17/09/2024
♥️ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ♥️
💕کوئز مقابلہ💕
کےاصول وضوابط
اللّہ کے پیارے حبیب نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کے لئیے ہر عمر ہر مکتبہ فکر کے خواتین و حضرات شرکت کر سکتے ہیں ۔
•رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 ستمبر2024 ہے۔
آن لائن رجسٹریشن گوگل فارم پر کر کے بھیجیں۔
گوگل فارم شئیر کیا جا رہا ہے۔
• امتحانی مقابلہ مورخہ 20 اکتوبر2024 بروز اتوار صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔
• مقابلہ کی تیاری کی کتاب تقریباً تین ہزار سوالات پر مشتمل ہے۔ کتاب pdf 3000 سوالات 21 ستمبر 2024 کو سب ممبران کے لئیے ایک ہی وقت میں شئیر کی جائے گی۔ تاکہ ہر امیدوار برابر تیاری کا موقع میسر آ سکے۔
مقابلہ تین مرحلوں میں ہوگا۔
جیسا کہ پہلا مرحلہ 20 اکتوبر، دوسرا مرحلہ امید ہے، 24 نومبر 2024, تیسرا مرحلہ، 29 دسمبر 2024 متوقع ہیں۔
ہر مقابلہ تقریباً
ایک ہزار سوالات میں سے ہو گا۔
پہلا مقابلہ کتاب کے پہلے حصہ کے تقریباً 1000 سوالات پر محیط ہوگا
ہر مرحلہ کے اختتام پر انعامات تقسیم ہوں گے۔
• مقابلہ تحریری ہوگا۔
• پرچہ کا طرز عمل مختصر سوالات اور جوابات یا خالی جگہ پر کرنے کاہوگا۔
• پہلا انعام 30 ہزار، دوسرا انعام 20 ہزار اور تیسرا انعام 10 ہزار ہوگا۔
• پرچہ سو سوالات پر محیط ہوگا۔
• پرچہ حل کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ(60منٹ) ہوگا۔ اضافی وقت نہیں دیا جائے گا۔
• جوابات کے لئیے نیلے بال پوائنٹ کا استعمال ضروری ہے ۔
• کلپ بورڈ، بال پوائنٹ ساتھ لے کر آنا ضروری ہے۔
۔ وائٹنر اور انک ریمور کا استعمال ممنوع ہوگا۔
کٹنگ اور کاٹ کر دوبارہ لکھے گئے جوابات غلط تصور ہونگے•
۔نقل کرنے والے کا پیپر کینسل کر دیا جائے گا-
۔ایک سے زائد پوزیشنز آنے کی صورت میں انعامی رقم پوزیشنز ہولڈرز میں برابر تقسیم کر دی جائے گی۔
۔کسی بھی اختلاف کی صورت میں ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔