12/08/2026
ماہِ صفر المظفر میں سیدنا امام حسن علیہ السلام کی یاد
ماہِ صفر المظفر کی 28 تاریخ نواسۂ رسول ﷺ، جگر گوشۂ بتول، جانشینِ مولائے کائنات ؓ،
خلیفۂ راشد پنجم حضرت سیدنا امام حسن ؑ کے یومِ شہادت کی یاد دلاتی ہے
اہلِ سنت والجماعت اس ماہ میں حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی
اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کی یاد میں محافل و مجالس کا اہتمام کرتے ہیں
بلا شبہ یہ بزرگانِ دین امت کے لیے عظیم سرمایہ ہیں، لیکن نواسۂ ر سول ﷺ حضرت امام حسن ؑ
کا مقام و مرتبہ ان سب سے برتر و اعلیٰ ہے۔ آپ کی ذاتِ اقدس بدرجہا زیادہ استحقاق رکھتی ہے
کہ ماہِ صفر میں آپ کے ذکرِ طیبہ کی محافل و مجالس سجائی جائیں
اس موقع پر ہم آپ کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اہلِ بیتِ اطہار سے
بے پایاں محبت کے تقاضے کے پیش نظر، شہزادۂ رسول ﷺ حضرت سیدنا امام حسن ؑ
کے ذکرِ پاک کی محافل و مجالس اپنی خانقاہوں، مساجد اور مدارس میں بھرپور محبت و عقیدت کے ساتھ
منعقد فرمائیں۔ یقیناً آپ کے اس عمل سے اہلِ ایمان کو روحانی فیض اور برکات حاصل ہوں گی
#فیض