01/09/2024
*💢برّ صغیر میں انگریز کی دو صد سالہ ریشہ دوانیاں ہمیں ذہنی غلام بنا چکی ہیں💢*
*میں نے ہندوستان کے طول وعرض میں سفر کیا ہے.. مجھے کوئی بھی شخص بھکاری یا چور نظر نہیں آیا.. اس ملک میں میں نے بہت دولت دیکھی ہے، لوگوں کی اخلاقی اقدار بلند ہیں اور سمجھ بوجھ اتنی اچھی ہے کہ میرے خیال میں ہم اس وقت تک اس ملک کو فتح نہیں کر سکتے، جب تک ہم ان کی دینی و ثقافتی اقدار توڑ نہ دیں جو ان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں.. اس لیے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ ہم ان کا قدیم نظامِ تعلیم اور تہذیب تبدیل کریں، کیونکہ اگر ہندوستانی لوگ یہ سمجھیں کہ ہر انگریزی اور غیر ملکی شے ان کی اپنی اشیاء سے بہتر ہے تو وہ اپنا قومی وقار اور تہذیب کھو دیں گے اور حقیقتاً ویسی ہی مغلوب قوم بن جائیں گے جیسا ہم انہیں بنانا چاہتے ہیں..*
*✍️ لارڈ میکاولے*