20/03/2021
راولپنڈی- الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے جنرل کونسل کا اجلاس الخدمت مہاراجہ کمیونٹی سروسز کمپلیکس راولپنڈی منعقد ہواجس میں تمام زونل صدور نے شرکت کی اور تمام زونز کی رپورٹس پیش کیں اور ضلعی ذمہ داران و زونل ذمہ داران نے اگلے سیشن کی پلاننگ بھی کی۔الخدمت آرفن کیئر پروگرام کی تفصیلی پریزنٹیشن ایف ایس او راولپنڈی محمد وسیم مجتبیٰ نے پیش کی۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی چوہدری منیر احمد، جنرل سیکرٹری جاوید اختر اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد نے خطاب کیا۔