14/02/2026
الحیاء من الایمان (حدیث)
THE QURAN, Holy Book which describes the system of living for mankind علم قرآن" knowledge of
14/02/2026
الحیاء من الایمان (حدیث)
الحمد للہ
Safely Returned
and Landed
Nice Trip 2026
06/02/2026
Culture Day Celebration – 9th February 2026
محترم والدین!
کانسپٹ اسکولز اینڈ کالج کو یہ خوشی حاصل ہے کہ ہم
9 فروری 2026 کو یومِ ثقافت منانے جا رہے ہیں۔
یہ دن صرف لباس تک محدود نہیں بلکہ ہمارے بچوں میں
اعتماد، خود اعتمادی اور اپنی ثقافت پر فخر پیدا کرنے کا ایک خوبصورت موقع ہے۔
اس طرح کی سرگرمیوں میں شرکت بچوں کو خود کو بہتر انداز میں پیش کرنے اور بلا جھجک اظہار کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچے کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اور اس تقریب میں اس کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
والدین کا تعاون بچوں کے اعتماد اور شخصیت سازی میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
✨ تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو
سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔
🎭 لباس کی ہدایات:
تمام طلبہ کسی بھی روایتی یا ثقافتی لباس میں شرکت کریں۔
طالبات:
• لہنگا
• شرارہ
• یا کوئی بھی ثقافتی شلوار قمیض
طلبہ:
• روایتی شلوار قمیض
• یا پینٹ کوٹ (ثقافتی انداز میں)
🪔 ثقافتی اشیاء سے متعلق ہدایت:
یومِ ثقافت کے موقع پر والدین سے گزارش ہے کہ
اپنے بچے کے ہاتھ میں کوئی ایک چھوٹی سی روایتی یا ثقافتی چیز ضرور بھیجیں
جو ہماری ثقافت کی نمائندگی کرتی ہو
(مثلاً: ٹوپی، چوڑیاں، اجرک، دستکاری کا کوئی ہلکا پھلکا سامان وغیرہ)۔
براہِ کرم اس چیز پر بچے کا نام واضح طور پر لکھ کر / نام ٹیگ لگا کر بھیجیں
تاکہ تقریب کے اختتام پر ہر طالب علم اپنی متعلقہ چیز باآسانی واپس لے جا سکے۔
آئیے مل کر اس دن کو اپنے بچوں کے لیے
یادگار، خوشگوار اور اعتماد بڑھانے والا بنائیں۔
آپ کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہوں گے۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
انتظامیہ
کانسپٹ اسکولز اینڈ کالج
Quaid e Azam Colony Lane 6 Rawalpindi
06/02/2026
عزیز طلباء و طالبات اور اساتذہ،
آئیے ہم سب مل کر ایک یادگار تفریحی دورے کا حصہ بنیں!
📅 تاریخ:، 7️⃣ فروری 2026
🕘 وقتِ روانگی: صبح 7:30 بجے
📍 مقام: مری پتریاٹہ اور ویلی پارک
خوبصورت مناظر اور یادگار تصاویر 🏔️🏜️
اساتذہ کے ساتھ دوستانہ اور محفوظ ماحول
👈نظم و ضبط اور تعاون سے ہمارا سفر مزید خوشگوار ہوگا۔
👈اساتذہ کی ہدایات پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے تاکہ سب محفوظ اور خوش رہیں۔
👈اسکول یونیفارم اور جوگرز، گرم جیکٹس🥼 پہنیں ،
چھتری☔ یا کیپ🧢، سنیک 🥪 اور پانی کی بوتل🥤 وغیرہ ساتھ لائیں.
یہ تفریحی دورہ ہمیں نا صرف اسکول سے باہر دوستی🤝 اور کھیل کود کا مزہ لینے بلکہ ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے اور ٹیم ورک کرنے کا موقع فراہم کرے گا.
آپ سب کی شمولیت سے یہ دن ہمیشہ کے لیے یاد گار بن جائے گا۔
آئیے ساتھ چلیں، یادیں بنائیں، اور اس دن کو خاص بنائیں! 🎈
🧰کسی بھی ہنگامی🚧 صورتحال میں جلدی سے اساتذہ کو 📞اطلاع 📱دیں۔
🌤️🌿چلو!چلو! ایک شان دار دن کے لیے! 🌤️🌿
01/02/2026
🦠 نِپا وائرس کیا ہے؟
نِپا وائرس ایک خطرناک جراثیم ہے
جو ہمیں چمگادڑ اور بیمار جانوروں سے لگ سکتا ہے۔
یہ بیماری ہمارے :
🧠 دماغ
🫁 پھیپھڑوں
کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
🔁 یہ کیسے پھیلتا ہے؟
⚠️ یہ وائرس پھیل سکتا ہے:
🍎 گندا یا کٹا ہوا پھل کھانے سے
🥤 کچا کھجور کا رس پینے سے
🐷 بیمار جانور کو چھونے سے
🤧 بیمار انسان کے قریب جانے سے
(کھانسی، تھوک، قے وغیرہ سے)
🤒 اس کی علامات
🌡️ بخار
🤕 سر درد
🤢 قے
😷 کھانسی
😴 زیادہ نیند یا بے ہوشی
زیادہ خطرناک حالت میں:
🚑 سانس لینے میں مشکل
🧠 دورے (Fits)
🛡️ ہم کیسے بچ سکتے ہیں؟
✅ پھل دھو کر کھائیں
❌ زمین پر گرے پھل نہ کھائیں
❌ کچا کھجور کا رس نہ پئیں
🚿 ہاتھ بار بار دھوئیں
😷 بیمار آدمی سے دور رہیں
🐾 جانوروں کو بلا وجہ نہ چھوئیں
💊 علاج
❌ اس بیماری کی خاص دوا نہیں
✔️ ڈاکٹر بخار اور کمزوری کا علاج کرتے ہیں
🏥 بیمار کو اسپتال میں رکھنا ضروری ہوتا ہے
⭐ یاد رکھیں
صاف رہنا = محفوظ رہنا
ہاتھ دھونا = بیماری سے بچنا
ماسک پہننا = دوسروں کو بچانا
30/01/2026
Orange celebrations season
24/12/2025
We celebrate the vision and legacy of our Quaid, whose guidance continues to inspire us toward a brighter and united, tomorrow. Let’s follow his principles to build a nation of purpose and unity.
UNITY, FAITH & DISCIPLINE
,
12/12/2025
Big thanks to CONCEPT SCHOOL D CAMPUS, Anabiah Dogar, Mujtaba Hussain, Íñøxènt Kåmì
for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!
06/09/2025
*12 ربیع الاوّل کا پیغام*
محترم والدین اور بچوں!
ہر سال جب 12 ربیع الاول آتا ہے تو ہمارے دل خوشی سے بھر جاتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے سب سے پیارے نبی، حضرت محمد ﷺ کی صورت میں سب سے بڑی نعمت عطا کی۔ اسی لیے ہم چراغاں کرتے ہیں، نعتیں پڑھتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں۔
👈لیکن ہمیں ایک بات ضرور سوچنی چاہیے: کیا صرف ایک دن خوشی منانا کافی ہے؟ یا پھر اس دن کا اصل پیغام کچھ اور ہے؟
اصل پیغام کیا ہے؟
حضور اکرم ﷺ کی سیرت صرف سنانے کے لیے نہیں، بلکہ جینے کے لیے ہے۔ آپ ﷺ نے ہمیں سکھایا کہ:
👈ہمیشہ سچ بولنا ہے۔
👈والدین اور بڑوں کا ادب کرنا ہے۔
👈چھوٹوں پر شفقت کرنی ہے۔
👈وعدے پورے کرنے ہیں۔
👈اور سب سے بڑھ کر، اللہ کی یاد میں زندگی گزارنی ہے۔👉
❤️یہی وہ تعلیمات ہیں جو ہمیں اچھا انسان بناتی ہیں اور دوسروں کے لیے رحمت کا سبب بنتی ہیں۔🩷
صرف ایک دن نہیں، پوری زندگی کے لیے
اگر ہم 12 ربیع الاول پر چراغاں🕯️ کریں مگر باقی دنوں میں جھوٹ بولیں، وعدہ توڑیں یا ایک دوسرے کا حق ماریں، تو پھر یہ دن صرف ایک رسم رہ جائے گا۔🫢
🥰اصل خوشی تب ہے جب ہم اپنی زندگی کے ہر دن کو حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔😍
*والدین کے لیے پیغام✨
محترم والدین! بچوں کو صرف خوشی منانے پر نہ لگائیں بلکہ انہیں یہ سکھائیں کہ 12 ربیع الاول ہمیں کردار اور عمل میں نبی اکرم ﷺ کی پیروی کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ گھر میں سیرت النبی ﷺ کی باتیں کریں، بچوں کو چھوٹے چھوٹے عمل سکھائیں اور خود بھی ان کے سامنے عملی نمونہ بنیں۔
💞بچوں کے لیے پیغام💞
پیارے بچو!🙋🙋♀️ آپ کے لیے سب سے بڑا تحفہ یہ ہے کہ آپ اپنی زبان سے ہمیشہ سچ بولیں، اپنی کتابوں اور چیزوں کی حفاظت کریں، اساتذہ کی عزت کریں اور دوسروں کی مدد کریں۔ یہی وہ چیزیں ہیں جو حضور ﷺ کو پسند تھیں۔
🌸 تو آؤ، اس بار 12 ربیع الاول پر صرف چراغاں یا نعرے نہ لگائیں بلکہ یہ وعدہ کریں کہ ہم اپنی زندگی کو سیرت النبی ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔ یہی اصل محبت اور یہی اصل خوشی ہے۔ 🌸
انتظامیہ کونسیپٹ اسکول و قرآن اکیڈمیہ دھمیال کیمپس راولپنڈی
06/09/2025
6 September Defence Day of Pakistan.
| Monday | 08:00 - 14:30 |
| Tuesday | 08:00 - 14:30 |
| Wednesday | 08:00 - 14:30 |
| Thursday | 08:00 - 14:30 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:30 |