Mustafai Online Quran Academy

Mustafai Online Quran Academy

Share

ہم ابتدائی قاعدہ اور تجوید و قرات کے ساتھ قرآن پاک پڑھاتے ہیں

24/11/2023
02/11/2023

ایک عربی شاعر کہتا ہے :
*انا احب الصالحین ولست منھم*
*لعل اللہ ان یرزقنی صلاحا*
میں خود تو نیک نہیں ہوں لیکن میرا دل نیکوں کی محبت سے سرشار ہے مجھے اپنے رب کی رحمت سے امید ہے کہ وہ مجھے نیکوں کے صدقے نیک بنا دے گا.

29/10/2023

مسجد میں جھاڑو دینا جنتی حوروں کا حق مہر ہے۔

(تفسیر نعیمی 655/1ملخصا)

26/10/2023

امام ابنِ حبان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:

"میں نے دیکھا ہے کہ جس نے بھی اپنے سے کمتر کے ساتھ تکبر کا معاملہ کیا، وہ اپنے سے برتر کے سامنے ذلیل ہوا۔"

[روضة العقلاء : ٦٢/١]

26/10/2023

وہی دل قرآنی مضامین (سمجھنے)کے لائق ہوتا ہے جس کا وضو محبت مصطفویﷺ کے پانی سے ہو جاۓ۔
(تفسیر نعیمی 154/2)

26/10/2023

*تین کھانوں پر حساب نہیں*

تین قسم کے کھانے میں تکلف کا قیامت میں حساب نہ ہوگا
مہمان کے واسطے اگرچہ خود بھی اس سے کھائے،سحری و افطاری کے لئے اگرچہ خود ہی روزہ دار ہو اور بیمار کے لئے جبکہ وہ لذیذ غذا سے رغبت کرتا ہو۔
(تفسیر نعیمی 158/2)

25/10/2023

حلال و طیب چیز (رزق) عبادت کا شوق،محبت کا ذوق اور دعا کی قبولیت پیدا کرتی ہے۔
(تفسیر نعیمی 150/2)

25/10/2023

اے انس( رضی ﷲ عنہ)تمہارے دل نے کیسے گوارا کیا کہ تم نے رسول ﷲ ﷺ کو قبر مبارک میں سلادیا 😭

سیدہ فاطمہ زہرا رضی ﷲ عنہا

(تفسیر نعیمی 80/2)

24/10/2023

*نوجوان کی توبہ پر جنت سجائی جاتی ہے*
منقول ہے کہ:
جب کوئی نو جوان اپنے مالک کی بارگاہ میں توبہ کرتاہے تو فَرِشتے ایک دوسرے کو خوشخبریاں دیتے ہیں۔ دیگر فَرِشتے پوچھتے ہیں : کیا ہوا ؟ تو اُن کو کہا جاتا ہے کہ ایک نو جوان نے خواب غَفلت سے بیدار ہو کر اپنے پَروَردگار کی بارگاہ میں توبہ کر لی ہے ۔ پھر ایک اِعلان کرنے والا اِعلان کرتا ہے:’’اس نوجوان کی توبہ کے اِستِقبَال میں جَنَّتوں کو سجا دو۔‘‘
(الروض الفائق،ص 155)

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Rawalpindi