17/11/2025
دنیا میں اسلام کے خلاف فکری محاذ برسوں سے سرگرم ہے، مگر اس کی باقاعدہ شکل ہمیں RAND Corporation کی مشہور رپورٹ “Civil Democratic Islam” (2003) میں واضح نظر آتی ہے۔ اس رپورٹ میں مسلمانوں کو ’’قابلِ قبول‘‘ اور ’’غیر قابلِ قبول‘‘ گروہوں میں تقسیم کرنے، اور علما کی ساکھ کمزور کرنے کے لیے تجاویز دی گئیں۔ ان تجاویز نے بعد کے عالمی بیانیوں، میڈیا نیریٹیوز اور نوجوانوں میں پھیلائی جانے والی کنفیوژن پر گہرا اثر ڈالا۔
رینڈ رپورٹ کے نمایاں نکات (سرِ فہرست)
(تمام نکات RAND: Civil Democratic Islam, 2003 سے ماخوذ)
1. “Support the modernists” (صفحات 18–19)
لفظی مطلب: جدید پسند اور سیکولر سوچ رکھنے والے مسلمانوں کو مضبوط کریں۔
اصل مقصد: علما اور روایتی اسلامی فکر کو کمزور کرنا تاکہ دینی قیادت کا اعتماد ٹوٹ جائے۔
2. “Challenge the traditionalists” (صفحہ 41)
لفظی مطلب: روایتی مذہبی طبقے کی فکر کو چیلنج کریں۔
اصل مقصد: علما کو غیر موثر اور ناکام ثابت کرنا تاکہ عوام کا اعتماد ختم ہو۔
3. “Encourage internal debates” (صفحہ 22)
لفظی مطلب: مسلمانوں کے اندر مذہبی اور فکری تضادات کو بڑھائیں۔
اصل مقصد: امت کو اندرونی اختلافات میں الجھا کر کمزور کرنا۔
4. “Build up a modernist leadership” (صفحہ 50)
لفظی مطلب: ایسی قیادت تیار کریں جو مغرب کے بیانیے کے مطابق اسلام کی نئی تعبیر کرے۔
اصل مقصد: اسلامی قوانین، جہاد، پردہ، اور شریعت جیسے موضوعات کی نئی تشریح پیش کر کے نوجوانوں کو اصل دین سے دور کرنا۔
یہ نکات آج میڈیا، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، لبرل تجزیہ کاروں، جعلی دانشوروں اور غیر حقیقی "اسلامی اصلاحی" پروجیکٹس کی شکل میں عملی طور پر نظر آتے ہیں۔
ہم کیسے مقابلہ کریں؟ نوجوانوں کے لیے مختصر لائحہ عمل
1. دین کا حقیقی علم حاصل کریں
کنفیوژن، ٹک ٹاک اسلام، مشہور کلپوں اور فیک اسکالرز کی بجائے مضبوط اسلامی مصادر سے دین سمجھیں۔
2. اپنے مستند علما سے تعلق مضبوط کریں
رینڈ کی سب سے بڑی سازش علما اور نوجوانوں کے درمیان دیوار ڈالنا ہے۔ اسے توڑنے کا واحد طریقہ علما سے رابطہ، سوال اور رہنمائی ہے۔
3. اسلام کے بیانیے کو میڈیا اساس پر پیش کریں
یوٹیوب، ٹک ٹاک، ریلز اور ڈیجیٹل میڈیا پر علمی، مثبت اور مدلل مواد پھیلائیں احساس نہیں پروف والی بات کریں۔
4. مسلمانوں کے باہمی اختلافات کو کم کریں
یہی وہ جگہ ہے جہاں دشمن سب سے زیادہ کھیلتا ہے۔ اختلاف کو جھگڑا نہ بنائیں۔
5. اسلامی تاریخ اور پروپیگنڈا وار کو سمجھیں
نوجوان جب تاریخ سمجھتے ہیں تو وہ نفسیاتی جنگ (Information Warfare) کا شکار نہیں بنتے۔
6. سوشل میڈیا پر نیریٹیو وار میں فعال رہیں
غلط معلومات، اسلاموفوبیا، اور علما کے خلاف پروپیگنڈے کا علمی جواب دیں بد زبانی یا لڑائی کے بغیر۔
رینڈ کی اس رپورٹ میں اسلام اور اس کے علما کے خلاف جو فکری جنگ کا خاکہ پیش کیا گیا تھا، آج وہی حکمتِ عملی دنیا کے میڈیا، سیاسی پالیسیوں اور آن لائن ڈسکورس میں نمایاں
نظر آتی ہے۔
لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا مقابلہ علم، اتحاد، میڈیا اسکل، علما سے تعلق اور نوجوانوں کی فکری مضبوطی سے ممکن ہے۔
یہ جنگ بندوق کی نہیںں بیانیے کی ہے۔
اور اس بیانیے کی حفاظت آج کے نوجوانوں کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔
محمد آفاق خان
17/11/2025
19/09/2025
25/08/2025
25/08/2025
23/08/2025
06/08/2025
02/08/2025