر اس کارروائی کو نہ روکا گیا تو نتیجے کے طور پر یہ سکولز بند ہو جائیں گے، ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہو کر سڑکوں پر آ جائیں گے اور سینکڑوں اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے۔
**ہماری التماس:**
ہم محترمہ مریم نواز صاحبہ اور اپنے منتخب عوامی نمائندوں (جنہوں نے ماضی میں بھی تعلیمی اداروں کو ریلیف دلانے میں اہم کردار ادا کیا) سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر اس مہم کو فوری رکوائیں۔
تعلیمی ادارے قوم کے معمار تیار کرتے ہیں، یہ منافع بخش فیکٹریاں نہیں ہیں۔ ہمیں آسانیاں دی جائیں تاکہ ہم پاکستان کا مستقبل روشن کر سکیں۔ 📚🇵🇰
عوام، والدین اور سول سوسائٹی سے گزارش ہے کہ بچوں کے مستقبل کی خاطر اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچ سکے۔
**منجانب:** پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، ضلع چنیوٹ




22/04/2026

As a parent ....

Protect your child's future.

Say NO to school shutdowns.

Col R Fuad Hanif
VP APPSMA Punjab North including Islamabad and Head APPSMA Foreign Academic Collaborations

Photos from The Fortune Pakistan's post 20/04/2026

Character building workshop RUH and APPSMA.

Col R Fuad Hanif VP APPSMA Punjab North including Islamabad and Head APPSMA Foreign Academic Collaborations

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


House No. 76/3, Street 5, Harley Street
Rawalpindi