21/08/2026
میدان آباد، ہاکی بحال!
گورنمنٹ ڈینیز کے نوجوان شاہینوں میں کٹس کی تقسیم؛ سکولوں سے قومی کھیل کے ایک نئے سنہری دور کا آغاز
راولپنڈی
پاکستان کے افتخار اور قومی کھیل ہاکی کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لیے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔
حکومتِ پنجاب کے بالخصوص تعلیمی اداروں میں ہاکی کے احیاء کے وژن کے تحت گورنمنٹ وقار النساء کالج راولپنڈی میں ایک پروقار، پرجوش اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنمنٹ ڈینیز ہائر سیکنڈری سکول، کشمیر روڈ راولپنڈی کے منتخب کھلاڑیوں میں پیشہ ورانہ ہاکی کٹس تقسیم کی گئیں۔
یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان نے ایک دور میں عالمی ہاکی پر راج کیا ہے 4 World Cups اور 3 Olympic Gold Medals کی لازوال تاریخ اس کھیل سے جڑی ہے۔
اس عظیم تاریخ اور سبز ہلالی پرچم کی شان کو گراس روٹ لیول سے دوبارہ زندہ کرنے کے لیے حکومتِ پنجاب اور شعبہ تعلیم کا یہ پہل کاری اقدام ایک انقلاب انگیز موڑ ثابت ہوگا۔
تقریب کے معزز مہمانانِ گرامی :
محمد حنیف عباسی (وفاقی وزیر)
محی الدین احمد وانی (صدر / چیئرمین، پاکستان ہاکی فیڈریشن)
شہناز شیخ (سابق کپتان، پاکستان قومی ہاکی ٹیم)
ناصر علی (سابق اولمپین)
ڈائریکٹر ایس ای (SE)، راولپنڈی ڈویژن
ڈائریکٹر کالجز، راولپنڈی ڈویژن
سی ای او (CEO) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، راولپنڈی
تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs)، راولپنڈی ڈویژن
گورنمنٹ ڈینیز کا شاندار کردار :
تقریب میں گورنمنٹ ڈینیز ہائر سیکنڈری سکول کا دستہ توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پرنسپل محترم رانا جاوید اختر صاحب کی دوراندیش قیادت، انچارج ہاکی ٹیم عاطف الطاف راجہ صاحب اور پی ای ٹی ملک یاسر شہزاد صاحب کی ان تھک محنت اور سپورٹس سے لگن کی بدولت سکول کے طلباء کو بہترین سپورٹس گیئر سے آراستہ کیا گیا۔
تقریب کے معزز مہمانوں اور قومی ہاکی کے لیجنڈز نے گورنمنٹ ڈینیز کی اسپورٹس کے فروغ کے لیے عملی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سکولوں کے انہی میدانوں سے کل کے ورلڈ چیمپئنز پیدا ہوں گے۔
DEO SE- Rawalpindi
District Education Authority Rawalpindi
Rana Javed Akhtar
Govt. Denny's Higher Secondary School, Tehsil Rawalpindi, DEA Rawalpindi.