Mustafai Online Quran Academy

Mustafai Online Quran Academy

Share

تجوید و قرأت کے ساتھ قرآن کریم پڑھایا جاتا ہے

05/12/2023

Assalam u Alaikum
I am Qari Zaheer Attari , a passionate teacher who teaches the Quran with Tajwid, to the students who want to learn the Quran online.
Courses You Will Learn
Recitation of Quran
Memorization of Quran
Reading of Quran
Translation of Quran
Tajweed
Looking forward to hearing from you. Thanks.

24/11/2023
23/11/2023

*فقہی مسئلہ:2*

سردیوں کی وجہ سے نماز کی حالت میں کان چھپانے میں حرج نہیں ہے البتہ داڑھی اور منہ چھپانا منع ہے کہ رسول ﷲ ﷺ نے داڑھی اور چہرہ چھپانے سے منع فرمایا ہے۔

(فتاویٰ فقیہ ملت 197/1)

23/11/2023

*تین کھانوں پر حساب نہیں*

تین قسم کے کھانے میں تکلف کا قیامت میں حساب نہ ہوگا
مہمان کے واسطے اگرچہ خود بھی اس سے کھائے،سحری و افطاری کے لئے اگرچہ خود ہی روزہ دار ہو اور بیمار کے لئے جبکہ وہ لذیذ غذا سے رغبت کرتا ہو۔
(تفسیر نعیمی 158/2)

23/11/2023

حلال و طیب چیز عبادت کا شوق،محبت کا ذوق اور دعا کی قبولیت پیدا کرتی ہے۔

(تفسیر نعیمی 150/2)

23/11/2023

حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

جو کوئی کمائی کے لئے نکلتا ہے تو اعمال لکھنے والے فرشتے کہتے ہیں اللہ تعالیٰ تیری اس حرکت میں برکت دے اور تیری کمائی کو جنت کا ذخیرہ بنائے تو اس دعا پر زمین و آسمان کے فرشتے آمین کہتے ہیں۔

(تفسیر نعیمی 149/2)

23/11/2023

حضرت عبدﷲ رازی رحمہ ﷲ سے کسی نے پوچھا کیا وجہ ہے کہ لوگ اپنے عیب جاننے کے باوجود صحیح بات کی طرف رجوع نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا : اس لیے کہ یہ لوگ علم پر عمل کرنے کی بجائے علم پر فخر کرنے لگ جاتے ہیں ، ظاہری باتوں میں مشغول رہتے ہیں اور باطنی آداب میں مشغول نہیں ہوتے ،اللہ نے ان کے دلوں کو اندھا کر دیا ہے ، اور ان کے اعضاء کو عبادات سے ہٹا دیا ہے (رسالہ_قشیریہ صفحہ ۸۱)۔

23/11/2023

*اللہ کی بندے سے محبت*
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے پیار کرتا ہے تو اسے میٹھا بنا دیتا ہے عرض کی گئی: کیسے میٹھا بناتا ہے؟ فرمایا: اسے موت سے پہلے عمل صالح کی توفیق بخشتا ہے حتی کہ اس کے پڑوسی اس سے راضی ہو جاتے ہیں ۔
(مستدرک حاکم رقم : 1298)

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Adyala Road Rawalpindi
Rawalpindi