Madrassa Hasaan-Bin-Sabit

Madrassa Hasaan-Bin-Sabit

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrassa Hasaan-Bin-Sabit, Education Website, chakra bhatta chowk Street no 12, Rawalpindi.

Operating as usual

06/06/2024
04/01/2024

انشاء اللہ ھفتہ کے دن شب اتوار کو 🏰🕍

14/08/2023

آج مدرسہ حسان بن ثابت میں قیام پاکستان کے سلسلہ میں جشن آزادی منائیں جا رھی ھے

03/05/2023

دورِجدید کاسب سے بڑافتنہ،،اتحادادیان،،۔
بیان!مولانا مفتی *سید زبیر شاہ* صاحب حفظہ اللہ
مقام!مرکز دارالایمان کربوغہ شریف
تاریخ!10اپریل 2023/۔19رمضان المبارک 1444ھ
مرتب!شکیل احمد۔اسلام آباد
خطبہ مسنونہ کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی!
وَٱتَّقُواْ فِتْنَةً لَّا تُصِيبَنَّ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنكُمْ خَآصَّةً ۖ وَٱعْلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ(الانفال:25)
فرمایا!یہ دور فتنوں کا ہے،ایک فتنہ صبح مغرب میں پیدا ہوتاہے،شام تک مشرق میں پہنچ چکا ہوتا ہے،شمال میں پیدا ہوتا ہے تو جنوب تک پہنچ چکا ہوتا ہے۔
مغرب اورکفار کی طرف آنے والے یہ فتنےپہلےخوبصورت ٹاٹٹل ،اور دلکش عنوان کے ذریعے ہوتے تھے اور ان دلکش عنوانات کے پس پردہ کوئی سازش ہوتی تھی ،اوران کے پس پردہ ہمارے مقدسات پہ حملے ہوتے تھے،جیسے،،آزادی نسواں ،،کے خوبصورت عنوان کے پس پردہ ہمارے پورے خاندانی نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا،اور ،،آزادی اظہار رائے،،کے دلکش عنوان کےذریعے ہماری مقدس ہستیوں کو نشانہ بنایا گیا یہانتک کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس اور مطہر ہستی کی شان مبارک پہ حملے کئے گئے۔
یہ خوبصورت ٹائٹل اور دلکش عنوانات کا سہارا اس لئے لیتے تھے کہ انہیں معلوم تھا کہ اگرمسلمانوں کے مقدسات پہ براہ راست حملہ کریں گے تو مسلمانوں کا ضمیراسے ہضم نہیں کرےگا،قے اور الٹی کر دےگا،پھر انہوں نے میڈیا کے ذریعہ ہمارے اوپر اتنی محنت کی کہ انہیں یقین ہوگیا کہ اب ہمیں پردوں کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں اب اگر ہم براہ راست بھی ان کے مذہب اور مقدسات پہ حملہ کریں گے توان کا ضمیر اسے ہضم کرلے گا،چنانچہ انہوں نے براہ راست ہمارے مذہب اور مذہبی تعلیمات پہ حملے شروع کر دئے، ابھی آپ نے دیکھاکہ،،ٹرانس جینڈر،،اور ہم جنس پرستی کے نام سےہماری اسمبلی سے بل منظور کرایا۔
اب ایک نیا فتنہ جنم لے رہاہے،اس پہ اربوں ڈالر خرچ ہورہے ہیں،اور عالمی صدور،وزراء اعظم اور بڑے بڑے مغربی پوپ سرجوڑ کر محنت کررہے ہیں،وہ فتنہ سابقہ سب فتنوں سے بڑا فتنہ ہے،وہ فتنہ ہے،،وحدت ادیان،،کافتنہ۔
اس کو برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے شروع کیا،اور اس کے معاون بنگلہ دیش کے،،عیدی حسین،،ہیں،یہ وہی عیدی حسین ہیں جن کے پاس اس سے پہلے اسلام کودہشت گرد مذہب ثابت کرنے کی مسئولیت تھی کہ میڈیا پہ یہ بات اس قدر پھیلادو کہ گویا اسلام اور دہشت گردی دو مترادف الفاظ بن جائیں۔
اسی منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے کےلئے ابو ظہبی میں
مسلمانوں کی مسجد اور یہودیوں و عیسائیوں کی عبادت گاہیں ایک ساتھ بنائی گئی ہیں،کہ جس کا جہاں چاہئے عبادت کرے،گویا کہ مذہب ہرفرد کاانفرادی معاملہ ہے،اور
اس کے لئے انہوں نے ،،ملت ابراہیمی،،کوبنیاد بنایاہے،
کیونکہ لاالہ الااللہ توتمام انبیاء میں مشترک ہے،اختلاف
دوسرے نبوت والے جز میں ہے،یعنی محمدرسول اللہ میں
اور حضرت ابراہیم وہ واحد پیغمبر ہیں جوتینوں مذاہب میں قابل تسلیم اور قابل قدر ہستی ہیں،گویا وہ تینوں
مذاہب کوملاکرایک ملغوبہ تیار کر رہے ہیں،اور قرآن و احادیث سے اس کے دلائل تلاش کرکے گمراہ کررہے ہیں،اور ،،حلف الفضول ،،کے نام سے ابوظہبی میں ایک اتحادی سنٹر بھی قائم کردیاہے،حالانکہ حلف الفضول تو ظلم کے خلاف ایک معاہدہ تھا،اس کا اتحاد مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اب قرآن مجید،تورات اور انجیل تینوں کو ملا کر ایک کتاب تیارکررہے ہیں،لیکن ابھی اس پہ کام جاری ہے،اس کےبعداس کامیڈیا ٹرائل ہوگا،اور اس ،،اتحاد مذہب،،کواس قدر پھیلایا جائے گا کہ اس کی مخالفت کرنے والا دہشت گردشمارہوگا،مغرب یہ چاہتا ہے کہ جس طرح اقتصادی اصول دنیا کے لئے ہم بناتے ہیں،سیاسی اورانسانی حقوق بھی دنیاکے لئے ہم بناتے ہیں،اس طرح مذہب کے اصول میں بھی دنیاہماری محتاج ہو۔
یہ دجالی میڈیا کا دور ہے یہ اس دور کا فتنہ ہے،جس طرح دجال سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کردکھائےگا،اسی طرح یہ دجالی میڈیا بھی یہی کردار اداکررہاہے،
اگر کسی مدرسہ میں قاری صاحب کسی بچے کوماریں،
یا کسی عورت کوجھوٹی گولی لگ جائے تو یہ دجالی
میڈیا آسمان سر پہ اٹھالیتاہے،اور خود مغرب،،دہشت
گردی کے خلاف عالمی جنگ،،کے خوش کن عنوان سے
عراق،شام،لیبیا،اور افغانستان میں لاکھوں بے گناہ بچوں
،عورتوں اور بوڑھوں کوشہید کرکے بھی بے گناہ ہے۔
دجالی میڈیا یہ اس وقت کا زہراور سحر ہے،سحر،، نظر بندی،، کرتا ہے اور میڈیا ،،فکربندی،،کرتاہے۔
ان فتنوں سے بچنے کا واحد راستہ ایمان کومضبوط کرناہے،کیونکہ ایمانی فراست سے ہی انسان فتنوں کوپہچان سکتا ہے،حدیث مبارک میں ہے!
اِتَّقُوْا فَرَاسَۃَ الْمُؤْمِنِ فَاِنَّہٗ یَنْظُرُ بِنُوْرِ اللہِ'' (سنن الترمذی،حدیث نمبر:3127)
مومن کی فراست و دانائی سے ڈرو وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔
اس وقت یہ ملک بھر کےعلماء،کالج یونیورسٹی کے اساتذہ،طلباءاورڈاکٹر حضرات کاچنیدہ مجمع ہے،آپ سے گزارش ہے کہ پورے ملک میں،،مراکزایمان وتقوی ،،قائم ہیں،آپ لوگوں کو انکے ساتھ جوڑنے کی کوشش کریں تاکہ
عوام کے ایمان مضبوط ہوں اوروہ ان فتنوں کوپہچان کر ان سے بچ سکیں،آپ محنت کریں تو آپ کی آواز پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں پہنچ جائے گی،
وآخردعوانا ان الحمدللہ رب العلمین

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

آج مدرسہ حسان بن ثابت میں قیام پاکستان کے سلسلہ میں جشن آزادی منائیں جا رھی ھے

Location

Telephone

Website

Address


Chakra Bhatta Chowk Street No 12
Rawalpindi
JAMIAMASJIDKILAFATERASHIDA
Other Education Websites in Rawalpindi (show all)
Syed Asmat Hussain Gilani Syed Asmat Hussain Gilani
P-1559-A, Asghar Mall Scheme
Rawalpindi, 46000

Asslam u alaikum my name is waseem hamayun and i am admin of this page.

Al Huda Online Quran Academy Al Huda Online Quran Academy
Rawalpindi, 04616

Online Quran Teachre

Iqra home tutor Academy Iqra home tutor Academy
B-Block Block B Satellite Town
Rawalpindi, 46000

Ibn Taymiyyah  Institute for Islamic Education Ibn Taymiyyah Institute for Islamic Education
St 7
Rawalpindi

The main purpose of our page is to convey Islamic education and history to people in the best way.

Where Am  I Where Am I
Rawalpindi, 47080

The rejection of moral and religious principles has been amalgamated by the recant of all beliefs, whether in the arts, politics, sciences or philosophy. This page will provide you a valuable content about the replacement of true values with modernism

Muslims Around the World Muslims Around the World
Rawalpindi

The purpose of creating this page is to give awareness about Ahadees and Sunnah of Prophet Muhammad S.A.A.W. If a single person acts upon the Sunnah or Ahadees I posted, I will also get the same reward equal to that person.

FARWA Consultant FARWA Consultant
Office No. 12, Ground Floor Aftab Plaza F-Block Satellite Town
Rawalpindi, 46000

KBTHouse KBTHouse
KBTHouse Sector A1
Rawalpindi, 46000

KBTHouse Provides you quick and effective coaching services in Physics, Maths, Computer & English

Intellect Harbour Academy Intellect Harbour Academy
1st Floor Mashallah Plaza, Peshawar Road, Rawalpindi (Opposite Kohinoor Mills)
Rawalpindi, 46000

A platform to embody your dreams into reality. A platform of experts of every subject from Mathemati

Let's Protect Our Deen Let's Protect Our Deen
Rawalpindi, 46000

Hold Quran and Hadith Read Seerah Prophet Mohammad SAW No More Firqa wariyat...

The Knowledge Academy The Knowledge Academy
Rawalpindi

Official page of Knowledge Academy

ITTI-International TEFL Training Institute Pakistan Parachinar/Islamabad ITTI-International TEFL Training Institute Pakistan Parachinar/Islamabad
806-A, Park Lane Chaklala Scheme 3
Rawalpindi, 44000

Education and Training Institute Become an English Teacher, travel the world and get paid