26/12/2025
How to Build a Rainwater Harvesting Pit | Save Water & Recharge Bore Wells in Pakistan
We have successfully implemented a DIY rainwater harvesting pit and filter system at Uloom Islami, Bhara Kahu, Islamabad, Pakistan, showing how anyone can co...
03/12/2025
ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم گرجا روڈ راولپنڈی میں *برم اقبال*کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب میں عوام علاقہ اور بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال ۔پی۔ ایچ۔ ڈی اقبالیات ، پروفیسر عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد و پرنسپل کانسپٹس سائنس کالج تھے۔
صدارت کے فرائض ممتاز ماہر تعلیم ،مصنف محقق اور ادیب محمد جاوید اقبال راجا نے فرمائی۔
اس پروگرام میں بچوں نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی فکر، نظریہ فلسفہ کو مختلف طریقوں سے اجاگر کیا۔اور حاضرین سے داد حاصل کی اس موقع پر بچوں کے درمیان مباحثہ بھی ہوا جس کا عنوان تھا کہ "کیا آج کا پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے" اس موضوع کے حق اور اختلاف میں بہت خوبصورتی سے دلائل دیے گئے علاوہ ازیں ملی نغمات، کلام اقبال ،شکوہ جواب شکوہ اور ابلیس کی مجلس شوری کے عنوان پہ جو ٹیبلوز پیش کیے گئے ناظرین نے دل کھول کر ان کی داد دی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی جناب پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال نے علامہ اقبال کی فکر اور پیغام کو جس میں کہ انھوں نے نوجوانوں کو خاص طور پر مخاطب کیا اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انھوں نے فرمایا کہ حقیقی معنوں میں اقبال کا شاہین ایک صاحب کردار نوجوان ہی ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ امت کے جملہ مسائل کا حل علامہ اقبال نے تقریباً ایک صدی قبل ہمیں بتا دیا ہے کہ ہم جب تک قرآن مجید کو اپنا دستور حیات عملی طور پر نہیں بناتے ہم تباہی اور رسوائی کا ہی شکار ہو کر ذلیل وخوار ہوتے رہیں گے۔ صدر تقریب جناب راجا جاوید اقبال صاحب نے سکول انتظامیہ کو مسلسل ایک ماہ تک اقبال کی شخصیت پر پروگرام جاری رکھنے پر مبارک پیش کی۔انھوں نے مزید فرمایا کہ آج کہ اس دور میں اس قدر اہم اور ادبی پروگرام سکول کی سطح پر اتنا معیاری کرنا داد وتحسین کا مستحق ہے ۔مہمانوں نے اپنے تاثرات میں ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم کے تمام سٹاف اور انتظامیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت کی تعریف کی کہ اتنے خوبصورت انداز میں بچوں کی کردار سازی ،نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
ادارے کی پرنسپل محمد اعظم کیانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سردار محسن فاروق نے مہمانوں اور شرکاء پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم کے زیر انتظام اس طرح کے پروگرامات انشاءاللہ بچوں کی تعمیر سیرت اور کردار سازی کے لیے انشاءاللہ معمول کے مطابق جاری رہیں گے آخر میں صوفی محمد منیر نقشبندی صاحب نے سکول انتظامیہ کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد کرنے پر مبارکباد بھی دی اور دعائے خیر سے اس پروگرام کا اختتام کیا۔
29/11/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم گرجا روڈ راولپنڈی میں بزم اقبال کے سالانہ پروگرام میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے ۔و
26/11/2025
ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم میں بچوں کے عالمی دن
(Would Children Day) کے
مناسبت سے ایک
Secure Islamic France
کے تعاون سے ایک تقریری مقابلہ ہوا جس کا موضوع تھا ۔"آج کا بچہ کل کا معمار ہے"مختلف درجات سے پندرہ بچوں نے مقابلے میں حصہ لیا اور بہترین دلائل کے ساتھ تقاریر کیں۔ججز کے فیصلے کے مطابق پہلی تین پوزیشن حاصل بالترتیب
ایمان شبیر (پہلی)؛ حجاب اشتیاق عباسی (سیکنڈ)؛ اور عبیداللہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس کے علاؤہ بچوں کے درمیان پینٹنگ کا بھی مقابلہ ہوا جس میں پہلی پوزیشن کنول شیراز ،دوسری پوزیشن اقرا شوکت اور تیسری پوزیشن فاطمہ عبد الرؤوف نے حاصل کی۔اسلام آباد سے SIF کی پروگرام ڈائریکٹر میڈم سمیرہ شاہین نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔اپنی گفتگو میں انھوں نے بچوں کی صلاحیتوں کا خاص ذکر کیا اور اس دن کے حوالے سے بچوں کو اپنا پیغام عمل دیا۔والدین اور اساتذہ کو بھی اپنے پیغام میں بچوں محبت اور شفقت کی ساتھ مواقع مہیاء کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اور اپنے بھی تعاون کا یقین دلایا ۔اور سکول انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
05/10/2023
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
05اکتوبرکادن ہر سال ہمارے لیے بحثیت معلم انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہوتا ہے کہ آج کے دن کو پوری دنیا میں "تکریم اساتذہ "کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے ۔شاگردان عزیز اپنے اپنے طور پر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار اپنے انداز میں پیش کرتے ہیں۔اور یہ بات ہمارے لیے ایک نئی توانائی کا باعث بنتی ہے ۔اور ہم دوبارہ سے نئے عزم اور حوصلے سے اپنے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔
اسی سلسلہ میں آج آفاق پاکستان کے زیرِ اہتمام راولپنڈی آرٹ کونسل میں "تکریم اساتذہ"کے عنوان سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی ستر سے زاہد درسگاہوں کے سینکڑوں طلباء وطالبات کے درمیان آرٹ کا مقابلہ ہوا۔جس میں ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم کی طالبہ نورالعین نبیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اپنا اور اپنے ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ۔
ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم کی انتظامیہ اس نمایاں کامیابی پر اللہ پاک کا شکر بجا لاتے ہوئے اپنے تمام اساتذہ کرائم ؛بچوں اور والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
یہ کامیابی ایکسل سائنس ایجوکیشنل سسٹم کی اس کمنٹمنٹ کی عکاس ہے کہ ادارہ ہذا کے اساتذہ اپنے بچوں میں تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ آرٹ اور فنون کے جواہر بھی اجاگر کرنے میں پیش پیش ہیں۔