Teaching Online Quran With Tajweed.

Teaching Online Quran With Tajweed.

Share

online

06/10/2022

*بہت پیاری تحریر ضرور پڑھیں۔۔۔🌹*

*جب کبھی خون کے رشتے دل دکھائیں تو حضرت یوسف علیہ السلام کو یاد کر لینا جن کے بھائیوں نے انھیں کنویں میں پھینک دیا تھا ۔🌹*

*جب کبھی لگے که تمھارے والدین تمھارا ساتھ نہیں دے رہے تو ایک بار حضرت ابراھیم ؑ کو ضرور یاد کر لینا جن که بابا نے انکا ساتھ نہیں دیا بلکہ انکو آگ میں پھنکوانے والوں کا ساتھ دیا.🌹*

*جب کبھی لگے که تمہارا جسم بیماری کی وجہ سے درد میں مبتلا ہے تو ہائے کرنے پہلے صرف ایک بار حضرت ایوبؑ کو یاد کرنا جو تم سے زیادہ بیمار تھے.🌹*

*جب کبھی کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہو تو شکوہ کرنے سے پہلے حضرت یونسؑ کو ضرور یاد کرنا جو مچھلی کے پیٹ میں رہے اور وہ پریشانی تمہاری پریشانیوں سے زیادہ بڑی تھی ۔🌹*

*اگر کبھی جھوٹا الزام لگ جائے یا بهتان لگ جائے ناں ! تو ایک بار اماں عائشہ ؓ کو ضرور یاد کرنا ۔🌹*

*اگر کبھی لگے که اکیلے رہ گۓ ہو تو ایک بار اپنے بابا آدم ؑکو یاد کرنا جن کو اللّٰہ نےاکیلا پیدا کیا تھا اور پھر انکو ساتھی عطا کیا ۔تو تم ناامید نہ ہونا تمہارا بھی کوئی ساتھی ضرور بنے گا ۔🌹*

*اگر کبھی اللّه کے کسی حکم کی سمجھ نہ آرہی ہو تو اس وقت نوح ؑ کو یاد کرنا جنہوں نے بغیر کوئی سوال کیے کشتی بنائی تھی پر اللّه کے حکم کو مانا تھا تو تم بھی ماننا ۔🌹*

*اور اگر کبھی تمھارے اپنے ہی رشتے دار اور دوست تمہارا تمسخر اڑائیں تو نبیوں کے سردار محمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو یاد کر لینا ۔۔۔🌹*

*آج مسلمان دنیا میں مار اس وجہ سے کھا رہا ہے کہ دین کی محنت نہ ہونے کی وجہ سے ہم مسلمانوں کے عزت ۔ زلت ۔ کامیابی ۔ ناکامی کے معیار بدل گئے جن چیزوں میں کامیابی تھی ان کو ناکامی سمجھ لیا اور جن چیزوں میں ناکامی ان کو کامیابی سمجھ لیا ۔۔۔ ہمارے رہنما ہمارے رہبر حضرت محمد مصطفی ﷺ ہیں جن کی زندگی میں ہی کامیابی ہے ۔۔۔ لیکن دین کی محنت نہ ہونے کی وجہ سے ہم زہنی غلام بن گئے ۔۔۔ کافر آدھے سر کے بال کٹاتے ہیں تو ہم بھی شروع ہو گئے وہ پینٹ پھاڑ کے پہنتے ہیں تو ہم بھی شروع ہو گئے ۔۔۔ اس غلامی کی زندگی سے نکلنے کا ایک ہی حل ہے دین کی محنت جو سارے انبیاء ع نے کی۔۔۔🌹*
*تمام نبیوں کو اللّه نے آزمائش میں ڈالا کہ ہم ان کی زندگیوں سے صبر و استقامت ، ہمت وتقوٰی اور ڈٹے رہنے کا سبق حاصل کریں ۔۔۔🌹*

*اپنے نبیوں کی زندگیوں کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔ انھیں اپنا آئیڈیل بنائیں۔۔۔🌹*

01/10/2022
Photos from Teaching Online Quran With Tajweed.'s post 12/07/2022

بہت اہم معلومات ہے خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کریں

04/07/2022
02/07/2022

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ ، لاَ شَرِيكَ لَكَ

حاضر ہوں یا اللـــــہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریکــــــ نہیـــں، میں حاضر ہوں،

29/06/2022

*قیمتی ترین دن آ رہے ہیں*

سال بھر کے دس عظیم ترین دن آ رہے ہیں. ان کا ایک ایک منٹ بہت قیمتی ہے. اس کو ان شاء اللہ ضائع نہیں ہونے دینا. اپنا شیڈول لکھ لیں تاکہ روٹین سے سب کام کر سکیں.

*کرنے کے کام*
*1: روزے*
*2: صدقات*
3: *تہلیل*
4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں، چلتے پھرتے اور خاص کر سجدوں میں دعا.*

اپنے دن کا آغاز تہجد سے کریں.
روزہ رکھیں.
فجر کے بعد تلاوت کریں.
تمام نمازیں اول وقت میں ادا کریں. اشراق کے نفل پڑھیں.

دن کا آغاز صدقے سے کریں. جتنی استطاعت ہو روزانہ صدقہ کریں.

گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر سے تر رہے. اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کریں.

تکبیرات کثرت سے پڑھیں.
*اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا اِلٰهَ إِلَّا اَللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ*

کم از کم 100 دفعہ تسبیح بیان کریں.
*سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُلِلّٰهِ، وَلَا اِلٰهَ إِلَّا اَللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ.*

ممکن ہو تو ان دس دنوں میں روزانہ یا کبھی کبھار خود کھانا پکا کر کسی نہ کسی مسکین کو ایک سالن ضرور دیں۔ روٹی سالن زیادہ بنا لیں. کھانا کھلانا بہترین عمل ہے. جتنی وسعت ہے اتنے گھروں میں بھیج دیں.

اول وقت میں تمام نمازیں ادا کرنے کی کوشش کریں.
رات کو 2 نفل زائد ادا کرلیں.
دعاؤں کی کثرت کریں..

*ان دنوں میں کیا جانے والا کام پورے سال میں کیے جانے والے عمل سے بہترین ہے.*

آواز میں نرمی پیدا کرنے کی کوشش کریں. حسد سے بچنے کے لیے خود پر محنت کریں.
غیبت سے بچنے کی کوشش کرنی ہے.

اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔
_________________

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Wastridge
Rawalpindi