Tajweed With Sidra
I am Qaria, Participant in Qirat Recitations on PTV World, PTV News, Kay-2, Hum Pashto-1, Roze News and En-channel. Join me, to explore Quranic Classes.
As an Online Quran Tutor, I use Interactive Sessions & Personalized Guidance to help students.
”مجھے تکلف سے پاک تلاوت پسند ہے، یہ (بتکلف سیکھی گئی) طرزوں کو میں پسند نہیں کرتا۔“
(إمامنا أحمد بن حنبل رحمه الله | الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر للخلال، ص ٨٠)
Throat letters || Haruf-e-Halqi || Online Quran Classes || Online Tutor || Online Quran Sessions
Haruf-e-madda || Alif madda || Wao madda || Yaa madda || Online Quran Classes || Online Tutor || Online Quran Sessions
Haroof-e-Niteyah || Taa Daal Tua || Makharij
Arabic Letters || Essential terms of Tajweed
حرف سین میں صفت صفیر اور افراط و تفریط
Online Quran Academy || Online Students || Online Teacher || Qaidah Lesson || Lesson
✔️
آن لائن قرآن ٹیچر کیسے بنے؟
آن لائن قرآن ٹیچرز کے لیے ضروری شرائط
Online Quran Teachers || Online Quran Students
قال الإمام ابن القيم رحمه الله من لم يكن وقتـه لله وبالله، فالموت خير له من الحياة... "
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس کے پاس اللّٰہ کیلئے وقت نہیں اس کیلئے مر جانا ہی بہتر ہے۔🥺
[الداء والدواء (ص١٨٦)
08/03/2025
Transmission: Ramzan Pakistan
Tomorrow at 4:05pm Live
26/02/2025
نور القرآن اکیڈمی کا ساتواں سالانہ پروگرام
تحریر: ڈائریکٹر آف نور القرآن اکیڈمی– قاریہ سدرہ چوہدری (صدر خواتین ونگ گجر قومی پارٹی پنجاب)
نور القرآن اکیڈمی میں ساتواں سالانہ پروگرام شاندار انداز میں منعقد ہوا جس میں حفاظ اکرام کی دستاربندی اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ اکرام کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اسلامی اقدار کی ترویج کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے خصوصی اسناد اور انعامات کی تقسیم بھی کی گئی۔
نور القرآن اکیڈمی (رتہ امرال) کی جانب سے ایک خصوصی اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جرنیل اہلسنت حضرت علامہ مولانا حافظ محمد اقبال رضوی صاحب (چئیرمین ضلعی امن کمیٹی، ڈسٹرکٹ راولپنڈی) بطور مہمان خصوصی خطاب فرما کر بچوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ خواتین کی جانب سے ڈاکٹر زرتش فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت فرمائی ۔حفاظ اکرام بچوں میں شامل ہیں:
حاشر حنیف
نعمان رزاق
کاشف گلزیب
افتخار رزاق
حسن اختر
بچوں کی دستاربندی کے ساتھ ساتھ تکمیلِ ناظرہ سرٹیفکیٹ ، بچے اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے جانے سے اس پروگرام کی کامیابی اور خوشی میں اضافہ ہوا۔
تقریب کے دوران بچوں اور بچیوں نے اسلامی موضوعات پر مبنی متعدد شاندار پروگرام پیش کیے ۔۔۔ قاری حق نواز صاحب کی خوبصورت تلاوت نے حاضرین کے دل کو چھو لیا۔حافظ نعمان رزاق اور چوہدری محمد تھلیل کی نعت خوانی نے روحانی ماحول کو مزید بابرکت کیا۔ بچوں اور بچیوں نے ختم نبوت اور "لبیک یا أقصی" اور دیگر اسلامی پرفامنس پیش کیں۔ "عظمت قرآن اور والدین کی اہمیت" کے موضوع پر بامعنی تقریر نے معاشرتی اور دینی اقدار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں معزز مہمانوں کی شرکت نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔ معزز مہمانوں کی حیثیت سے مفتی عبدالرَحمن صاحب، حافظ محمد اقبال رضوی صاحب، یاسر صاحب، مولانا ضیف الرحمن صاحب، مولانا اشتیاق صاحب، حافظ آصف محمود ، اور مولانا عبدالقدیر صاحب موجود تھے، جبکہ مولانا الطاف صاحب، مولانا طاہر رشید صاحب اور آفتاب صاحب کی موجودگی سے بھی رونق دوبالا ہوئی۔ اکیڈمی کے سابقہ طلباء حافظ مطیع الرحمان ، حافظ عبداللہ ، حافظ ذیشان ،حافظ محمد علی اور حافظ یوسف نے تقریب کو یادگار بنانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں ۔
تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی بھلائی کے لیے دعا کروائی گئی جس کی قیادت مفتی عبدالرَحمن صاحب نے فرمائی۔
نور القرآن اکیڈمی کی ڈائریکٹر محترمہ قاریہ سدرہ چوہدری ، مہتمم، مولانا ابوبکر صدیق صاحب اور استاد محترم قاری طلحہ صاحب کی انتھک خدمات اور رہنمائی نے اس پروگرام کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ اسے ایک منفرد شناخت بھی عطا کی۔
یہ سالانہ تقریب نہ صرف تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنی بلکہ اسلامی اقدار اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔ نور القرآن اکیڈمی کی جانب سے اس پروگرام کے انعقاد سے امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ مزید شاندار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Rawalpindi