Hifsa's Learning Hub

Hifsa's Learning Hub

Share

Teacher |Mentor| a Learning Enthusiast|
Learn, grow and thrive with me!!�

05/07/2025
23/06/2025

ترقی یافتہ ممالک ہمیشہ ترقی پذ یر ممالک کو ،فرقہ واریت،قومیت،لسانیت،رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم کرکے کسی بھی ملک میں خانہ جنگی پیدا کرکے ہمیشہ فاٸدہ اٹھاتے ہیں اور بلخصوص مسلمانوں میں کیونکہ انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ قوم ستہر فرقوں میں بٹی ہوٸی قوم ہے۔انھیں ہتھیاروں سے نہیں خانہ جنگی کے ذریعے ہرایا جاسکتا ہے۔۔دشمن واضح ہے اور اس کی صفوں میں اتحاد ہے۔۔یہ کفار و مشرکین مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں اور مسلمان ممالک ہی ان کے مظالم کا نشانہ بنتے آۓ ہیں ۔مظلوم بھی مسلمان ہے اور ظالم اور دہشت گرد بھی انھیں ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔۔جبکہ اللہ تعالی نے قران پاک میں واضع طور پر فرما دیا ہے کہ یہ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے۔۔۔لیکن افسوس کہ ہم نے کبھی عبرت حاصل نہ کرسکے۔۔اور مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے۔۔

11/04/2025

"شعور کا پہلا درجہ"
خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔
شعور کا دوسـرا درجہ۔۔
بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔
اور شعور کے تیسرے درجہ۔۔۔
بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہوتا ہے...
جو لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں .
سمجھیئے کہ ان کی مثال تنگ جوتے کی مانند ہے جو آپ کے سائز کے نہیں ہیں
خوش رہیں
خوشیاں بانٹیں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔

10/04/2025

💕صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ سَیدِناَ
مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَاَصحَابہِ وَسَلَّمْ💕

10/04/2025

دور سفر کرنے والی سرکاری سکول کی ٹیچرز کے لیے نایاب چیز،جو صحرا،بارش ،دریا سمندر ،میدانوں اور چٹانوں پر چلنے بلکہ بھاگنے کے کام آتی ہے😂😂😂😂

10/04/2025

گرمی تو زندگی کے مسئلوں کی طرح روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔ !!😭😭

10/04/2025

57 اسلامی ممالک کے
حکمرانوں سے بہتر ایک غزہ کا کتا ہے

10/04/2025

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

مسلمان ( دوسرے ) مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے

(صحیح مسلم : 2564)

04/12/2024

چوری کی سنگین واردات
کچھ دن پہلے کا قصہ ہے کہ ہم سکول کے ہی کام کےسلسلے میں سکول سے غیر حاضر تھے کہ ہمیں دن کے وقت اطلاع ملی کہ گزشتہ رات ہمارے سکول میں ایک بہت بڑی چوری کی واردات ہوٸی ہے۔۔ ہماری کولیگز نے اسٹیٹس بھی لگا دیے۔ بہرحال ہماری ہیڈ کی جانب سے ہمیں آرڈر موصول ہوا کہ آپ نے بڑے مضبوط تالے خرید کے لانے ہیں یہ آپ کی ذمہداری ہے۔ پہلے تو ہم شش و پنج میں تھے کہ اتنی صبح صبح تالے کہاں سے مل سکتے ہیں ۔ خیر اگلی صبح ہم بھاری بھرکم تالوں کے ہمراہ سکول پہنچے کافی پریشانی کے عالم میں آخر سکول کے قیمتی اثاثہ جات کی چوری کا معاملہ تھا۔ بہرحال ہم نے ایک فرض شناس استاد ہونے کا ثبوت دیتے ہوے اور اپنے فطری تجسس کے باعث ساری صورتحال کا بغور جاٸزہ لیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کون کون سا قیمتی سامان چوری ہوا ہے۔ ہمارا تو سر چکرا گیا اور
آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گٸی جب ہمیں اس سنگین واردات کے بارے میں حقاٸق معلوم ہوے۔ ہم نے دیکھا کہ واشروم کے بیسن کا ٹیپ یعنی ٹوٹی غاٸب ہونے کے ساتھ ساتھ ٹواٸلٹ سیٹ کے ساتھ نصب ٹوٹی بھی غاٸب تھی۔ مزید ہمیں حیرت کا جھٹکا تب لگا جب ہمیں معلوم پڑا کہ ہمارا اکلوتا ایک عدد چاولوں والا دیگچہ بھی چور ساتھ لے گٸے۔
یہ سب دیکھ کر ہم نے تو اپنا سر پکڑ لیا اور دل چاہ رہا تھا ان چوروں کا بھی سر پیٹ دیں۔
کمبختوں چوری کرنے کو صرف ٹوٹیاں ملی تھی ؟؟خوامخواہ اپنا نام روشن کروا لیا ۔ اگر چوری کرنی ہی تھی تو نالائقوں ہم سے رابطہ کرتے ہم آپ کو بتاتے کہ کون کون سا قیمتی سامان موجود ہے اور کہاں کہاں پڑا ہے۔۔۔ ان بد بختوں کو ہم بتاتے کہ ٹوٹی سے زیادہ واش بیسن مہنگا تھا، اس کے علاوہ پانی والا حمام بھی پڑا تھا وہیں ، وہ تم لوگوں کو نظر نہیں آیا؟ آفس میں پھرولہ پھرالی کرتے رہے وہاں پڑا کمپیوٹر اور الماری پڑی نظر نہیں آٸی جس میں پیسے بھی رکھے ہوتے۔۔وہاں پر ایک عدد خراب پنکھا بھی ٹنگا ہوا تھا۔۔ جسے ٹھیک کروایا جا سکتا تھا۔۔
مزید ہمیں معلوم ہوا کہ ہیڈ نے سراسیمگی کے عالم میں فورا سکول کونسل کمیٹی کے ممبران اور دیگر معتبر شخصیات کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا اور بچاروں کو خوامخواہ زحمت دی۔
اس کے علاوہ چوری کی اس واردات کی خبر ایک مقامی اخبار کی طرف سے شہ سرخیوں کی زینت بنی جو ہم نے خود اپنی ان دو گناہگار آنکھوں سے پڑھی۔۔
ہماری کولیگ نے ہمارے جنرل نالج میں اضافہ کیا کہ ابھی تو میڈیم کا ارادہ پولیس کو اطلاع دے کر جاۓ وقوع پر بلانا تھا لیکن ساتھ والے سکول کے ہیڈ نے کافی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوے مشورہ دیا کہ معاملہ پولیس تک نہیں پہنچنا چاہیے ورنہ معاملات بگڑ سکتے ہیں اور محکمانہ کارواٸی کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ پیشگیاں بھی بھگتنی پڑ سکتی ہیں لحاظہ معاملے کو دبا دیا جاۓ۔۔
ویسے ہمیں یقین واثق ہے کہ اگر پولیس کو اس معاملے میں انوالو کیا جاتا تو مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ پولیس چوروں کو گرفتار کرتی یا نہ کرتی البتہ اطلاع دینے والوں کو ضرور گرفتار بھی کرتی اور پھینٹی بھی لگاتی یہ کہ کر کہ پانچ سو روپے کی ٹوٹیوں کے بدلے تم لوگوں نے ہمارا دو ہزار کا پیٹرول ضاٸع کروادیا۔ مجھے تو یقین تھا کہ ہیڈ سمیت پورے اسٹاف کو ہی گرفتار کیا جا سکتا تھا اس بھونڈے مذاق کی فرد جرم عاٸد کرتے ہوے۔
اور ہمیں یقین تھا کہ پولیس ہمیشہ اپنی نااہلی کی وجہ سے مجرموں کا سراغ لگانے میں ہمیشہ ناکام نظر آتی لیکن ان چوروں کا تو ضرور سراغ لگاتی ان کی پھینٹی لگانے کے لیے یہ کہ کر نالا ٸقوں ایسی چوری کی واردات آج دن تک پنجاب پولیس کے علم میں نہیں آٸی اور نہ ہی رقم ہوٸی۔ تم لوگ تو چوروں کے نام پر دھبہ ہو ان کی برادری کی ناک کٹوا دی تم لوگوں نے۔۔
اور ہمارا تو دل چاہ رہا کہ ہم اس سنگین معاملے میں محکمہ تعلیم کو بے خبر رکھنے کی رپورٹ جا کےدرج کروادیں تاکہ مزید ایسے بھونڈے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔۔
مزید ان چوروں کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے نٸی کراکری بھی خرید لی ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ دوبارہ انھوں نے کب چکرلگانا ہے۔
Poor content
Poor actors
Flop drama😏😏
بھاٸی سکریپٹ ہم سے ہی لکھوا لینا تھا یہ سین کیپچر کرنےسےپہلے۔۔۔
مطلب یہ حالات ہیں ان حواس باختہ استادو اور استانیوں کے کہ کوٸی کام بھی ڈھنگ سے نہیں کر سکتے۔۔

چلیں آپ کو ایک اور واقعہ آج ہم سناتے ہیں جو ہمیں پہلے والے سکول میں پیش آیا۔ اور آج بھی جب ہم اداس ہوں تو اسے یاد کرلیتے ہیں۔ اور ہمارا موڈ فریش ہوجاتا۔

ہماری جو ہیڈ تھیں ان کی نظر کمزور تھی اور وہ نظر والا چشمہ پہنتی تھی۔ ایک دن وہ میں اور میری ایک اور کولیگ آفس میں موجود تھے کہ میں نے غور کیا کہ وہ کچھ ڈھونڈ رہی ہیں ۔وہ دراصل أپنا چشمہ ڈھونڈ رہی تھیں جو انھوں نے اس وقت اپنی آنکھوں پہ پہنا ہوا تھا۔ جب انھے نہیں ملا تو میری دوسری کولیگ کو کہتی نجمہ میرا چشمہ نہیں مل رہا یہاں ادھر ادھر دیکھو ذرا۔۔ نجمہ صاحبہ نے بھی حکم کی تعمیل کرتے ہوے چشمے کی تلاش شروع کردی۔ نہ جانے یہ تلاش کب تک جاری رہتی اگر ہم جیسا زیرک انسان وہاں موجود نہ ہوتا۔ ہم اپنی سیٹ سے اٹھے میڈیم کی آنکھوں سے پٹی میرا مطلب چشمہ اتارا اور کہا میڈیم ہمیں چشمہ مل گیا ہے۔ دیکھیں یہ رہا آپ کا چشمہ۔۔
مطلب یار کچھ بھی۔۔

وہ اللہ سب دیکھ رہا اور وہی مجھے بھی حقیقتیں دکھاتا ہے یقین کریں۔ کسی بھی چیز کی زیادتی اکثر تکلیف کا باعث ہوتی ہے۔ جیسا کہ ہماری ذہانت ، میں وہ چیزیں بھی نوٹس کرلیتی یا محسوس کر لیتی جو کسی کے وہموں گماں میں بھی نہیں ہوتی۔۔
جو ہمارے جاننے والے ہیں وہ سمجھ گٸے ہوں گے کہ ہم کس واقعہ کی بات کررہے اور جو نہیں جانتے وہ اس سارے قصے کو فرضی کہانی سمجھیں۔۔
I'm not a drama lover but I can assess the whole story. So don't underestimate my observation capabilities...
حفصہ اقبال۔۔

30/11/2024

Vinay Saharavat Babbu
AoA sir ...
Umeed ha k aap khairyat say hon gay...
Sir aap ny hmein kaha tha k hum aap k lye koi Islamic Post lgaya kren. Aur aap ko Islam say motaliq agahii dain. Aap ki yahii baat hmein achii lagii the k hmaray pyaray Rasool Hazrat Mohammed SAW ki bhott respect krtay hn. Is liye hum nyy schaa ha k hum aap k lye Roz aik Islamic Post Apne is page pr share kren gay.

Lakin us sy pehlay ap sy hum aik parikshaww laina chahatay hn?

Aap k Hinduism k baray mein zayada knowledge tu nhe ha lakin hmara aap sy aik sawal ha k:
Jesay hum musalman aik Allah ko manatay hn.
Tu mein aap say ya jan'na chahati hun k ap k mazhab mein Kitne Bhagwan??

Mera dusra sawal ha k duniya Bhar k countries k undar aik presendent or Prime minister he Kun hota? Aik say zayada honay mein Kya buraii ha?

Duniya ki Kisi esi cheez ka name btaa dain Jo Apne banany walay k baghair ban G*i ho ya paida hoi ho? Is k baray mein aapki Kya approach ha?

Achii trhan soch samjh k jawab dijiye ga.
In Sha Allah hum evening mein aap ko zrur reply kren gay.

20/11/2024

اسلام و علیکم احباب !!
آپ سب کیسے ہیں ؟ امید ہے خیریت سے ہونگے؟
پہلی تو بات یہ ہے کہ ہمارے اتنے فالورز تو نہیں ہیں لیکن جو بھی ہیں ان میں سےبھی چند ایک ہی کمنٹ کرتے ہیں ۔چلیں اس سےتو خیر ہمیں کوٸی مسٸلہ نہیں ہے۔لیکن آج ہم اپنا ایک مسٸلہ بیان کرنے جارہے ہیں تو آپ سے درخواست ہے کہ اس کے بارے اپنی راۓ کا اظہار ضرور کریں ہمیں آپ سب کی حمایت کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں۔
ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو ہماری پوسٹس کیسی لگتی ہیں ؟ میعاری یا غیر میعاری؟
کیا ہمیں کچھ لکھتے رہنا چاہئے کہ نہیں ؟
دراصل بات یہ ہے کہ اگرچہ ہمیں اس پیج کو بناۓ ہوے اتنا وقت نہیں ہوا اور نہ ہی ہم نے اس کو گرو کرنے کے لیے کوٸی کاوش کی ہے ۔
ابھی تک میری تمام پوسٹس تقریبن تعلیمی مساٸل کے حوالے سے رہی ہیں لیکن حالیہ دو چار پوسٹس جن میں ایک صحافت سے متعلقہ تھی اور دوسری مردوں و خواتین کے حوالے سے تھی اور کچھ میری شاعری سے متعلقہ تھیں۔۔
یہ میری جتنی بھی پوسٹس تھیں سچ کہوں تو مجھے انمیں کچھ غلط نہیں لگ رہا تھا کیونکہ میں نے انسانی فطرت پر بات کی تھی۔۔۔ کچھ دن پہلے تک ہمیں لگ رہا تھا کہ ہم نے کچھ غلط نہیں لکھا لیکن ایک دو دن پہلے ہمارے والد گرامی نے ہم پر انکشاف کیا کہ انھوں نے ہماری تمام تحاریر کو پڑھا ہے جن پر انھیں اعتراض تھا۔
انھوں نے ہمیں ڈانٹا کہ تمہیں کیا ضرورت ہے وزیر تعلیم کو مشورے دینے کی؟
پھر تم نے پولیس والے کے ساتھ خوامخواہ بحث کی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا دی، تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ لوگ تمہارے بارے میں کیا سوچیں گے؟ یا باتیں بناٸیں گے؟ کیا تمہیں اندازہ ہے اس بات کا؟
اور پھر تم نے اس صحافی کا تذکرہ بھی کیا؟ کیوں ؟
مطلب کہ ہمیں کافی ڈانٹ پڑ گٸی۔۔ ہمیں کسی بھی پوسٹ پر افسوس نہیں تھا کہ ہم نے کوٸی غلط بات کی ہے سواۓ اس پوسٹ کے جس میں خواتین کی پسندیدگی کے حوالے سے ذکر کیا گیا تھا۔۔ بس ہمیں رہ رہ کر یہی خیال ستا رہا تھا کہ ہمارے ابا ہمارے بارے کیا سوچ رہے ہوں گے ہمارے خیالات جان کر۔۔۔ ہم نے وہ پوسٹ سوشل میڈیا پر لگاٸی تھی اور یقین کریں رتی بھر پرواہ نہیں تھی کسی کہ کوٸی کیا سوچیں گا ہمارے بارے لیکن جب سے ہمارے ابا نے ہم پر انکشاف کیا ہے ہمارے ذہن میں سے یہ بات نکل نہیں رہی اور ہم اپنے آپ کو بار بار یہی یقین دلا رہے ہیں کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا۔۔۔
مزید ہم نے ابا کو وضاحت بھی دی ہے کہ وزیر تعلیم کو مشورے ہم اساتذہ نہیں دیں گے تو کون دے گا اور پھر وہ خود اساتذہ سے اکثر راۓ لیتے نظر آتے ہیں ۔۔
ہم نے انھیں یہ بھی بتایا کہ وہ اس ادارے کے سربراہ اعلی ہیں ۔ ہم ان سے اور وہ ہم سے ہیں ۔ ہم اپنے مساٸل انھیں نہیں بتاٸیں گے تو انھیں کیسے پتہ چلے گا ؟ یا ہمارے مساٸل پھر کیسے حل ہو سکتے ہیں ؟
یہ الگ بات ہے کہ کبھی وہ ہم اساتذہ کا سوفٹویر اپڈیٹ کررہے ہوتے ہیں کوٸی متنازع پالیسی لا کر اور کبھی ہم ان پالیسیز کا باٸیکاٹ کرکے انکا پارہ ہاٸی کررہے ہوتےہیں۔۔
بس اسی شغل میلے ہم سب محکمہ تعلیم اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر گامزن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اگر اسی طرح فارم 45 اور 47 کی طاقت بحال رہی تو انشاءلله پاکستان 92 تک افغانستان ، صومالیہ اور ایسے دوسرے مملک کی طرح ایک مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا😅🤭
کوٸی سیریس نہ لے اس بات کو کدی ہنس وی لیا کرو😄😂
اگرچہ ہماری فالونگ لسٹ میں رانا صاحب کے کچھ قریبی ساتھی بھی شامل ہیں ۔ اس لیے ہماری آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے خیالات سر رانا سکندر حیات صاحب تک نہیں پہنچیں گے۔۔ اور اگر کسی نے ہماری شکایات کر بھی دی ے تو ہمیں امید ہے کہ میرے بھاٸی آصف رامے صاحب اور قیصر راچبوت صاحب بات کو سنبھال لیں گے اور معاملہ ہم تک نہیں پہنچنیں دیں گے۔۔۔ بس اور کوٸی بات نہیں ہیں ہم بندے تھوڑے مخولیے سے ہیں اس لیے ہماری باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیا جاۓ۔۔
او ہو۔۔ ایک تو ہمیں اتنی بری عادت ہے نا کہ ہم اصل موضوع سے ہٹ جاتے ہیں ۔۔ت
تو آپ سب سے درخواست ہے آپ سب اچھے اچھےکمنٹس کرکے ہمارے حق میں ووٹ دیں کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کچھ بھی غلط لکھا ہے اور نہ کبھی ایسا کوٸی کام کرسکتے ہیں ۔۔
اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا لکھنے کا بنیادی مقصد مختلف مساٸل کی نشاندہی ہے یا جہاں تک ممکن ہو اور اصلاح ہے مثبت تنقید کے ذریعے۔۔
اب مسٸلہ یہ ہے کہ ہمارے ابا حضور ہمارے اس پیج پر کڑی نظر رکھیں گے۔۔۔ اور تانکا جھانکی جاری رکھیں گے اور ہو سکتا ہمیں یہ پیج ڈیلیٹ بھی کرنا پڑے جوکہ ہم نہیں چاہتے۔
ہم نہیں چاہتے کہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق ہم سے چھین لیا جاۓ۔۔
اگرچہ ہم اپنے ابا کی پریشانی کو سمجھتے ہیں کہ وہ پنی جگہ بلکل درست ہیں ۔ انھیں ہماری فکر ہے کہ ہمارے بارے میں کوٸی غلط نہ سوچے یا ہم پر انگلی نہ اٹھاۓ ۔ کیونکہ یہ سچ ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر کوٸی لڑکی سوشل میڈیا ایپس استعمال کرتی ہے یا اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہے تو اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا۔۔اس لیے ان کی پریشانی بجا ہے لیکن ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ آپ سب اپنی راۓ دیں کہ ہمیں لکھنا چاہیے کہ نہیں تاکہ اب جب وہ ہمارے پیج کو وزٹ کریں تو انھیں کچھ تسلی ہو جاۓ کہ سوشل میڈیا پر لکھنے میں کچھ برا نہیں ہے کیونکہ ہر چیز کا ضروری نہیں کہ منفی استعمال ہو بلکہ مثبت استعمال ضروری ہے۔
آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ
دعا گو۔۔ حفصہ اقبال

14/11/2024

آج کسی نے ہمارے انداز بیاں کو نشانہ بنایا تو ہم نے بھی کچھ اس طرح جوابی وار کیا۔اب پتہ نہیں کتنا کارگر ثابت ہو سکتا ہے یہ تو آپ ہی ہمیں بتا سکتے ہیں ۔

مانا کہ اپنا انداز بیاں کچھ زیادہ نہیں ہے دلکش اور حسین

ہے تھوڑا کھٹا، تھوڑا میٹھا ,کچھ پھیکا اور نمکین

اسی لیے لوگوں کو مل نہیں پاتی مطلوبہ راحت و تسکین

کیونکہ ہم ہیں بندے تھوڑے سیدھے، سادھے اور نہایت ہی مسکین

خدارا اس بات کو نہ بنا لیجیے گا مسٸلہ فلسطین

اور ہم سے دوبارہ پنگا نہ لیجیے گا کیونکہ ہم ہیں بندے بڑے ذہین و فطین

اورخوب جانتے ہیں کہ کیسے ہینڈل کرتے ہیں شیاطین

از قلم: حفصہ اقبال

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Rawalpindi