29/12/2025
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کل پاکستان ایجوکیشن کانفرنس کی کامیابی پر ایپسما کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، سیکرٹری جنرل امجد علی خان ، محمد حسنین چوہدری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کانفرنس یقینی طور پر نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا شرکت کر کے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ایپسما نجی تعلیمی اداروں کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے اور ہم سب مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، مرکزی سینیئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد حسنین چوہدری ، نائب صدر شمالی پنجاب کرنل ر فواد حنیف ، مرکزی رہنما محمد عباس چوہدری ، سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب محمد اعجاز ملک، ممبر تھنک ٹینک ایپسما و صدراتی ایوارڈ یافتہ ابرار الحق شاکر، ضلعی صدر راولپنڈی ابرار احمد ایڈوکیٹ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عامر انور ، صدر خواتین ونگ سکینہ تاج، صدر وسطی پنجاب غزالہ وائیں ، صدر ضلع جہلم پروفیسر ساجد شریف، ڈویژنل نائب صدر مشتاق حیدر ، رکن تھنک ٹینک ایپسما ملک افتخار حسین، پروفیسر سید عادل علی شاہ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایپسما کی لاہور میں فقید المثال ایجوکیشن کانفرنس میں پنجاب بھر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین پرنسپلز کے علاوہ خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، سندھ اور بلوچستان سے بھی ایپسما سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ کہا کہ ہم سب ایپسما کے بانی مرحوم ادیب جاودانی کے ویژن کو لیکر کر آگے بڑھ رہے ہیں اور مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان کی قیادت پر بھر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔ تمام شرکا کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن کانفرنس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایپسما کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے موقع پر ہی پنجاب بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کی مدت 5 سال کرنے، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں چئیرمین سمیت سیکرٹری اور کنٹرولر کی خالی آسامیوں کو پر کرنے، تعلیمی بورڈز میں پیپرز چیکنگ کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے 2026 سے نیا نظام متعارف کروانے سمیت دیگر مسائل حل کروانے کے اعلانات نے اس کانفرنس کے مقاصد حاصل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ۔