Aleef Online Academy

Aleef Online Academy

Share

Established in 2009.

29/07/2025

آپ گوگل سے کوئی سوال کرتے ہیں.
وہ سوال کے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے سوال کے دو کروڑ پانچ لاکھ بیس ہزار جواب صفر اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈز میں حاضر ہیں.
اس وقت کو جو گوگل جواب کی تلاش میں استعمال کرتا ہے سرور رسپانس ٹائم کہتے ہیں.

گوگل دنیا کے جدید ترین زی اون سرور اور جدید ترین لینکس ویب سرور آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے.
اس سسٹم نے صرف موجود معلومات کو جواب کی مناسبت سے میچ کر کے آپ کیلئے لائن اپ کرنا ہوتا ہے.
اور وہ اس کام کیلئے آدھے سیکنڈ سے ایک سیکنڈ کا وقت استعمال کرتا ہے اور بڑے فخر سے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کیلئے میں نے یہ جواب چھ سو پچاس ملی سیکنڈز میں تلاش کیا ہے.

اب ہم کمپیوٹر کی سکرین سے کرکٹ کے میدان میں چلتے ہیں.

شعیب اختر یا برٹ لی باؤلنگ کروا رہے ہیں.
گیند ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی ہے.
وکٹ کی لمبائی بیس اعشاریہ ایک دو میٹر ہے.
ایک اینڈ سے دوسرے اینڈ تک پہنچنے میں بال کو چار سو اسی ملی سیکنڈز لگیں گے.
جبکہ جہاں بیٹسمین کھڑا ہے انیس میٹر کے فاصلے پر ، چار سو پچاس ملی سیکنڈز لگتے ہیں.

اب فرض کریں کہ گنید شارٹ آف لینگتھ ہے تو وکٹ کے نصف کے قریب ٹپہ دیا گیا ہے.
جب بیٹسمین کو احساس ہوتا ہے کہ یہ باؤنسر ہے اور وہ بیٹھ جاتا ہے
تا کہ باؤنسر سر کے اوپر سے گزر جائے.
اس وقت اس کے پاس صرف دو سو پچیس ملی سیکنڈز یعنی ایک سیکنڈ کا قریب ایک چوتھائی وقت بچتا ہے.

اس ایک چوتھائی سیکنڈ سے بھی کم وقت میں انسانی جسم کیا کیا افعال سر انجام دیتا ہے،
آئیے اس کا ہلکا سا اندازہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

سب سے پہلے آنکھ نے ابھرتے ہوئے گیند کی پردہ بصارت پر شبیہ بنائی جو کہ الٹی ہے یعنی اپ سائیڈ ڈاون.
دماغ نے سب سے پہلے اس شبیہ کو سیدھا کر کے سمجھا کہ باؤنسر آ رہا ہے.
پھر اس نے فیصلہ کیا کہ اس باؤنسر کی سمت شاٹ لگانے کیلئے درست نہیں لہذا مجھے بیٹھ جانا چاہیے.
اس فیصلے کے بعد دماغ کے چھیاسی ارب نیورونز میں سے ایک حصے میں موجود لاکھوں نیورونز نے اپر موٹر نیورونز کو پروپریوسیپشن کا حکم دیا.
پروپریوسیپشن وہ عمل ہے جس میں انسانی ذہن جسم کے عضلات کو حرکت دینے سے پہلے ان کی درست جگہ کا تعین کرتا ہے کہ کون سا مسل کس پوزیشن پر اور کتنے کھچاؤ میں ہے.

جسم کے سارے چھ سو مسلز کے کروڑوں مسل فائبرز کی درست جگہ اور کھچاؤ کی معلومات دماغ کو پہنچا دی گئیں.
تب اس نے ساڑھے چار سو کے قریب عضلات کی لاکھوں مسل فائبر کو اپنی جگہ سے سکڑنے یا پھیلنے کیلئے کروڑوں سگنلز اپر موٹر نیورونز کو فراہم کیے.
اپر موٹر نیورونز نے یہ سارے سگنلز حرام مغز کو پہنچا دیے.
حرام مغز نے لوئر موٹر نیورونز کے ذریعے ساڑھے چار سو مسلز کے لاکھوں مسل فائبرز کو علیحدہ علیحدہ ھدایت جاری کیں
جو سارے سسٹم سے ہوتے ہوئے آخری سرے ایکسون پر پہنچی جس نے ایک کیمکل acetylcholine. ایسی ٹائیلکولین پیدا کیا.
جس نے مسل نیورونز جنکشن پر عمل کر کے مسلز کو مطلوب کھچاؤ فراہم کر دیا.

یاد رہے کہ لاکھوں میں سے ہر مسل فائبر کے مسل نیورونز جنکشن پر ایسی ٹائیلکولین کی مقدار طلب کے حساب سے مختلف پیدا کی گئی.

ایک بار کے سگنلز کے بعد دوبارہ
"سینسری فیڈ بیک" لی گئی کہ جسم غیر متوازن ہو کر گر نہ جائے.
پھر اس فیڈ بیک کی روشنی میں نئے سرے سے "پاسچورل ایڈجسٹمنٹ" کی گئی۔۔۔
اس سارے عمل کو جانے کتنی بار دہرایا گیا
جب بیٹسمین بیٹنگ پوزیشن سے بیٹھی ہوئی حالت میں پہنچا.
اور یہ سارے کروڑوں نہیں اربوں عوامل ایک سیکنڈ کے ایک چوتھائی سے بھی کم عرصے میں بخیر انجام پائے.

خدائے بزرگ و برتر کی قسم آپ خود کو ٹھیک سے نہیں جانتے.
آپ ہومین نہیں سپر ہیومین ہیں.

اس کائنات کے سب سے ارفع خالق کی سب سے احسن تقویم….

اپنی صلاحیتوں کا درست ادراک کیجیے…
اٹھیے اپنی توانائیوں کو درست سمت میں استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومیاں مٹا دیجئے.
اپنے حصے کی خوشحالی چھین لیجیے.
یقین کرے آپ کر سکتے ہیں.
Copied

19/03/2025

Sub Wrong Numbers Hain 🙏🏻

14/12/2024

کائنات میں تقریبا دو ہزار ارب کہکشاں ہے انکو اگر ہم زمین کے ہر ایک افراد پر تقسیم کرے،، تو ہر بچے، بوڑهے اور جوان کے حصے میں 250 کہکشاں آ جاۓ گی۔جن میں اربوں نہیں بلکہ کھربوں میں صرف ستارے ہیں۔یوں تو کائنات میں ستارے اور سیارے کی کوٸکمی نہیں ہے لیکن کائنات میں کچھ ایسی جگہیں بھی موجود ہے جہاں کچھ بھی نہیں ہے یعنی وہاں ستارے اور سیارے کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ یہ بہت عجیب ہے نا ؟ کائنات میں ہر طرف ستارے اور سیارےموجود ہے۔ لیکن یہ علاقہ بالکل غیر آباد ہے یہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔

ناسا سائنس دانوں نے 1981ء میں تقریبا 70 کروڑ نوری سال دور ایک ایسا پر اسرار علاقہ دیکھا، جو بہت ہی عجیب تھا۔ کیونکہ "کہکشاؤں" سے سجی کائنات کے درمیان یہ عجیب و غریب علاقہ بالکل خالی "Empty" تھا۔۔ اس عجیب و غریب علاقے کو سائنس دانوں کی زبان میں Boötes void کہتے ہیں یہ علاقہ مکمل طور پر خالی ہے اس وجہ سے اس "علاقے" میں شدید اندھیرا ہے کیونکہ روشنی کی ریفلیکشن کے لیے کوٸ ٹھوس جسم موجود نہیں ہے۔۔ اس علاقے میں کائنات شدید قسم کی لوڈشیڈنگ ہے۔۔۔۔۔۔ ناسا سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ کائنات جس رفتار سے پھیل رہی ہے۔ اور جس طرح ہر طرف پھیل رہی ہے تو اس جگہ میں ہزاروں کہکشاں کا ہونا چاہیےتھا لیکن یہاں تو دور دور کچھ بھی نہیں ہے۔ کائنات کا مادہ اس علاقے کو کیوں نہیں پہنچ پایا ہے۔ یہ ایک Mystery ہے
یہ خالی دکھائی دینے والا علاقہ اتنا وسیع ہے، کہ اگر ہم ایک ایک ایسی خلاٸجہاز بنادیں۔ جو ایک سیکنڈ میں پاکستان سے امریکہ تک جاسکتا ہو، جو بظاہر ایک ناممکن بات ہے اور یہی خلاٸ جہاز "Boötes void" کے ایک "کنارے" سے سفر کرنا شروع کریں۔ تو اس "Boötes void" کے دوسرے کنارے تک پہنچتے پہنچتے 300 کھرب سال کا وقت لگے گا۔ ہم جب خلا میں خلاٸ گاڑیاں بھیجتے ہیں تو انکے چاروں طرف ہم سینسرز لگاتے ہیں۔وہ ہر طرف سے چیزیں کو detect کرکے آگے بڑھتے ہیں۔ اگر ان سے وہ سینسرز نکال کر باہر کردیں تو وہ خلا میں سفر نہیں کرسکتے۔ کیونکہ "خلا" میں جگہ جگہ خلاٸپتھر موجود ہیں ان سے فورا ٹکرا جائیں گے اور وہاں ایک سیکنڈ میں پاش پاش ہو جائیں گے لیکن اگر ہم سینسرز کے بغیر پچاس ہزار خلاٸ گاڑیاں "Boötes void"علاقے پر چھوڑ دیں، تو وہ کھربوں سال کا "فاصلہ" طے کریں گا۔ لیکن
اس علاقے میں کسی چیز سے ٹکرائیں گے نہیں،، کیونکہ اس علاقے میں کچھ بھی نہیں ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق بگ بینگ ہونے کے ساتھ ہی کائنات کا پھیلاؤ شروع ہوگیا۔ یہ پھیلاؤ ہر طرف بالکل یونیفارم تھا۔ مادہ ہر طرف برابر تقسیم ہوا۔پھر کائنات میں ان سے ستارے، سیارے اور کہکشائیں وجود میں آئیں ۔ ناسا سائنس دانوں کو شدید جھٹکا تب لگا۔جب سال 1981 میں سر رابرٹ کرشنر نے زمین سے 800 ملین نوری سال دور بووٹس کنسٹیلیشن میں ایک وائیڈ دریافت کیا،جو مکمل طور پر غیر آباد تھا۔اس کو یہ نام اس "constellation" کی وجہ سے دیا گیا۔اگر ہم بگ بینگ اور اس کے بعد اب تک ہونے والے کائنات کے پھیلاؤ کا حساب لگائیں۔تو اب تک جتنا پھیلاؤ ہوا،اس حساب سے اس خالی جگہ میں کم از کم دس بارہ ہزار کہکشاؤں کا ہونا بنتا ہے لیکن وہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔اگرچہ کائنات میں اور بھی خالی جگہیں ہیں لیکن اتنا وسیع علاقہ اور وہ بھی بالکل خالی "سمجھ" سے بالا تر ہے۔

27/11/2024
10/11/2024

Learn Quran Anywhere Anytime
Online Quran Class and Coaching Classes for Kids and Adults.

09/11/2024

Our Services Include:
Quran Reading & Tajweed: Learn to read the Quran with correct pronunciation and intonation.
Quran Memorization: Step-by-step guidance for Hifz with individualized learning plans.
Tafseer & Translation: Gain insights into the meanings and lessons of the Quran in easy-to-understand language.
Flexible Timings: Classes available at convenient times, both online and in-person.
Personalized Learning: Small group sizes and one-on-one options to ensure focused attention.
✨ Enroll now and bring the teachings of the Quran closer to your heart and life.

05/11/2024

Our Services Include:

Quran Reading & Tajweed: Learn to read the Quran with correct pronunciation and intonation.
Quran Memorization: Step-by-step guidance for Hifz with individualized learning plans.
Tafseer & Translation: Gain insights into the meanings and lessons of the Quran in easy-to-understand language.
Flexible Timings: Classes available at convenient times, both online and in-person.
Personalized Learning: Small group sizes and one-on-one options to ensure focused attention.
✨ Enroll now and bring the teachings of the Quran closer to your heart and life.

06/10/2024

وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(43)

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Rawalpindi
46000