Al-Rehman School System

Al-Rehman School System

Share

To Promate Education

17/10/2024
12/04/2022

Fe-male Science Teacher Required

Photos from Al-Rehman School System's post 24/02/2021
31/08/2020

💛SOP والدین کے لئے 💛
جیسا کہ اعلان کیا گیا ہے کہ ۱۵ ستمبر سے سکول دوبارہ کھل رہے ہیں اس کے لئے والدین کو چاہیے کہ ابھی سے بچوں کو ذہنی طور پر سکول واپس جانے کی ٹریننگ دینی شروع کر دیں ۔
۱۔ مثلاً بچوں کے سونے جاگنے کی روٹین شدید متاثر ہو چکی ہے لہذا بچوں کو بتدریج جلدی سونے اور جلدی جاگنے کی عادت ڈالیں تاکہ ان کو سکول جانے میں مسئلہ نہ ہو ۔
۲۔ماسک پہننے کی عادت ڈالیں ۔شدید سردیوں میں بچے ٹوپی نہیں پہنتے کیونکہ ٹوپی پہننے کی عادت نہیں ہوتی حالانکہ وہ سردی کو محسوس کر سکتے ہیں لیکن وائرس کو محسوس نہیں کر سکیں گے۔ 6 گھنٹے مسلسل ماسک پہننا وہ بھی ایک دم سے بہت مشکل ہو گا ۔ اس لئے بچوں کو ابھی سے ہر دن ایک گھنٹہ ماسک پہننے کی ٹریننگ دیں ۔ اس کے لئے والدین بچوں کو کہہ سکتے ہیں کہ ماسک پہنو گے تو کارٹون دیکھنے دوں گی یا چاکلیٹ تب ملے گی جب آپ ماسک پہنو گے ۔
۳۔ ماسک گم ہونے اور تبدیل ہونے سے بچانے کے لئے ماسک پر بچے کا نام لکھیں اور اس کے ساتھ ایک ڈوری باندھ کر گلے میں لٹکا دیں.
to School
Pakistan

11/06/2020

دیکھنا۔۔۔! سکول مر نہ جا ۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ میرے بیٹے کی سکول فیس کی سلپ ہے جو میں نے چند دن قبل بنک میں جمع کراٸ ہے۔۔۔۔ کیونکہ جب میں تحفظ کی عدم دستیابی کے باوجود سکیورٹی اداروں کو تنخواہ کی اداٸیگی کے لیے حکومت کو ٹیکس دے رہا ہوں ۔۔۔۔ 600 مالیت کی بجلی استعمال کر کے 1400 کے اضافی ٹیکس کے ساتھ 2000 روپے بل ادا کر رہا ہوں۔۔۔۔ عید پر ناٸ حضرات مجھ سے بال کاٹنے کے 100 کے بجا ۓ 400 روپے وصول کر رہے ہیں تو میں سکول کو اپنے بچے کی ماہانہ فیس کیوں ادا نہ کروں۔۔۔؟ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں کوٸ خوش حال آدمی ہوں۔۔۔۔ میں بھی تمام پاکستانی عوام کی طرح کرونا لاک ڈاٶن کے سبب معاشی مشکلات کا شکار ہوں۔ مگر میں چاہتا ہوں کہ جب لاک ڈاٶن کے بعد سکول کھلیں تو میرے بچے کا سکول زندہ ہو۔۔۔ آپ بھی خیال کریں، آپ کی خود غرضی کے سبب کہیں آپ کے بچے کا سکول مر تو نہیں رہا۔۔۔۔؟
یاد رکھیں۔۔۔! اگر یہ سکول مر گۓ تو ہمارے بچے بھی زندہ نہیں رہیں۔۔۔۔ کیونکہ زندگی صرف سانس لینے کا نام نہیں۔

28/05/2020

*دوسرا پارہ​*
اس پارے میں چار باتیں ہیں:
1۔تحویل قبلہ
2۔آیت بر اور ابوابِ بر
3۔قصۂ طاعون
4۔قصۂ طالوت

*1۔تحویل قبلہ:*
ہجرت مدینہ کے بعد سولہ یا سترہ ماہ تک بیت المقدس قبلہ رہا ، آپ ﷺ کی چاہت تھی کہ خانہ کعبہ قبلہ ہو، اللہ تعالیٰ نے آرزو پوری کی اور قبلہ تبدیل ہوگیا۔

*2۔آیتِ بر اور ابوابِ بر:*
لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ ۔۔۔۔ (البقرۃ:۱۷۷) یہ آیتِ بر کہلاتی ہے، اس میں تمام احکامات عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق اجمالی طور پر مذکور ہیں، آگے ابواب البر میں تفصیلی طور پر ہیں:
۱۔صفا مروہ کی سعی ۲۔مردار، خون، خنزیرکا گوشت اور جو غیر اللہ تعالیٰ کے نامزد ہو ان کی حرمت ۳۔قصاص ۴۔وصیت ۵۔روزے ۶۔اعتکاف ۷۔حرام کمائی ۸۔قمری تاریخ ۹۔جہاد ۱۰۔حج ۱۱۔انفاق فی سبیل اللہ تعالیٰ ۱۲۔ہجرت ۱۳۔شراب اور جوا ۱۴۔مشرکین سے نکاح ۱۵۔حیض میں ج**ع ۱۶۔ایلاء ۱۷۔طلاق ۱۸۔عدت ۱۹۔رضاعت ۲۰۔مہر ۲۱۔حلالہ ۲۲۔معتدہ سے پیغامِ نکاح۔

*3۔قصۂ طاعون:*
کچھ لوگوں پر طاعون کی بیماری آئی، وہ موت کے خوف سے دوسرے شہر چلے گئے، اللہ تعالیٰ نے (دو فرشتوں کو بھیج کر) انھیں موت دی (تاکہ انسانوں کو پتا چل جائے کہ کوئی موت سے بھاگ نہیں سکتا) کچھ عرصے بعد اللہ نے (ایک نبی کے دعا مانگنے پر) انھیں دوبارہ زندگی دے دی۔

*4۔قصۂ طالوت:*
طالوت کے لشکر نے جالوت کے لشکر کو باوجود کم ہونے کے اللہ تعالیٰ کے حکم سے شکست دے دی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 06:45 - 20:00
Tuesday 06:45 - 20:00
Wednesday 06:45 - 20:00
Thursday 06:45 - 20:00
Friday 06:45 - 20:00
Saturday 06:45 - 20:00
Sunday 06:45 - 20:00