Online Quran Teacher

Online Quran Teacher

Share

Online Quran Teacher

02/03/2023

*رمضان پلاننگ*

♻️♻️♻️♻️♻️♻️

💧جس طرح کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اس کی پلاننگ کی جاتی ہے اس طرح رمضان جو کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اس کو wellcome کرنے کے لیے بھی تیاری کی جاتی ہے پلاننگ کی جاتی ہے گھروں کی صفایںاں کرنا, گروسری اکھٹی کرنا, مختلف چٹنیاں بنانا, سموسے کباب وغیرہ فریز کرنا شامل ہے.

✍️آئیے اس بار رمضان پلان کچھ مختلف طرح سے کرتے ہیں روحانیت حاصل کرنے کے لیے تین چیزیں بہت ضروری ہیں
🔺کم کھانا
🔺کم سونا
🔺کم بولنا
📿رمضان میں نیند اور کھانا تو کم هو جاتا ہے جہاں تک بولنے کا تعلق ہے تو عبادت اور ذکروازکار میں مصروف رہنے سے اس پر بھی کافی حد تک کنٹرول آجاتا ہے اب بات ہے روحانیت کی تو اللہ سبحانہ تعالیٰ کا فرمان ہے *روزہ میرے لیے ہے میں ہی اس کی جزا دوں گا*
📌سوچنے کی بات ہے نا پیاری بہنوں! جس کا انعام خود اللہ سبحانہ تعالیٰ دے گا اس کی تیاری کتنی شاندار ہونی چاہیے, کتنی محنت درکار هو گی

♻️♻️♻️♻️♻️
✍️ *آئیے کچھ چیزیں پلان کرتے ہیں سب سے پہلے*👇
🔺اپنا ٹائم ٹبیل بنائیں کہ ہر کام کو پراپر وقت ملے اور بہترین کوالٹی خواہ وہ اللہ کا ذکر هو, گھر کا کام ہو, نیکی یا بھلائی کا کوئی بھی کام کریں perfect ہو.

🔺اپنی نیتوں کو خالص کر لیں جو بھی نیکی کا کام کریں گی بس اللہ کی رضا کے لیے ہو گا.

🔺قرآن پاک باقاعدہ مقابلے سے گن گن کر پڑھے جاتے ہیں پیاری ایمانی بہنو!ناظرہ قرآن تو الحمد للّہ ہم سبھی نے پڑھا ہوا ہے اس رمضان اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں ناظرہ پڑھنے سے مقصد پورا نہیں ہو جاتا بہنو!بلکہ ٹھر ٹھر کر اس کے فہم کو سمجھ کر پڑھیں تبھی ہمارے دل بدلیں گے اس کے رموزواقاف کھل کر سامنے آئیں گے.

🔺اپنی غلطیوں, کوتاہیوں کی, اپنے گناہوں کی دل سے معافی مانگیں, رب کا قرب پانے کے لیے رو رو کر فریاد کریں رب ناراض ہے ہم سے covid 19 ہمارے عملوں کا نتیجہ ہے.

🔺روزے کی حالت میں حرام فعل(غصہ, غیبت, بے ایمانی, دھوکہ دہی, ملاوٹ, جھوٹ بولنا اور دوسروں کی دل آزاری کرنا, کسی کا حق مارنا, زیادتی کرنا وغیرہ)سے ہمارا روزہ خراب نہیں ہوتاکیا ?? روزہ صرف بھوک پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں ہے پیاری بہنو!ان سب خرافات سے بھی خود کو بچانا ہےاگر بھوک پیاس کے لیے من مار سکتے ہیں تو پھر ان سب کے لیے کیوں نہیں???

🔺 *جو رشتے,جو لوگ,جو پیارے آپ سے ناراض ہیں ان کومنالیں,راضی کرلیں خود کسی کی دل آزاری کا شکار ہوے ہیں تو معافی کا انتظار کئے بغیر رب کی خاطر ان کو معاف کر دیں*

🔺ایک خوبصورت عمل درود پاک پڑھنے کا کرتے ہیں اس رمضان لانے والی ہستی کی شان کو دیکھتے ہوے درود پاک پیش کرنا ہے صرف پڑھنا نہیں ہے جیسے پر تکلّف انداز میں کسی کو کچھ پیش کیا جاتا ہے

📿صاف ستھرا لباس پہنیں خوشبو لگائیں صاف جگہ کا انتخاب کریں سب گھر والوں کو ساتھ شامل کریں اور کم از کم ایک گھنٹے کے لیے مل کر درود پاک پیش کریں بعد میں دعائیں مانگیں, بخشش مانگیں, رب کی رضا مانگیں.

🔺دل میں کسی نیکی(جیسے کسی کی حاجت پوری کرنا, کھانا کھلانا, سحری و افطاری کا انتظام کرنا,وغیرہ کا )خیال آئےتو دیر مت کیجیے اسے کر ڈالیے کہ پہلا خیال اللہ سبحانہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے بعد میں شیطان وسوسے ڈال کر رکاوٹ پیدا کرتا ہے

🔺ایک trend بہت چل پڑا ہے راتوں کو جاگنا دن کو سونا حالانکہ جاگ کر بھی دنیا داری ہی کر رہے ہوتے ہیں نجانے ہم کب سمجھیں گے?

🔺 *رمضان کے چند دنوں کی پریکٹس آیندہ آنے والے 11مہینوں میں ٹریننگ پیریڈ ثابت ہو جو عادات وعبادات رمضان میں پریکٹس میں رہیں ہیں وہ 11 مہینے بھی عمل میں رہے*

🔺گھر والوں کا mind makeup کیجیے کہ رمضان سادہ گزارنا ہے ساتھ تعاون کریں, مدد کریں چٹ پٹا چھوڑ نا ہے
🔺سحری وافطاری ہلکی مگر صحت افزا کریں وٹامنز پورے رکھنے کے لیے dryfruits کا پاؤڈر بنا لیں ساتھ میں خشخاش, مصری, سونف بادام وغیرہ ڈال لیں سحری و افطاری میں ایک ایک چمچ لیں ملٹی وٹامن کا کام دے گا

🔺کام کاج کے دوران اللہ کا ذکر کرتے رہیں

🔺نمازوں کو شعوری طور پر پڑھیں ترجمہ یاد کریں الفاظ سمجھ میں آرہے ہوں تو نہ صرف خشوع پیدا ہو گا بلکہ عبادت کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا

📿اللہ سبحانہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو رمضان کی سعادتیں نصیب کرے, صحت عطا کرے ہمارے وقت میں برکت عطا کرے اور ہماری ٹوٹی پھوٹی کاوشوں کو قبول کر لے آمین💐

25/02/2023
12/02/2023

( تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے) ۔۔۔۔۔ درس قرآن : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔ میں آ ن لآئن قرآن ٹیچر ھوں ۔۔۔ نورانی قاعدہ۔ ناظرہ قرآن۔ حفظ قرآن۔ مسنون دعائیں۔ نماز کا مسنون طریقہ۔ چھ کلمے۔ بنیادی اور ضروری مسائل۔ وہ افراد جو قرآن پاک بّمع تجوید نہیں سیکھ سکے ان کے لئے بہترین موقع ہے ۔۔۔. WhatsApps. +92 348 0531043

05/02/2023

Aeiey QUR'AN sekhen,:;

05/02/2023

Online Quran Teacher:;

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Rawalpindi