CSO-Chowar Students Organization

Directions

CSO-Chowar Students Organization This page is about the students of ''Chowar'',studying in different parts of Pakistan.

The main aim and objective of it is to strengthen the communication among these students.So that other students who are in process of their secondary school education can get easy acess and guide line from those who are doing their professional degrees

18/08/2026

چھوار اسٹوڈنٹس سآرگنائزیشن (CSO) کی جانب سے
ہم ڈپٹی کمشنر (DC) گانچھے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (DE) گانچھے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے چھوار میں جاری اسکول بائیکاٹ، اساتذہ کی کمی اور دیگر تعلیمی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آج چھوار کا دورہ کیا اور مقامی عمائدین، چھوار انجمن، طلبہ اور عوام کے ساتھ تفصیلی ملاقات اور بات چیت کی۔
اس موقع پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور DE گانچھے اور چھوار عمائدین کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے علاقے کے تعلیمی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ہم خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر گانچھے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہ صرف ہمارے گاؤں کے عوام اور طلبہ کی آواز کو پوری توجہ اور خلوص کے ساتھ سنا بلکہ مسئلے کے حل کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
ہمیں خوشی ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اساتذہ کی کمی اور دیگر متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ایک سے دو دن کے اندر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
CSO کی جانب سے ہم ڈپٹی کمشنر گانچھے اور متعلقہ تعلیمی حکام سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس یقین دہانی پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ چھوار کے طلبہ کا تعلیمی نقصان مزید نہ ہو اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔
ہم ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنر گانچھے کی بھرپور حمایت، فوری مداخلت، عوامی آواز سننے اور مسئلے کے حل کے لیے مثبت کردار پر دلی تشکر اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کوششوں سے یہ مسئلہ جلد اور مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔
منجانب:
چھوار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (CSO)

17/08/2026

وادی چھوربٹ چھوار میں گزشتہ **پانچ روز سے اسکولوں کا بائیکاٹ جاری ہے**، مگر محکمۂ تعلیم کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ کیا ان معصوم بچوں کی تعلیم اور ان کا مستقبل اتنا بے وقعت ہے کہ پانچ دن گزرنے کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا؟
آخر حکام بار بار عوام اور معصوم بچوں کو سڑکوں پر آنے اور اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور کیوں کر رہے ہیں؟اس وقت بچے اسکول میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہوتے، مگر محکمۂ تعلیم کی غفلت اور بے حسی کے باعث یہی معصوم بچے اپنے بنیادی حق، یعنی تعلیم کے حصول کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

آخر یہ بچے کہاں جائیں؟ جب اسکول میں پڑھانے والا ہی موجود نہ ہو تو یہ ننھے طالب علم کس کے سامنے بیٹھ کر اپنا مستقبل سنواریں؟ **کیا محکمۂ تعلیم کی ذمہ داری صرف کاغذی کارروائی اور خاموش تماشائی بننا رہ گئی ہے؟**

معصوم بچوں کو مسلسل تعلیم سے محروم رکھنا صرف غفلت نہیں بلکہ **ان کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھلی ناانصافی** ہے۔ اگر آج بھی ذمہ دار اداروں نے آنکھیں نہ کھولیں تو کل اس تعلیمی نقصان کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟

ہم محکمۂ تعلیم اور انتظامیہ کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ **مزید خاموشی قابلِ قبول نہیں۔** فوری طور پر مسئلے کا نوٹس لیا جائے، اسکولوں میں تدریسی عمل بحال کیا جائے اور بچوں کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

**چھوار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور انجمنِ چھوار کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ اگلے لائحۂ عمل کی طرف جائیں۔** ذمہ دار ادارے حالات کو مزید خراب ہونے سے پہلے عملی قدم اٹھائیں۔

**بچوں کی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
خاموشی اب مزید نہیں چلے گی۔
محکمۂ تعلیم فوری نوٹس لے!**

#چھوربٹ #چھوار

چھوار میں گزشتہ 4 دن سے اسکول بند ہیں، لیکن افسوس کہ اب تک انتظامیہ اور محکمۂ تعلیم نے ہمارے جائز مطالبات حل کرنے کے لی...
16/08/2026

چھوار میں گزشتہ 4 دن سے اسکول بند ہیں، لیکن افسوس کہ اب تک انتظامیہ اور محکمۂ تعلیم نے ہمارے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔

ہم کسی سے ناجائز مطالبہ نہیں کر رہے، بلکہ صرف اپنا بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔ ہمارے اسٹیشن سے جو اساتذہ ٹرانسفر ہو کر جا چکے ہیں یا ریٹائر ہو چکے ہیں، ان کی جگہ نئے اور ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کیے جائیں تاکہ ہمارے تعلیمی مستقبل کو نقصان نہ پہنچے۔
یہ محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی نہیں تو اور کیا ہے؟
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ حکام کو نہ تعلیم سے کوئی خاص غرض ہے اور نہ ہی ہمارے بچوں کے تعلیمی مستقبل کی کوئی فکر۔ اب تک جو بھی حکام کی طرف سے ہوا ہے، وہ صرف وعدوں اور یقین دہانیوں تک محدود رہا ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ ۔اگر ہمارے مطالبات فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو ہم طلبہ اور عوام اپنے آئینی و جمہوری حق کے تحت جلد احتجاج کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور چھوار کے طلبہ کے تعلیمی مسائل حل کیے جائیں۔

تعلیم ہمارا حق ہے، اس حق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔






چھوار اسکول میں تدریسی عملے کی کمی اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مطالبہمحترم ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (DDE) گھا...
13/08/2026

چھوار اسکول میں تدریسی عملے کی کمی اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مطالبہ

محترم ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (DDE) گھانچے اور محکمۂ تعلیم کے متعلقہ حکام!

چھوار سکول آج سے دو دن سکول بند رہینگے۔ تقریباً دو سے تین ماہ قبل بھی طلبہ، والدین اور عوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا، جس کے بعد محکمۂ تعلیم کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ چھوار اسکول سے تبادلہ ہونے والے اور ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر نئے اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تاحال محکمۂ تعلیم کی جانب سے کیے گئے وعدے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو سکا، جس کے باعث اسکول میں اساتذہ کی شدید کمی برقرار ہے۔ اس صورتحال سے نہ صرف طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ والدین اور عوام کا محکمۂ تعلیم اور تعلیمی نظام پر اعتماد بھی مجروح ہو رہا ہے۔

ہم محکمۂ تعلیم، بالخصوص DDE گھانچے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے اور چھوار اسکول میں خالی آسامیوں پر بلا تاخیر اساتذہ تعینات کیے جائیں تاکہ طلبہ کا قیمتی تعلیمی وقت مزید ضائع نہ ہو۔

اگر دو دن کے اندر اس مسئلے کا عملی اور تسلی بخش حل نہیں نکالا گیا تو انجمن چھوار اور CSO باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ محکمۂ تعلیم طلبہ کے مستقبل اور عوام کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اقدامات کرے گا۔

Melting glaciers are only part of the story. As Gilgit-Baltistan warms, a way of life shaped by the mountains is disappe...
07/08/2026

Melting glaciers are only part of the story. As Gilgit-Baltistan warms, a way of life shaped by the mountains is disappearing too. Why does that matter? Read this thought-provoking piece.

Read more:

By Zarina Ashraf Ask an elder in Khaplu what has changed in the last twenty years, and they will not only talk about the weather. They will talk about houses that used to breathe with the cold and now trap it wrong. About food that used to come from the field and now comes from a shop. About a la

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*  *آوازِ سخن 2026 – کامیابی کی ایک نئی داستان*  _3 اگست 2026 | زیرِ اہتمام: چھوار...
05/08/2026

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*

*آوازِ سخن 2026 – کامیابی کی ایک نئی داستان*
_3 اگست 2026 | زیرِ اہتمام: چھوار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن – CSO Girls Wing_

_السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ_

ہمیں بے حد _خوشی اور فخر_ ہے کہ _الحمدللہ رب العالمین_ CSO کی تاریخ میں پہلی بار *CSO Girls Wing* نے "آوازِ سخن 2026" کا سالانہ پروگرام _نعت، تلاوت اور تقریر_ پر کامیابی سے منعقد کیا۔
تقریباً _60 شرکاء_ نے حصہ لیا۔ محفل _مکمل نظم و ضبط اور پُرامن ماحول_ میں اختتام پذیر ہوئی۔

*پوزیشن ہولڈرز – آوازِ سخن 2026*
*کیٹیگری 1: کلاس 1 تا 5*
*تلاوت:*
پہلی: جویریہ دختر حیدر
دوسری: صابرہ دختر عبدالرحمن
تیسری: مہک کنول دختر غلام مہدی

*نعت:*
پہلی: عارفہ دختر عابد
دوسری: عشرت
تیسری: اریدہ دختر احسان

*تقریر:*
پہلی: ملکہ جبین دختر لیاقت
دوسری: سعدیہ دختر ذاکر
تیسری: ماریہ دختر مرشد

*کیٹیگری 2: کلاس 6 تا 10 – تقریر*
پہلی: کونین بشیر
دوسری: ثانیہ دختر احسان & صغریٰ دختر عارف
تیسری: علینہ دختر روزی علی & نورالعین دختر ذوالفقار

تمام پوزیشن ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

*خصوصی خراجِ تحسین و شکریہ*
ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تمام _معزز مہمانانِ گرامی، والدین، اساتذہ، ڈونرز اور سپانسرز_ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
*ہمارے معزز مہمان:*
سید ابراہیم صاحب، ماسٹر یوسف صاحب، ماسٹر ضلاب صاحب، بوا محمد علی صاحب، حامد صاحب، ممتاز یقوی صاحب، مس آمنہ صاحبہ، مس زبیدہ صاحبہ، مس شازیہ، مس ربینہ اور دیگر تمام معزز والدین

اس کامیابی کا کریڈٹ _CSO کے محنتی ممبران اور بے لوث رضاکاروں_ کو جاتا ہے۔
خصوصی طور پر *مس مزمملہ* کی بصیرت افروز رہنمائی اور *جنید بھائی* کی مثالی مینجمنٹ قابلِ تحسین ہے۔

CSO کا عہد ہے ہم آئندہ بھی بچوں کے لیے ایسے مواقع لاتے رہیں گے۔
_"آج کے یہ بچے، کل کا چھوار ہیں"_
_جزاکم اللہ خیرا کثیرا_

_والسلام_
*ٹیم: چھوار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن*

Chowar Students Organization Election ResultsDate: 1 August 2026Assalamualaikum The Chowar Students Organization electio...
01/08/2026

Chowar Students Organization Election Results

Date: 1 August 2026

Assalamualaikum

The Chowar Students Organization election was conducted successfully with a total of 408 votes cast.

*President*

- Qamar ud Din — 264 votes (64.7%) Elected President

- Muhammad Junaid 144 votes (35.3%)

*General Secretary*

- Siraj ud Din 224 votes (54.9%) Elected General Secretary

- Muhammad Junaid 104 votes (25.5%)

- Muhammad Hussain 80 votes (19.6%)

Summary

We congratulate *Qamar ud Din* on being elected as *President* and *Siraj ud Din* on being elected as *General Secretary* of the Chowar Students Organization.

We sincerely thank all the candidates, voters, and everyone who participated in making the election a success. We wish the newly elected leadership every success in serving the students and working for the betterment of the organization.

Regard
CSO committee

🎉 Congratulations to Muhammad Taha on His Outstanding SSC Achievement 🎉On behalf of the Chowar Students Organization (CS...
30/07/2026

🎉 Congratulations to Muhammad Taha on His Outstanding SSC Achievement 🎉

On behalf of the Chowar Students Organization (CSO), we extend our heartfelt congratulations to Muhammad Taha, son of Ghulam Muhammad, from Chowar, on his remarkable success in the Federal Board SSC Examination.

Muhammad Taha has secured 1003 marks out of 1100 (91%), an outstanding achievement that reflects his hard work, dedication, and commitment to academic excellence. He is currently a student of the Prestigious Military College Jhelum, where he continues to uphold high standards of discipline and education.

This exceptional accomplishment is a source of immense pride for his family, teachers, and the entire Chowar community. We pray that Allah Almighty grants him continued success, wisdom, and excellence in all his future endeavors.

Congratulations once again, Muhammad Taha!
May your journey of success continue to inspire many young students in our community.

Best wishes,
Chowar Students Organization (CSO)

🌸 Heartiest Congratulations! 🌸The Chowar Students Organization (CSO) extends its heartfelt congratulations to the admini...
29/07/2026

🌸 Heartiest Congratulations! 🌸
The Chowar Students Organization (CSO) extends its heartfelt congratulations to the administration, respected teachers, devoted parents, and brilliant students of DDO Girls High School, Chowar on their outstanding SSC-I Examination Results.
🏆 Special Congratulations to: 🥇 Noor ul Ain d/o Zulfiqar Ali – 455 Marks
⭐ 1st Position in DDO Level
⭐ 2nd Position Overall in Chourbat Level
🥈 Manahil Bibi d/o Rozi Muhammad – 447 Marks
🥉 Konain d/o Bashir – 419 Marks
🏅 Rafia d/o Ghulam Ali – 403 Marks
MashaAllah! Your hard work, dedication, and perseverance have brought pride to your school and the entire Chowar community. May Allah (SWT) bless you with continued success and guide you toward an even brighter future.
Congratulations to all the successful students, their families, and the respected teaching staff. Keep shining and inspiring others!
— Chowar Students Organization (CSO)
Learn • Unite • Serve 🌿🎓

📢 پریس ریلیز / اعلامیہCSO-Chowar Students Organization چھوار میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی کے خلاف ہونے والے ...
18/05/2026

📢 پریس ریلیز / اعلامیہ
CSO-Chowar Students Organization
چھوار میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ ایک ماہ قبل متعلقہ حکام کی جانب سے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
چھوار کے مختلف تعلیمی اداروں میں متعدد اساتذہ ریٹائر ہو چکے ہیں، لیکن ان کی جگہ نئی تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔ اسی طرح DG ایجوکیشن کے دورۂ گھانچھے کے دوران جن اساتذہ کے تبادلے کیے گئے تھے، ان کی خالی آسامیوں پر بھی تاحال نئی تعیناتیاں عمل میں نہیں لائی گئیں۔
مزید برآں GHS چھوار میں ایک OT ٹیچر کی تعیناتی کے باوجود ان کی مسلسل غیر حاضری تعلیمی عمل میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔ اساتذہ کی شدید کمی کے باعث طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس پر والدین اور طلبہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
CSO-Chowar Students Organization حکومتِ وقت اور محکمۂ تعلیم سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ:
تمام خالی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے
غیر حاضر اساتذہ کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے
طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہے، اور اس بنیادی حق میں مسلسل غفلت ناقابلِ قبول ہے۔
📚 تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے — اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔



Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CSO-Chowar Students Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category