مرحوم علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی قدس سرہ
مرحوم سید سخاوت حسین بخاری رح کی خدمات کا محبت و عقیدت سے تذکرہ فرماتے ہوئے۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
Madrasa Zainbiya Rawalpindi
Madrasa Zainbiya for Girls is a religious and educational institution dedicated to teaching girls according to the teachings of Ahl al-Bayt (A).
Established in 2005, it operates under the Bab-ul-Ilm Trust.
03/05/2026
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم
بابُ العلم ٹرسٹ (رجسٹرڈ) راولپنڈی کے زیرِ اہتمام منعقدہ
"شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس"
(بمناسبت تجلیلِ رہبرِ مسلمینِ جہاں و فخرُ الشہداء حضرت آیة اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای قدس سرہ،
اور نویں برسی حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی قدس سرہ،
نیز جملہ شہدائے مقاومت)
بتاریخ 2 مئی 2026ء، بروز ہفتہ، پریس کلب لیاقت باغ، راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
اس بابرکت اجتماع میں نمائندہ ولی امرِ مسلمین، قائد ملتِ جعفریہ،
حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ الوارف نے خصوصی شرکت و خطاب فرمایا۔
آپ نے اپنے بصیرت افروز کلمات میں شہید رہبر قدس سرہ کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے عوام الناس کو ان کی حیات کا مطالعہ اور اس سے عملی رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین فرمائی۔
مزید برآں، آپ نے اپنے شاگردِ علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی رح کی علمی، اخلاقی اور عملی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے درجاتِ بلندی کے لیے دعا فرمائی۔
ملک بھر سے جید علمائے کرام، اکابرین اور دانشوران کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اس عظیم اجتماع کو رونق بخشی اور شہدائے مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
راہِ استقامت پر گامزن
بابُ العلم ٹرسٹ (رجسٹرڈ) راولپنڈی
25/04/2026
بسلسلہ تجلیل رہبر مسلمین جہاں و فخر الشہداء حضرت آیة اللہ العظمی
سید علی حسینی خامنہ ای قدس سرہ
و نویں برسی
حجت الاسلام والمسلمین
علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی قدس سرہ
و جملہ شہدائے مقاومت
شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس
محبانِ حق و مقاومت سے بروقت شرکت کی استدعا ہے۔
10/03/2026
"تھدمت واللہ ارکان الھدیٰ"
مجلس عزاء بسلسلہ شہادت امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب علیہما السلام
06/03/2026
رہبر انقلاب اسلامی، فقیہِ اہل بیت، مجاہد و مبارز فی سبیل الاسلام حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای رح اور ان کے ہمراہ درجہ رفیع شہادت پہ فائز ہونے والے سردارانِ مقاومت کے لیے مدرسہ زینبیہ میں مجلسِ ترحیم و تجلیل
خطابت: علامہ شیخ مستان علی نجفی
05/03/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَلا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ ( القرآن)
رہبر انقلاب اسلامی، فقیہِ اہل بیت، مجاہد و مبارز فی سبیل الاسلام حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای اور ان کے ہمراہ درجہ رفیع شہادت پہ فائز ہونے والے سردارانِ مقاومت کے ساتھ اظہارِ عقیدت کے لئے
مجلسِ ترحیم و تجلیل
بتاریخ: 6 مارچ 2026
بروز: جمعۃ المبارک
بوقت: شام 5 بجے تا نمازِ مغربین
بمقام: مدرسہ زینبیہ چکری روڈ راولپنڈی
خطابت: علامہ شیخ مستان علی نجفی
مومنین سے بروقت اور بھرپور شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
الداعی الی الخیر: چیئرمین و اراکین باب العلم ٹرسٹ (رجسٹرڈ) راولپنڈی
إنا لله وإنا إليه راجعون
ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم
01/03/2026
انا لله وانا اليه راجعون ولاحول ولاقوة الا بالله العلي العظيم
27/02/2026
مدرسہ زینبیہ، چکری روڈ راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تین روزہ علمی ورکشاپ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔
ان بابرکت نشستوں میں مرجعیت کی تاریخ اور اس کا عملی کردار، ماہِ مبارک رمضان کے فضائل اور اسلامی بینکنگ و فقہِ مالیات جیسے اہم موضوعات پر وکیل مرجع اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی، علامہ شیخ جعفر علی یعسوبی النجفی نے بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔
شرکاء کی بھرپور شرکت اور سوال و جواب کی علمی نشستوں نے اس پروگرام کو مزید مؤثر اور مفید بنایا۔
24/02/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مدرسہ زینبیہ، راولپنڈی میں ماہِ مبارک رمضان کے دوران منعقد ہونے والی تین روزہ علمی ورکشاپ کا آغاز عنقریب ہونے جا رہا ہے۔
📅 7 تا 9 رمضان
🕰 بعد از نمازِ مغربین
اس علمی نشست میں مرجعیت کی تاریخ اور اس کا عملی کردار، ماہِ رمضان کے فضائل و احکام، اور اسلامی بینکنگ و فقہِ مالیات جیسے اہم موضوعات پر وکیل حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی، جناب علامہ شیخ جعفر علی یعسوبی النجفی خطاب فرمائیں گے۔ ہر روز درس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوگی۔
16/02/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں امسال ماہِ مبارک رمضان کے دوران تین روزہ علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ کا انعقاد 7 تا 9 رمضان (بعد از نمازِ مغربین) ہو گا۔
مرجعیت کی تاریخ اور اس کا عملی کردار، ماہِ رمضان کے فضائل و احکام اور اسلامی بینکنگ و فقہ مالیات جیسے اہم موضوعات پر وکیل حضرت آیت اللہ العظمی سید سیستانی، جناب علامہ شیخ جعفر علی یعسوبی النجفی گفتگو فرمائیں گے۔ سوال و جواب کی نشست بھی ہوگی۔ تمام مومنین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Chakri Road
Rawalpindi
46000