رضائے الہی اور قضائے الہی میں فرق
بعض لوگ میت کا اعلان کرتے وقت کہتے ہیں فلاں شخص رضائے الہی سے فوت ہوگیا حالانکہ کہنا یہ چاہیے کہ فلاں شخص قضائے الہی سے فوت ہوگیا ہے۔ اس لیے کہ قضا اور رضا میں بڑا فرق ہے ۔
قضا کا معنی: تقدیر الہی . نوشتہ تقدیر .فیصلہ ا.تفاق یا حادثہ( فیروز اللغات فارسی)
جب کہ رضا کا معنی :مرضی خوشنودی اور خوشی. لہذا جب اللہ تعالی کسی کے بارے فیصلہ نافذ کرتا ہے .
اس کو قضا کہتے ہیں
اور جب کسی کسی کام کی وجہ سے راضی ہوتا ہے تب اس وقت اس بندے پر رضا الہی کا ظہور ہوتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے۔
رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ
اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ۔(مجادلہ 22)
ایک اور مقام پر فرمایا۔
لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ۔
بیشک اللہ راضی ہوا ایمان والوں سے(الفتح 18)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔
وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ
اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا (مائدہ3)
مزید فرمایا۔
وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ۔
اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللہ و رسول نے ان کو دیا۔(توبہ 59)
یہ رہا قرآن مجید میں رضا کا استعمال جہاں تک قضا کا تعلق ہے تو متعدد آیات میں رب کریم میں لفظ قضا کو استعمال فرمایا ہے ان کو دیکھ کر پتہ چلتاہے کہ لفظ قضا کا معنی و مفہوم کیا ہے۔
اللہ تعالی نے فرمایا۔
وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ۔
اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو (بنی اسرائیل 23)
او رفرمایا
وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ۔
اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔(مومن 20)
مزید فرمایا۔
فَلَمَّا قَضَیۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَوۡتَ۔
پھر جب ہم نے اس پر موت کا حکم بھیجا(سبا 14)
ان تمام آیات بینات سے سے رضا اور قضا کامعنی کھل کر سامنے آ گیا۔ رضا سے اللہ تعالی کی مرضی ۔رضا مندی اور خوشنودی مراد ہے جب کہ قضا سے تقدیر فیصلہ اور موت مراد ہے ۔
قرآن مجید کی متعدد آیات میں موت کو لفظ قضا سے یاد فرمایا گیا لیکن کچھ لوگ موت کو رضائے الہی کی طرف منسوب کرتے ہیں اور بانگ دہل کہتے ہیں کہ فلاں رضائے الہی سے فوت ہوگیا حالانکہ موت سے رضائےالہی سے نہیں قضائے الہٰی سے واقع ہوتی ہے ۔ رضا اور قضامیں بڑا فرق ہے
واللہ اعلم
Iqra Online Islamic Acadmey
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqra Online Islamic Acadmey, Tutor/Teacher, Rawalpindi.
جب بچے نوجوانی (13 سے 19 سال Teenage ) میں داخل ہوں تو انھیں کچھ باتیں خاص طور پر بتائیں کہ
1- وہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھیں۔۔۔ اس لیے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔
صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں،
دوسری بات۔۔۔
ڈیڈورنٹ یا کوئی خوشبو ضرور لگایا کریں۔ آپ کے پاس سے کوئی بدبو نہیں آنی چاہیے، کیونکہ آپ کے پاس سے بیڈ اسمیل آنے پر آپ کے دوست، اسکول فیلو، ہمسفر، آفس کولیگز اور آس پاس کے لوگ اس سے سخت پریشان ہوں گے۔
لیکن
بولیں گے کچھ نہیں۔۔۔!
کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے
تیسری بات۔۔۔
اس کے بعد اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں، منہ سے آنے والی بدبودار سانسیں آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔
مگر
لوگ کچھ کہیں گے نہیں۔۔۔!
ایسے معاملات میں آپ کو کچھ کہہ ہی نہیں سکتے، کہیں آپ ناراض ہی نہ ہوجائیں۔۔۔
چوتھی بات۔۔۔
گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کرنی ہے، ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں، گردن بہت اچھی طرح مَل کر دھونی ہے، کہ کوئی میل نظر نہ آئے۔۔۔
کیونکہ
کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے۔۔۔
دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے۔
لیکن
نمبر کٹ جاتے ہیں۔۔۔!
پھر
ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی، ناخن نہیں چبانے، بار بار ناک، چہرہ، سر نہیں کھجانا۔
ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے ایسا کرسکتے ہیں۔ مثلاً ناک میں خارش ہورہی ہے تو انگلی سے نہیں، ٹشو، رومال یا الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے کھجا سکتے ہیں۔
سیدھے ہاتھ سے تو ہرگز نہیں کیونکہ اس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہوتا ہے۔
اس لیے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھیں۔
کیونکہ
نمبر۔۔۔۔۔۔۔!
اسی طرح
جسم کے مخصوص حصوں پر سر عام کبھی ٹچ نہ کرنا۔
چند مزید ہدایات جو کہ یاد دہانی کے لیے اکثر دہراتے رہیں۔
1۔ چاہے شلوار ہو یا پینٹ، انڈروئیر ضرور پہنیں۔
2۔ گھر سے باہر جاتے وقت منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار یا الجھے بکھرے روانہ مت ہونا، اپنا منہ ہاتھ دھو کر، بال بنا کر، درست لباس، اچھے جوتے پہن کر جائیں۔ چاہے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نہ لانا ہو۔
3۔ شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ
آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں۔
4۔ آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس اور ٹائیٹس سخت معیوب لگتی ہیں، خاص طور پر لڑکوں مسجد میں جاتے ہوئے شلوار قمیض میں ہونا چاہیے۔ آدھے بازو کی چھوٹی شرٹ اور جینز کی قمیض آپ سے پیچھے کھڑے نمازیوں کو بہت پریشان کرتی ہے، ان کی توجہ متاثر ہوت
5۔ گھر کے اندر کا لباس بھی باوقار ہونا چاہیے۔
6۔ ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں کبھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا۔ بہنوں کے کمرے اور زنان خانہ میں بلاوجہ اور دیر تک نہیں بیٹھنا چاہیے۔
7۔ لڑکیو۔۔۔ اب آپ بڑی ہو گئی ہیں، اپنے میلے کپڑے خود دھونا سیکھیں۔ انھیں واش روم میں لٹکا چھوڑ کر مت آئیں۔
8۔ اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی الماری میں رکھیں۔
9۔ بچے جب ٹین ایج میں داخل ہوں تو والدین بازار سے ریزر اور بلیڈز لا کر دیں اور اپنے بازو پر بال صاف کر کے سمجھائیں کہ کس طرح اپنے جسم کے اندرونی حصوں کے بال ہر ہفتے صاف کرنے ہیں؟
10۔ اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کا بہت خیال رکھیں۔ پرسنل اسپیس ناپنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
اپنا ہاتھ اور پورا بازو کھول لیں، یہ اندازاً ڈھائی سے تین فٹ بنتا ہے۔ نہ کبھی کسی کی پرسنل اسپیس میں جائیں۔۔۔
یعنی تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔۔۔ نہ کسی کو زیادہ قریب آنے دیں۔ یقیناً سفر میں، کار، بس یا جہاز کی سیٹ کا معاملہ ذرا مختلف ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اور سفر کے سب آداب سیکھنے چاہییں۔
11۔ بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی کو فون کریں یا
کسی کے پاس جائیں تو سب سے پہلے ایک سانس میں
یہ چار باتیں بتا دیں۔۔۔
سلام، نام، مقام، کام
یعنی پہلے سلام کریں، پھر اپنا اور اپنے علاقے یا ادارے کا نام بتائیں، پھر آنے کا مقصد بتا کر اجازت لیں کہ
آپ سے بات ہوسکتی ہے؟ میں اندر آسکتا ہوں؟ یا کرسی پر بیٹھ سکتا ہوں؟
اجازت ملے تو ٹھیک ورنہ پھر کبھی سہی۔۔۔!
12۔ بغیر اجازت کسی کی میز سے ایک بال پین یا ٹشو تک نہیں اٹھانا، کیونکہ
"یہ جرم کے زینے کا پہلا قدم ہے۔"
13۔ ایک بات جو اکثر بتائیں کہ بیٹا کسی سے فون پر بات کریں یا کسی کے پاس جائیں تو اپنے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ ضرور رکھیں۔ یہ مسکراہٹ آپ کے لیے کامیابی کے بے شمار دروازے کھول دیتی ہے۔
14۔ لڑکے کسی سے ہاتھ ملائیں تو پورا ہاتھ ملائیں، گرم جوشی سے اس کے ساتھ نظریں بھی ملائیں۔ یہ نہیں کہ منہ اِدھر، ہاتھ اُدھر بات کسی اور سے۔۔۔!
15۔ جب دسترخوان پر بیٹھیں تو ایک دوسرے کا لحاظ کر کے تمیز سے کھائیں۔۔۔ ایسا نہ سمجھیں کہ آج کے بعد کھانا نہیں ملنا۔
مزید آپ نے کون سے اصول بنائے اور اپنائے ہوئے ہیں؟
بچوں کی اچھی تربیت، ان کے لیے ہمارا سب سے اچھا تحفہ ہے۔
#اسلامیات*
1۔صلح حدیبیہ کا کاتب کون تھا؟
حضرت علی رضی اللہ عنہ
2۔غزوہ خندق کا دوسرا نام کیا ہے؟
احزاب
3۔پہلی مسجد کونسی ہے ؟
مسجد قبا
4۔جنت البقیع کہا واقع ہے ؟
مدینہ منورہ میں
5۔نماز وترکیا ہے ؟
واجب
6.غار حرا کس پہاڑ میں واقع ہے؟
جبل النور
7۔بیعت رضوان کب ہوئی؟
6 ھجری
8۔ام المساکین کس کا لقب ہے۔
حضرت زینب بنت خزیمہ
9۔یاجوج ماجوج کا ذکر قرآن کی کس سورت میں ہے۔
سورہ کہف
10۔میثاق مدینہ کس صحابی کے گھر لکھا گیا۔
حضرت انس بن مالک
11۔صلح حدیبیہ کا ذکر کس سورت میں ہے۔
سورہ فتح
12۔قبا میں قیام کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کس کے گھر قیام کیا۔
حضرت کلثوم بن الہدم
13۔بیعت رضوان کب ہوئی ۔
سن 6 ہجری
14۔فتح مبین کس واقعہ کو قرار دیا گیا۔
صلح حدیبیہ
15۔"صحاح ستہ" سے کیا مراد ہے ۔
اس سے مراد حدیث کی چھ صحیح ترین کتابیں ہیں
16۔صحاح ستہ میں کون سی کتب شامل ہیں۔
1۔جامع الصحیح بخاری 2،جامع الصحیح مسلم ۔3۔جامع ترمذی4۔سنس ابو داود 5۔سنن نسائی6۔سنن ابن ماجہ
17۔مکہ میں اسلام کی تبلیغ کا مرکز کون سا تھا۔
دار ارقم
18۔حضرت خالد بن ولید نے کب اسلام قبول کیا۔
سن 6 ہجری
19۔تعمیر کعبہ کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی۔
35 سال
20۔حدیث کا پہلا مجموعہ " صحیفہ صادقہ" کس صحابی نے لکھا۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص
چار مسالک۔
تصحیح کیساتھ
فقہ حنفی۔۔🇵🇰
بانی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ۔ 80ھ تا 150ھ اصل نام نعمان بن ثابت ۔فقہ میں شیخین۔ امام ابو حنیفہ ۔امام ابو یوسف۔
فقہ میں طرفین ۔ امام ابو حنیفہ ۔امام محمد ۔
فقہ حنفی میں صاحبین ۔ امام ابو یوسف۔ امام محمد ۔
فقہ حنفی کی معتبر کتب ظاہر الروایہ ۔ چھ کتب ۔ کاتب امام محمد
سیر صغیر۔
سیر کبیر۔
جامع الصغیر ۔
جامع الکبیر ۔
الزیادات۔
المبسوط۔
چھ کتب جمع کیں۔ حنفی مسلک مولف ۔امام حاکم رحمہ اللہ کتاب (الکافی)
فقہ حنفی میں قیاس کو سب سے زیادہ ترجیح دینے والے امام زفر ہیں ۔
شرح امام سرخسی نے لکھی ہیں ۔
امام سرخسی کو عباسی دور میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف اواز پر ایک کنویں میں قید کیا۔
وہاں سے المبسوط لکھی 30 جلدوں میں ۔ دور عباسیہ دور عثمانیہ اور برصغیر میں فقہ حنفی رائج رہی ہیں ۔ کتاب التفرید سلطان محمود غزنوی نے لکھی تھی۔
امام حاکم شہید نے فقہ حنفی میں الکافی لکھی۔
امام شافعی۔ ہاشمی النسل تھے 150ھ تا 204ھ اصول فقہ ۔ الرسالہ۔ کتاب الام فقہ پہ۔ 7 جلدوں میں ۔ عنوان فقہی مسائل۔
فقہ مالکی۔ انس بن مالک۔ 93ھ تا 179ھ ہشام بن عبدالرحمن کے دور میں ترقی ملی۔
اندلس کے تمام علماء فقہ مالکی پر تھے۔ المدونتہ الکبری ۔ کتاب مالکی ۔امام سحنون کی۔
امام احمد بن حنبل ۔ 164ھ تا 241ھ
کتاب حدیث پہ۔ مسند احمد بن حنبل ۔ احادیث کی تعداد۔ 40000 بغیر تکرار کے 30000۔
مشہور کتاب ۔ المغنی ۔ فقہ حنبلی پہ۔ امام ابو طاہر رحمہ اللہ کی۔
فقہ جعفریہ ۔
امام جعفر صادق رحمہ اللہ 83ھ تا 148ھ امام ابو حنیفہ کے استاد رہے۔
اصول اربعہ۔
الکافی ۔ابو جعفر محمد بن یعقوب الکلینی ۔329ھ متوفی
من لا یحضرہ الفقیہ ابو جعفر محمد بن علی بابویہ القمی ۔متوفی 381ھ
الا استبصار ابو جعفر محمد بن حسن طوسی۔ 460ھ ۔
تہذیب الاحکام
ابو جعفر محمد بن حسن طوسی
فقہ ظاہری۔ بانی احمد بن داود امام شافعی کے شاگرد تھے
امام ابن حزم رحمہ اللہ 382ھ تا 456ھ متوفی نے کافی کام کیا اس پہ ۔
فقہ ظاہری قیاس اور اجتہاد کے منکر ہیں
اسلامیات، اہم ترین سوالات مع جوابات
قرآن مجید
1۔۔ قرآن مجید کا سب سے پہلے حافظ کون ہیں
۔۔ ابوبکر۔۔ عمر۔۔ عثمان۔۔ علی
جواب۔۔ عثمان غنی
2۔۔ قرآن مجید کا سب سے پہلے حافظہ کون سے عورت ہے
۔۔ فاطمہ۔۔ حفصہ۔۔ خدیجہ۔۔ رقیہ
جواب۔ حفصہ بنت عمر
3۔۔۔قران مجید کے کس سورت میں من آور سلوی کا ذکر ہے
۔۔ بقرہ۔۔ اعراف۔۔ عمران۔۔ ماجدہ
جواب۔۔ اعراف
4۔۔۔سب سے پہلے کس نبی پر صحائف نازل ہوئی
۔۔ ابراہیم۔۔ موسیٰ۔۔ شیث۔۔ شعیب
جواب۔۔ شعیث علیہ السلام
5۔۔کلمہ طیبہ کے پہلے حصے کا ذکر قرآن کے کس سورت میں مذکور ہیں
۔۔ عمران۔۔ نمل۔۔ بقرہ۔۔ مایدہ
جواب۔۔ بقرہ
6۔۔ وہ کتنے سورتیں ہیں جن کی ہر آیت کے آخر میں لفظ (ر) آتی ہیں
۔۔3۔۔ 5۔۔ 4۔۔ 2۔۔
جواب۔۔ 4۔۔ کوثر۔۔ قمر۔۔ قدر۔۔عصر
7۔۔۔قران مجید کی کتنی سورتیں صرف تین آیات پر مشتمل ہیں
۔۔۔ 3۔۔4۔۔ 2۔۔ 5۔۔
جواب۔۔ تین۔۔ کوثر۔۔عصر۔۔ نصر
8۔۔۔ قرآن کے کتنے سورتیں ول سے شروع ہوتی ہیں
۔۔ 4۔۔ 6۔۔ 5۔۔ 7۔۔
جواب۔۔ 5
9۔۔۔شاہ ولی اللہ کی نزدیک منسوخ آیات کی تعداد کتنی ہے
۔۔ 6۔۔ 8۔۔ 5۔۔ 9۔۔
جواب۔۔ 5۔۔جن۔الکافرون۔اخلاص۔ فلق۔ ناس
10۔۔ ابن العربی کے نزدیک منسوخ آیات کی تعداد کتنی ہے
۔۔ 21۔۔ 25۔۔ 19۔۔ 20۔۔
جواب۔۔ 21
11۔۔۔ علامہ سیوطی کے نزدیک منسوخ آیات کی تعداد کتنی ہے
۔۔۔ 20۔۔ 19۔۔۔ 21۔۔ 18
جواب۔۔۔ 19
12۔۔۔علامہ زرقانی کے نزدیک منسوخ آیات کی تعداد کتنی ہے
۔۔ 8۔۔ 9۔۔ 7۔۔ 6۔۔
جواب۔۔ 8
13۔۔۔ایت کلالہ کس شخص کے بارے میں نازل ہوئی
۔۔جابر بن عبد اللہ۔۔ سعد بن معاذ۔۔ سعد بن عبادہ۔۔ مصعب بن عمیر
جواب۔۔ جابر بن عبداللہ
14۔۔قران میں کتنے سورتیں انبیاء کرام کے نام پر ہے
۔۔ 7۔۔ 6۔۔ 5۔۔ 8۔۔
جواب۔۔۔ 6۔۔۔
15۔۔۔قران مجید میں کتنے کفار کا ذکر انکے نام کے ساتھ آیا ہے
۔۔ 8۔۔ 5۔۔ 7۔۔ 6۔۔
جواب۔۔ 5۔۔۔فرعون۔قارون۔ نمرود۔۔ابو لہب۔۔
16۔۔۔ عورت جج بن سکتی ہیں یہ حکم کس سورت میں مذکور ہیں
۔۔نساء۔۔ نور۔۔ طلاق۔۔ مریم
جواب۔۔سورت نساء آیت نمبر58
17۔۔سورت قتال کس سورت کو کہتےہیں
۔۔محمد۔۔ احزاب۔۔ توبہ۔۔ عمران
جواب۔۔ سورت محمد
18۔۔حجاج ب۔ یوسف نے 43 ہجری میں کس شخص سے قرآن پر اعراب لگوائے
۔۔ابو اسود الدولی۔ زید بن حارثہ۔۔ ابی بن کعب۔۔ابو ہریرہ
جواب۔۔ ابو اسود الدولی
19۔۔سورت نورکس غزوے کے بعد نازل ہوئی
۔۔ بدر۔۔احزاب۔۔ تبوک۔ ۔۔ قریظہ
جواب۔۔ قریظہ
20۔۔کونسی پارے کے تمام سورتیں مدنی ہیں
۔ ۔۔29۔۔28۔۔ 26۔۔25
جواب۔۔ 28پارے
21۔۔کس پارے کے تمام سورتیں مدنی ہے
۔۔ 28۔۔ 29۔۔ 27۔ 26
جواب۔۔ 28 پارے
22۔۔ قرآن میں کتنے بتوں کا ذکر ہے
۔۔ 5۔۔ 8۔۔ 7۔۔ 9۔۔
جواب۔۔ 9 بتوں۔۔ وڈ ۔۔سواع ۔۔یغوث۔۔یعوق ۔۔نسر۔۔ لات ۔۔منات۔۔عزئ۔۔ بعل۔
23۔۔ تفسیر قرآن کے حوالے سے سب سے زیادہ روایات کس صحابی رسول کی ہے
۔۔ ابی بن کعب۔۔ حضرت علی۔۔ عبداللہ بن عباس۔۔ عبداللہ بن مسعود
جواب۔۔ حضرت علی
24۔۔نصف القرآن کس سورت کو کہتے ہیں۔۔
الزازل۔۔ الکفرون۔۔ یس۔۔ رحمن
جواب۔۔ الزازل
25۔۔قران مں۔نماز اور زکوٰۃ کا ذکر اکھٹے کتنے مرتبہ آیا ہے
۔۔ 82۔۔ 36۔۔ 32۔۔ 100
جواب۔۔ 32
26۔۔ایت ظہار کس صحابی رسول کی اہلیہ کے بارےمیں نازل ہوئی
۔۔ ثابت بن قیس۔۔سعد بن عبادہ۔۔ سعد بن معاذ۔ عبداللہ بن عمرو
جواب۔۔ ثابت بن قیس
27۔۔الحمد سے کتنے سورتیں شروع ہوتی ہے
۔۔ 6۔۔ 5۔۔ 4۔۔ 7۔۔
جواب۔ 5۔۔فاتحہ۔۔ انعام۔۔کھف۔۔فاطر۔۔ سبا
28۔۔سورت عادیات کا نزول کس صحابی رسول کی طرف منسوب ہیں
۔۔ عثمان۔۔ علی۔۔ ابوبکر۔۔ عمر۔
جواب۔ حضرت علی
29۔۔کس تفسیر کو ام التفاسیر کہا جاتا ہیں
۔۔طبری۔۔ البحر المحیط
۔۔ صفوت التفاسیر۔۔ ابن کثیر۔۔
جواب۔۔ تفسیر طبری
30۔۔قواعد کے رو سے تفسیر کیا ہیں
۔۔ مصدر۔۔ اسم۔۔ اسم مصدرِ۔۔ فعل
جواب۔ مصدر
31۔۔ حضرت عثمان کے دور میں لکھے گئے قرآن مجید سب بھی محفوظ ہیں
۔۔ استنبول تاشقند۔۔۔ استنبول مصر۔۔ تاشقند نیویارک۔۔۔ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔ استنبول۔ تاشقند
32۔۔شاہ ولی اللہ کے نزدیک قرآن میں کتنے قسم کے لوگوں کے ساتھ مخاصمہ ہیں
۔۔ 5۔۔ 7۔۔ 4۔۔ 8
جواب۔۔4۔۔یھود۔۔نصاری۔۔مشرکین۔۔ منافقین
33۔۔مکی سورتوں میں سب سے لمبی سورت کونسا ہیں
۔۔ اسراییل۔۔ اعراف۔۔۔ نساء۔۔۔ نمل
جواب۔۔ سورت اعراف
34۔۔ یا ایھا النبی کا لفظ قرآن میں کتنے مرتبہ آیا ہے
13۔۔ 11۔۔15۔۔ 16
جواب۔۔ 13مرتبہ
35۔۔ جبیر بن مطعم کونسی سورت کی تلاوت سن کر مسلمان ہوئے
۔۔ طہ۔۔ مریم۔۔ سجدہ۔۔ طور
جواب۔۔ سورت طور
36۔۔واقعہ افک کونسی ہجری کو پیش آیا
۔۔ 6۔۔ 7۔۔ 5۔۔ 8
جواب۔۔ 5ہجری کو۔۔ غزوہ بنو مصطلق کے بعد
37۔۔۔ کونسی تفسیر میں معتزلہ کے عقائد ونظریات کا رخ کیا گیا ہے
۔۔ ابن کثیر۔۔ ابنِ جریر ۔۔۔ طبری۔۔ مفاتیح الغیب
جواب۔۔ مفاتیح الغیب الرزی۔
38۔۔ترتیب نزولی کے اعتبار سے مکمل آخری سورت کونسی ہے
۔۔ نصر۔۔۔ مایدہ۔۔ کوثر۔۔۔ ماعون
جواب۔۔ نصر
39۔۔ التفسیر سے الاحمدیہ کے مصنف ہیں
۔۔ سر سید۔۔ ملا جیون۔۔ علی جوہر۔۔ نظام الدین
جواب۔۔ ملا جیون
40۔۔تاریخ اسلام میں سب سے پہلے کونسی تفسیر لکھی گئی
۔۔ طبری۔۔ تنویر المقباس۔۔۔ ابن جریر۔۔ ابن کثیر
جواب۔۔ تنویر المقباس فی تفسیر ابنِ عباس
41۔۔ حریص شخص کا مثال قرآن میں کس جانور سے دیا گیا ہے
۔۔ گدھے۔۔ کتے۔۔ خنزیر۔۔ گاے
جواب۔۔ کتے
42۔۔التبیان فی علوم القرآن کے مصنف ہیں
۔۔۔سیوطی۔۔ زرقانی۔۔ محمد علی صابونی۔۔ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔۔ محمد علی صابونی
43۔۔ قرآن مجید میں کل کتنے غزوات کا زکر آیا ہے
۔۔ 14۔۔ 12۔۔ 13۔۔ 11
جواب۔۔12
44۔۔مواہب القرآن کس شخص کا تصنیف ہے
۔۔عبد القادر۔۔ شاہ رفیع الدین۔۔
سید امیر۔۔ جوہر علی
جواب۔۔ سید امیر ملیح آباد ی
45۔۔۔مثانی سورتوں کی تعداد کتنی ہے
۔۔16۔۔15۔۔18۔۔ 17۔۔
جواب۔۔15
46۔۔ قرآن کو آپنے اوپر نافد کرو زمین پر خود بخود نافد ہوجاوگے
یہ کس مشہور شخصیت کا قول ہے
۔۔ سید قطب۔۔ حسن البناء۔۔ مودودی۔۔گوہر رحمان
جواب۔۔ حسن البناء
47۔۔بوجہ نسب نکاح میں حرام قرار پانے والے عورتوں کی تعداد کتنی ہے
۔۔ 5۔۔ 7۔۔ 9۔۔ 8۔۔
جواب۔۔ 7
48۔۔مقدمہ فی اصول التفسیر کے مصنف ہیں
۔۔ سیوطی۔۔ زرقانی۔۔ ابن تیمیہ۔۔ ابن قیم
جواب۔۔ ابن تیمیہ
49۔۔۔ تفسیر کبیر کے مصنف ہیں
۔۔ رازی۔ ۔۔ سیوطی۔۔ طبری۔۔ جریری
جواب۔۔ رازی
50۔۔کس سورت کے ہر آیت میں لفظ اللہ آیا ہے
۔۔ مجادلہ۔۔ تغابن۔۔ طلاق۔۔ جمعہ
جواب۔۔ مجادلہ
51۔۔غریب القرآن کی بہترین شرحِ کس صحابی رسول نے کی
۔۔عبداللہ بن عباس۔۔عبداللہ بن مسعود۔۔۔ عبداللہ بن عمرو۔۔ ابی بن کعب
جواب۔۔ عبداللہ بن عباس
52۔۔قران میں ایک لفظ کی جگہ دوسرے لفظ لانے کو کیا کہتے ہیں
۔۔حذف۔۔ نسخ۔۔ ابدال۔۔ منسوخ
جواب۔۔ ابدال
53۔۔۔قرانی علوم کو شاہ ولی اللہ نے کس نام سے موسوم کیا ہیں
۔۔ علوم ثلاثہ۔۔ علوم اربعہ۔۔ علوم خامسہ۔۔ علوم ستہ
جواب۔۔ علوم خمسہ
54۔۔سب سے چھوٹی سورتیں کیا کہلاتی ہیں
۔۔۔ قصار مفصل۔۔ قصار اوسط۔۔طوال مفصل۔۔ طوال اوسط
جواب۔۔ قصار مفصل
55۔۔سو آیات سے کم والے سورتوں کو کیا کہتے ہیں
۔۔مثانی۔۔ میںن۔۔ طوال۔۔ قصار
جواب۔۔ مثانی
56۔۔ کوئی بھی کلام قرآن مجید کی برابری نہیں کرسکتا یہ قرآن مجید کا کونسا اعجاز ہے
۔۔ غریب القرآن۔۔ اعجازالقرآن۔۔ نظم القرآن۔۔ بیان القرآن
جواب۔۔ اعجازالقرآن
61۔۔تبع تابعین سے جو مفسرین کا طبقہ شروع ہوتا ہے اسے کیا کہتے ہیں
۔۔ طبقہ اولیٰ۔۔ طبقہ ثالثہ۔۔ طبقہ ثانیہ۔۔ طبقہ رابعہ
جواب۔۔ طبقہ ثالثہ
62۔۔ جلال الدین سیوطی مفسرین کے کونسے طبقے میں شامل ہے
۔۔ ثامنہ۔ سابعہ۔۔ تاسعہ۔۔ ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔۔ تاسعہ
63۔۔کاتبین وحی کے کم از کم تعداد کتنی بتاے جاتی ہے
۔۔ 25۔۔ 26۔۔ 24۔۔ ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔۔ 26
64۔۔تدوین قرآن کل کتنے دور پر مشتمل ہیں
۔۔ 2۔۔ 3۔۔ 4۔۔ 5۔۔
جواب۔۔ 3 ادوار۔۔عھد رسالت ۔۔ عھد صدیقی ۔۔ عھد عثمانی
65۔۔تدوین قرآن کا تیسرا دور کونسا ہیں
۔۔ عھد صدیقی۔۔ عھد عثمانی۔۔ عھد فاروقی۔۔ ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔۔ عھد عثمانی
58۔۔بنیادی طور پر تفسیر کی کتنی اقسام ہیں
۔۔ 2۔۔ 3۔۔ 4۔۔ 5۔
جواب۔۔ 2 دو اقسام۔۔تفسیر بالماثور ۔۔ تفسیر بالرائے
59۔۔قران مجید کے تفسیر کا چھوتا ماخذ کیا ہیں
۔۔ اقوال صحابہ۔ اقوال تابعین۔۔ اقوال تبع تابعین۔۔ قیاس
جواب۔۔ اقوال تابعین
60۔۔ مفسرین کو کتنے طبقات میں تقسیم کیا گیا ہے
۔۔ 8۔ 10۔۔ 9۔۔ 4۔۔
جواب۔۔ دس طبقات میں
61۔۔تبع تابعین سے جو مفسرین کا طبقہ شروع ہوتا ہے اسے کیا کہتے ہیں
۔۔ طبقہ اولیٰ۔۔ طبقہ ثالثہ۔۔ طبقہ ثانیہ۔۔ طبقہ رابعہ
جواب۔۔ طبقہ ثالثہ
62۔۔ جلال الدین سیوطی مفسرین کے کونسے طبقے میں شامل ہے
۔۔ ثامنہ۔ سابعہ۔۔ تاسعہ۔۔ ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔۔ تاسعہ
63۔۔کاتبین وحی کے کم از کم تعداد کتنی بتاے جاتی ہے
۔۔ 25۔۔ 26۔۔ 24۔۔ ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔۔ 26
64۔۔تدوین قرآن کل کتنے دور پر مشتمل ہیں
۔۔ 2۔۔ 3۔۔ 4۔۔ 5۔۔
جواب۔۔ 3 ادوار
65۔۔تدوین قرآن کا تیسرا دور کونسا ہیں
۔۔ عھد صدیقی۔۔ عھد عثمانی۔۔ عھد فاروقی۔۔ ان میں سے کوئی نہیں
جواب۔۔ عھد عثمانی
66۔۔ اشرف علی تھانوی نے کونسی تفسیر لکھی ہے
۔۔بیان القرآن۔۔ احکام القرآن۔۔ ظلال القرآن۔۔ فتح المنان
جواب۔۔ بیان القرآن
67۔۔کس علم کی روشنی میں قرآن کی الفاظ کی تشریح کی جاتی ہے
۔۔ لغت عربیہ۔ صرف۔۔ نحوہ۔۔ بیان
جواب۔۔ لغت عربیہ
16/08/2023
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Rawalpindi