Zaytunah Education Trust

Zaytunah Education Trust

Share

تربیت ـ تعلیم ـ تادیب

06/12/2025

علماء کرام اور عصر حاضر کے چیلنجز

14/05/2025
01/03/2025

🔹 مرحبا رمضان

*مبارک مہینے سے بھرپور فائدہ کیسے اٹھائیں؟*

🔊 حضرت الشیخ جہانگیر محمود دامت برکاتھم العالیہ

نوٹ: یہ تحریر حضرت الشیخ کی گفتگو سے ماخوذ ہے ۔

رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہونے کے لیے سب سے پہلا قدم بہترین منصوبہ بندی ہے۔ یہ طے کریں کہ اس رمضان میں آپ نے کون کون سے نیک اعمال کرنے ہیں اور کن غیر ضروری کاموں سے بچنا ہے؟

پہلا کام

*قرآن مجید سے جُڑنے کا عزم کریں*

ہدف بنائیں کہ اس رمضان میں قرآن مکمل مجید ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

اگر خود پڑھ سکتے ہیں تو بہترین! ورنہ کسی قرآن کلاس میں شامل ہو جائیں۔

رمضان، قرآن کا مہینہ ہے—اس سے مضبوط تعلق قائم کرنے کا یہ بہترین موقع ہے!

دوسرا کام

*اپنے اعمال اور عادات پر غور کریں*

غور کیجیے کہ کون سی نئی اچھی عادات اپنانی ہیں اور کن غلط کاموں سے بچنا ہے؟

کم از کم ایک ایسی سنت کو اپنانے کا عزم کریں جس پر مستقل عمل کیا جا سکے۔

تیسرا کام

*وقت کا ضیاع نہ کریں*

رمضان کا قیمتی وقت غیر ضروری خریداری یا بازاروں کے چکر میں ضائع نہ کریں۔

کوشش کریں کہ عید کی تیاری، درزی کے کام اور خریداری رمضان سے پہلے مکمل کر لیں۔

*ہر سال نیا جوڑا پہننا ضروری نہیں! اس بار کسی ضرورت مند کو نیا لباس دے کر اس کی عید خوشیوں سے بھر دیں۔*

چوتھا کام

*افطار پارٹیوں اور سماجی میل جول میں اعتدال رکھیں*

رمضان میل جول اور دعوتوں کے بجائے عبادت، ذکر اور نیک اعمال کا مہینہ ہے۔

اگر افطاری کروانی ہے تو مستحقین اور ضرورت مندوں کو ترجیح دیں۔

پانچواں کام

*عبادت، صلہ رحمی اور خیرات میں سبقت لے جائیں*

اہل خانہ اور دوستوں سے ملیں، مگر ملنے کا مقصد قرآن مجید کو سمجھنا، تراویح میں شرکت، حسنِ سلوک اور صلہ رحمی ہو۔

مساجد میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں، عبادات میں خود کو مشغول رکھیں۔

صدقہ و خیرات کریں، دوسروں پر خرچ کریں، اور رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے میں اپنا وقت اور محنت لگائیں۔

رمضان المبارک کی سعادتوں کو ضائع نہ کریں—اسے اپنی زندگی کا بہترین رمضان بنانے کی کوشش کریں!

19/01/2025

Send a message to learn more

Photos from Zaytunah Education Trust's post 16/08/2024

نائب مہتمم جامعہ محمدیہ اسلام آباد حضرت مولانا Tanveer Ahmed Alvi صاحب دامت برکاتہم العالیہ ایک جہاندیدہ شخصیت ہیں ، آپ کو صاحب علم ، صاحب مطالعہ اور طلبہ کی تعلیم و تربیت کےلیے فکر مند پایا ۔ ملاقات میں طلبہ کے تربیتی امور ، مدارس میں تدریب المعلمین کے فوائد و اثرات جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی ۔

جلد ہی جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں اتالیق ٹریننگز کے اشتراک سے تربیتی نشستوں کا آغاز ہوگا ۔ ان شاء اللہ !

29/07/2024

There are no Roads,
Rods are Made by Walking.

10/06/2024

چلڈرن تربیہ کیمپ ایک ماہ کا آن لائن پروگرام ہے جو 8 سے 12 سال کے بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد بچوں میں اسلامی اقدار اور اچھی تربیت کو فروغ دینا ہے۔

یہ پروگرام 25 جون بروز منگل سے شروع ہو کر 25 جولائی بروز جمعرات کو اختتام پذیر ہو گا۔
کلاس سوموار سے جمعہ تک روزانہ دوپہر 3:00 بجے سے 4:00 بجے تک Zoom کے ذریعے منعقد ہوگی۔

اہم خصوصیات:

قرآنی تجوید: بنیادی قواعد سے عملی مشق تک۔
سورہ حفظ: مختصر سورتیں حفظ کروائی جائیں گی۔
احادیث نبوی: 10 اہم احادیث حفظ کروائی جائیں گی۔
قصص الانبیاء: مختلف انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات۔
روزمرہ فقہ: بنیادی اسلامی فقہ کی تعلیم۔
بچوں کی تربیت: اخلاقی اور دینی تربیت۔
روزمرہ زندگی کے آداب اور بہت کچھ۔

اس کیمپ کی نگرانی مولانا وقاص سعید صاحب کریں گے، جو بچوں کی جامع تربیت میں معاون ثابت ہوگا۔ اس منفرد تعلیمی تجربے کا حصہ بننے کے لیے اپنے بچے کو آج ہی رجسٹر کریں!

22/05/2024

Zaytuna Academy Presents One Month ONLINE Course
Learn The Quranic Surah’s With Tajweed

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


E109/D (Basement, Commerce College Road, Block E Satellite Town
Rawalpindi
46000.

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 18:00