25/03/2020
گھر۔۔۔سکول
والدین سے گذارش ہے کہ اپنے گھروں میں ایک کمرے کو اسکول کا نام دے دیں.
صبح حسب معمول بچوں کو ناشتہ کرا کر اسکول کمرے میں پڑھنے کے لیے بٹھا دیں.ہر مضمون کے لیے 30 منٹ دورانیہ کا پیرہڈ رکھیں.تفریح یعنی بریک کا وقت بھی رکھیں.باقاعدہ چھٹی کا وقت مقرر کریں.بچے سے سبق سنیں اور اس کے ٹیسٹ لیں.اپنے بچوں کے اساتذہ سے فون پر رابطہ رکھیں اور ان سے مشاورت کریں.
بیماری اللہ کی طرف سے تقدیر اور آزماءیش ہے اور علاج واحتیاط انسانی تدبیر ہے.تدبیر کنند تقدیر کنند کو پیش نظر رکھ کر اپنی زندگی کے معمولات کو ترتیب دیں.
دعاگو۔۔۔