Ibn 'Abbas (RA) reported: The Messenger of Allah (ﷺ) said, "Do not observe Saum (fasting) before the advent of Ramadan. Observe Saum at sighting of the crescent of Ramadan and terminate it at sighting the crescent (of Shawwal). If the sky is overcast, complete (the month as) thirty (days)."
(Riyad as-Salihin 1225, Book 8, Hadith 235)
Hussainia Quran Academy
Hussainia Quran Academy, which Provides online Islamic and Quranic Teachings to the Muslim students
`(Quran:95 _4)`
`لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ ۞`🫶🏻
`ترجمہ:`✨🌹
`بلاشبہ یقینا ہم نے انسان کو سب سے اچھی بناوٹ میں پیدا کیا ہے۔`🫀
*آپ کو ﷲ نے بنایا ہے اور خود ﷲ نے کہہ دیا ہے کہ" یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا" تو یہاں آکے تمام باتیں ختم ہوگئی اب کوئی انسان کسی انسان کے جسم، چال، چلن، آواز یا کسی بھی چیز پر کچھ بھی کہے تو اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے پر اس آیت کے نازل ہونے کے بعد بھی کچھ کم عقل پھر بھی کسی کو کالا، گورا، موٹا، پتلا، گونگا، بہرا، لمبا، چھوٹا یا اس کے علاوہ کوئی بھی لفظ اس کی ذات کے لیے کہے گا اسکا مذاق اڑائے گا تو یاد رکھیں وہ آپ کی ذات پر کوئی ظلم نہیں کر رہا وہ ﷲ کی تخلیق میں نقص نکال کر اپنے اوپر ظلم کر رہا ہے ﷲ کو سخت ناراض کررہا ہے! آپ جو ہیں جیسے ہیں بہت بہترین ہیں*✨🌹
`کیونکہ آپ کو بنانے والا اور کوئی نہیں وہ کریم محبوب ذات ہے جس کی ہر تخلیق بے مثال ہے لاجواب ہے🤍💫`
10/02/2026
40 Rabbana Duas Ali Rizvi Sabika Masood-Ali
10/02/2026
کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔
وَالضُّحٰى (1)
دن کی روشنی کی قسم ہے۔
وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)
اور رات کی جب وہ چھا جائے۔
اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔
زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔
تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔
جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔
بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔
کیا یقین ہونا چاہیے ؟
کہ کچھ بھی ہو۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)
آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔
ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔
ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا
جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔
ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍
کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔
جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہر تعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہوتا ہے ۔ ہر چیز دور جا رہی ہوتی ہے۔ دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھے
وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)
اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔
اصل چیز تو آخرت ہے۔
دنیا میں نہ ہو کامیابی، لیکن آخرت پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے
آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں ؟
آپ کیوں ایسے اعمال نہیں کرتے جن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،
آپ اللہ کے لیے کوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔
وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)
اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔
کیا ہوا جو ساری محنت ضائع ہوگی ؟ کیا ہوا سب نے چھوڑ دیا ؟ کیا ہوا سب کے آگے برے بن گے ؟ کیا ہوا مسلسل ناکامی ہے ؟ کیا ہوا مسلسل تنگی ہے؟ کیا ہوا کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔
یاد رکھے ! اللہ آپکے ساتھ ہیں وہ آپکو بھولے گا نہیں۔
تو پھر کیا غم ؟ پھر کیا پریشانی ؟۔
لوگوں کی بیزاریت پر پریشان نہ ہو آپ مسلمان ہیں آپکے پاس اعزاز ہے آپکا رب آپ سے بیزار نہیں ہوگا
تو پھر مسکرائیے اور ہر دکھ ' درد تکلیف کو سپرد خدا کردیں پھر ایک سکون نازل ہو گا جو ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا۔ان شاءاللہ❤
24/05/2020
Assalam o alikum
We wish all of you & your family Eid Mubarak! May Allah shower his blessings on you and your faimly and fill your life with peace and prosperity...
Hussainia Quran Academy
05/06/2019
Eid Mubarak to Muslims all over the world
Online Quran teacher (Hafiz-e-Quran) male/female needed on urgent basis.. Must be english speaking and able to work in night shifts. Experienced & fresh both can aaply.
For contact: 03129917652
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
House No, B-lll-131 Muhala Khurram Colony Muslim Town
Rawalpindi
46000