10/11/2025
یومِ اقبال کی مناسبت سے خصوصی تقریب
9 نومبر یومِ اقبال کے موقع پر آج اسکول میں صبح کی اسمبلی کے دوران ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد طلباء نے علامہ محمد اقبالؒ کی شخصیت، فلسفہ اور افکار پر مبنی تقاریر پیش کیں۔ بچوں نے اقبالؒ کی معروف نظموں اور اشعار کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
اس موقع پر پرنسپل صاحب نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبالؒ کی فکر، نوجوانوں کے لئے اُن کا پیغام اور تعمیرِ شخصیت میں ان کی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تقریب کا مقصد طلبہ میں فکرِ اقبال کو اُجاگر کرنا اور انہیں مقصدِ زندگی کی پہچان کروانا تھا، جو بخوبی پورا ہوا۔