سال بھر کے دس عظیم ترین دن کل،سے شروع ھو رہے ہیں. ان کا ایک ایک منٹ بہت قیمتی ہے. اس کو ان شاء اللہ ضائع نہیں ہونے دینا. اپنا شیڈول لکھ لیں تاکہ روٹین سے سب کام کر سکیں.
*کرنے کے کام*
*1: روزے*
*2: صدقات*
3: *تلاوت و اذکار*
4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں، چلتے پھرتے اور خاص کر سجدوں میں دعا.*
اپنے دن کا آغاز تہجد سے کریں.
روزہ رکھیں.
فجر کے بعد تلاوت کریں.
تمام نمازیں اول وقت میں ادا کریں. اشراق کے نفل پڑھیں.
دن کا آغاز صدقے سے کریں. جتنی استطاعت ہو روزانہ صدقہ کریں.
گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر سے تر رہے. اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کریں.
تکبیرات کثرت سے پڑھیں.
*اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا اِلٰهَ إِلَّا اَللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ*
کم از کم 100 دفعہ،تیسرے کلمہ کی تسبیح ،استغفار،درود شریف اور روزانہ کا ذکر و نوافل اور صلوہ التسبیح
ممکن ہو تو ان دس دنوں میں روزانہ یا کبھی کبھار خود کھانا پکا کر کسی نہ کسی مسکین کو ایک سالن ضرور دیں۔اللہ یہ اعمال قبول فرمائیں ،آمین
Iqra-Al-Quran
Learn Quran online with complete Tarjuma & Tajweed including 5 Prayers guidance, Dua, Noorani Quida, Qalma & all Islamic religious learning & understanding.
For online Quran students
Muslim data of UK,US,USA and canada
Anyone wants please inbox
*Assalamualaikum!*
Do you or your children want to memorize and learn the Holy Qur'an? So let your children learn the Holy Qur'an online at home, under your supervision.
*Why us*:
We provide qualified & expert tutors to teach kids, adults, and women with Tajweed
1: Affordable charges
2: Five classes weekly
3: Qualified & polite staff
4: No age limit for students
5: Set your desired time for classes
6: Access to true teaching of Islam
7: One to one online classes (via Skype and Zoom)
*Our Student will learn*:
1. Quran
2. Explanation
3. Nazra
4. Norani Qaida
5. Tajweed
6. Prayers & the method of offering prayer
7. Duas
8. Translation
9. Memorization
10. Islamic etiquettes
** *Trial classes*
3 days free trial classes.
*Contact* for lesson plan, class timing and Fee structure.
Whatsapp: #
06/06/2023
05/06/2023
👑💯🌹
بچوں کو اچھا صحت بخش کھانا اور بہترین نیند دینے کے بعد جو چیز سیکھانے کی ہے وہ ہے تمیز اور تہذیب۔ جن میں شامل ہے
1. کھانا کھانے کا طریقہ سلیقہ۔
2. واش روم استعمال کرنے کی عادات۔
3. گفتگو کے آداب۔
4. کسی کے گھر جانے کے اصول۔
5. بڑوں سے بات کرنے کی تہذیب۔
6. عبادات کی عادت وغیرہ
آئیے اس پہ کچھ گفتگو کرتے ہیں۔
سب سے پہلے یہ بات جان لیں کہ خالی احکامات جاری کرنے سے بچوں کی تربیت نہیں ھوتی اس کے لیے ابتداء ہی سے ان کی ٹریننگ کی جاتی ھے جو یہ سمجھتے ہیں کی ابھی بچے ہیں بڑے ہو کے سیکھ جائیں گے وہ غلطی پہ ہیں۔ بڑے ہو کے سبکی اٹھا کے سیکھا تو کیا سیکھا۔
1. کھانا کھانے کا طریقہ سلیقہ ۔
»» بچوں کو ابتداء ہی سے ڈائننگ ٹیبل یا دسترخوان پہ سب کے ساتھ بیٹھ کے کھانا کھانے کی عادت ڈالیں بڑوں کی روٹین الگ ہو تب بھی کم از کم بچے ایک ساتھ بیٹھ کے کھانا کھائیں۔
»» بچوں کو الگ الگ وقت میں یہاں وہاں بیٹھ کے کھانا کھانے پہ روکیں
»» کھانے کی اشیاء بیڈ رومز میں نا لانے دیں۔
»» اکثر دیکھا ھے چھوٹے بچے فیڈر منہ سے لگا کے پورے گھر میں پھر رہے ہوتے ہیں بچوں کو فیڈر کا کانسپٹ یہ دیں کہ وہ بستر پہ لیٹیں گے تو انہیں فیڈر ملے گی اور فیڈر ختم کرنے کے بعد ہی وہ بستر سے اتریں گے اور اگر وہ بستر سے اتریں گے تو انہیں فیڈر چھوڑنی ہو گی۔ فیڈر کے استعمال کو بستر سے جوڑیں۔
»» میں نے اپنے بچوں کو ہمیشہ شیشے کی فیڈرز استعمال کروائیں جو پلاسٹک کی فیڈرز سے ہر لحاظ سے زیادہ مفید ہیں کیونکہ ان کو صاف کرنا آسان ہے جب بچے فیڈر لے کے نہیں گھومیں گے تو ان کے ثوٹنے کا ڈر بھی نہیں ھوگا۔
ہاں لمبے سفر میں پلاسٹک کی فیڈرز استعمال کرتی تھی تاکہ گر کے ٹوٹنے کا خظرہ نا ہو۔
»» ہمیشہ بچوں کو دودھ پینے کی دعا پڑھ کے دودھ تھمائیں۔
"اللّٰھمہ بارک لنا فیہ و زِدنا منہ۔"
اسی طرح کھانا شروع کرنے کی دعا با آواز بلند پڑھ کے کھانا شروع کروائیں۔
"بسم اللہ وعلی برکة اللہ."
کھانا مکمل کرنے کی دعا پہ کھانا مکمل کروائیں۔
"الحمد للہ الذي اطعمنا وسقٰنا وجعلنا من المسلمین"
اس طرح ان کو یہ دعائیں خود بخود یاد ہو جائیں گی اور تمام عمر دودھ پینے, کھانا کھاتے وقت کی یہ تمام دعائیں ان کے ذہن میں رہیں گی۔
بچوں کو ہر عمل کے ساتھ دعاوں کی گرہ شروع ہی سے باندھیں۔
»» بچوں کو ہمیشہ انہی برتنوں میں کھانا دیں جو گھر میں عام استعمال ہوتے ہیں بچوں کے برتن الگ مت کریں انہیں شیشے کے گلاس اور چینی کی پلیٹ میں ہی کھانے کی تمیز سیکھائیں انہیں پلیٹ اور گلاس سنبھالنا شروع سے ہی آجائے گا۔ اس میں شروع کا کچھ عرصہ تھوڑی سی برداشت اور بہادری دکھانے کی ضرورت ہو گی۔
»» کھانا کھاتے ہوئے بچوں کو گجیٹس استعمال کرنے مت دیں ان کے سامنے موبائل رکھ کے انہیں کھانا نا کھلائیں بچوں کا پیٹ بھرنا ہی نہیں مائنڈ فل نیس بھی بے حد ضروری ہے ورنہ پیٹ بھر جاتا ھے نیت نہیں بھرتی ذہن تسکین نہیں پاتا تو ندیدہ پن رہ جاتا ھے۔
»» بچے بڑے ہونے لگیں تو انہیں لقمہ بنانا، سالن پلیٹ میں اتارنا سیکھائیں، ان کو سمجھائیں کہ اتنا نکالیں جتنا کھا سکیں، بہتر ہے تھوڑا تھوڑا کر کے نکالیں ضرورت پڑے تو دوبارہ لے لیں۔ ھم اکثر بڑے بڑے بچوں کو دیکھتے ہیں ماؤں کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں کہ پلیٹ میں کھانا نکال دیں اور اگر کبھی خود نکالنا پڑ جائے تو بے ڈھنگا پن چھلکتا ھے۔
»» بچوں کو سمجھائیں کہ کھانے کی میز پہ کھانا بڑوں سے شروع ہوتا ھے بچوں سے نہیں یہ تہذیب ہے۔
»» بچوں کو اس کے بہن بھائیوں اور گھر کے افراد کا جھوٹا گلاس یا کھانا کھانے سے کراہیت مت دلوائیں بچوں کے برتن فکس مت کریں ہاں اگر کوئی بچہ یا بڑا بیمار ہے تو اور بات ھے۔
»» بچوں کے سامنے کھانے پہ ریمارکس مت دیں عیب مت نکالیں ناک بھوں مت چڑھائیں۔ بچے فورا اپناتے ہیں۔
»» بچوں کو عادت ڈالیں کہ پلیٹ مکمل صاف کریں پلیٹ میں ایک دانہ بھی نا چھوڑیں کھانا دسترخوان پہ نا گرائیں یہ سنت ھے اور ایسا کرنے سے برکت والے حصے سے محرومی ہو سکتی ھے۔
»» سب کے ساتھ کھانا کھائیں تو کوشش کریں جب تک سب کھا نا لیں دستر خوان سے نا اٹھیں۔ یہ مینرز ہیں۔
»» کھانا کھا کے برتن سنک میں رکھیں کرسی واپس اندر کریں آپ کے پاس دس ملازم ہوں تب بھی۔
»» آخری بات اکثر بچے گھر کے باقی افراد کے طرز عمل پہ عادات اپناتے ہیں خاص طور پہ جوائنٹ فیملی میں رہنے والی مائیں یہ کہتی پائی جاتی ہیں کہ ہم کیا کریں ہمارے بچے نے فلاں سے سیکھا۔
»» یاد رکھیں آپ ماں ہیں بچوں پہ ان کی ماؤں کی چھاپ گہری ہوتی ھے اگر ماں کے بجائے کسی اور کا غلط اثر زیادہ ہونے لگے تو اس کا مطلب ھے ماں کی شخصیت کمزور ہے۔ کبھی بچوں کے معاملات میں ان کو سمجھانے اور سیکھانے میں دل برداشتہ نا ہوں۔ہار نا مانیں۔
اچھے گھرانوں میں کھانے کے اداب سے ہی لوگوں کی پہچان کی جاتی ہے اس پہ خصوصی توجہ دیں۔
04/06/2023
🌃☆☆۔ *اَذْکَارُالْمَسَاء*۔☆☆🌃
🕰️ *شام کے مسنون اذکار* 👇🏻
✍🏻یعنی وہ دعائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے،ان دعاؤں کو خود پر لازم کر لیں تاکہ جنات،شیاطین،حاسدین کےشراور ہرفتنے سے حفاظت رہے،اور *"قرب الہٰی"* کا راستہ آسان ہوجائے۔ اور آپ کا باقی وقت عبادت میں شمار ہو گا
*ان شاء اللہ تعالی*✨
🤲🏻 *اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔*
🤲🏻 *بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
1️⃣• *اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ اٙلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ ¤* (×1)
الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے۔
🌙 🌃 🌙
2️⃣• *اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ* *وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد*ٌ
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*
دس بار صبح و شام
🌙 🌃 🌙
3️⃣• *اَللّٰھُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ نَحْیَا وَ بِکَ نَمُوتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔* (1x)
اے الله! تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم جیتے اور تیرے حکم سے ہم مرتے ہیں اور تیری ہی طرف دوباره اٹھایا جانا ہے۔
🌙 🌃 🌙
4️⃣• *اَمْسَیْنَا عَلٰی فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ وَ عَلٰی کَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ وَ عَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صلی الله علیه وسلم وَ عَلٰی مِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔* (1x)
ہم نے شام کی فطرتِ اسلام پر، کلمه ٔ اخلاص پر اور اپنے نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے دین پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیه السلام کی ملت پر جو یکسو مسلمان تھے اور وه مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
🌙 🌃 🌙
5️⃣• *اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَةِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّ مَلِیْکَهُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْکِهِ وَ اَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْءً اَوْ اَجُرَّهُ اِلٰی مُسْلِمٍ۔* (1x)
اے الله! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، چھپے اور کھلے کے جاننے والے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، ہر چیز کا رب اور اس کا مالک ہے، میں تیری پناه چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے اور اس کے شرک کے شر سے اور یه که میں اپنی جان کو کسی برائی میں ملوث کروں یا کسی دوسرے مسلمان کو اس کی طرف مائل کروں۔
🌙 🌃 🌙
6️⃣• *اَمْسَیْنَا وَ اَمْسَی الْمُلْکُ لِلهِ وَ الْحَمْدُ لِلهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْاَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذِهِ اللَّیْلَةِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَھَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذِهِ اللَّیْلَةِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَھَا، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَ سُوْءِ الْکِبَرِ، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَ عَذَابٍ فِی الْقَبْرِ۔* (1x)
ہم نے شام کی اور تمام عالم نے شام کی الله کے لیے اور تمام تعریفیں الله کے لیے ہیں، الله کے سواکوئی معبود برحق نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وه ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے آج کی رات کی اور جو اس کے بعد ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں آج کی رات اور جو اس کے بعد ہے اس کی برائی سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں سستی اور بدترین بڑھاپے سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔
🌙 🌃 🌙
7️⃣• *اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔* (1x)
میں پناه مانگتا ہوں الله کے تمام کلمات کے ساتھ، ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے۔
🌙 🌃 🌙
8️⃣• *بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔* (3x)
الله کے نام سے، وه ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وه سننے والا، جاننے والا ہے۔
🌙 🌃 🌙
9️⃣• *اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ۔* (3x)
اے الله! میرے بدن میں مجھے عافیت دے، اے الله! میرے کانوں میں مجھے عافیت دے، اے الله! میری آنکھوں میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے الله! یقینا میں تیری پناه چاہتا ہوں کفر اور فقر و فاقه سے، اے الله! بے شک میں تیری پناه چاہتا ہوں عذابِ قبر سے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں
🌙 🌃 🌙
🔟• *یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّهُ وَ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ۔* (1x)
اے زنده اور قائم رہنے والے، تیری رحمت کے سبب سے فریاد کرتا ہوں که میرے سب کاموں کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے تک کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نه کر۔
🌙 🌃 🌙
1️⃣1️⃣• *اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَنَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔* (1x)
اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بنده ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناه چاہتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کرده نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناه کا اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا۔
(ایک بار)
🌙 🌃 🌙
2️⃣1️⃣• *اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَ مَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَ آمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَ عَنْ یَّمِیْنِیْ وَ عَنْ شِمَالِیْ وَ مِنْ فَوْقِیْ وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔* (1x)
اے الله! بے شک میں آپ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے الله! بے شک میں آپ سے درگزر کا اور اپنے دین، دنیا، اہل اور مال کی عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے الله! میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے الله! میری حفاظت کر، میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناه چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے که میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔
(ایک بار)
🌙 🌃 🌙
3️⃣1️⃣• *بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
*قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ o اَللهُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ o وَ لَمْ یَکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌ o ٍ۔* (3x)
کہہ دیجئے! که وه الله ایک ہے۔ الله بے نیاز ہے۔ نه اس سے کوئی پیدا ہوا اور نه ہی وه کسی سے پیدا ہوا، اور نه ہی کوئی اس کا ہمسر ہے۔
(تین بار)
🌙 🌃 🌙
4️⃣1️⃣• *بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
*قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ o مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ o وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ o وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ o وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ o ٍ* (3x)
کہہ دیجئے! میں صبح کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وه پھیل جائے، اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وه حسد کرے۔
(تین بار)
🌙 🌃 🌙
5️⃣1️⃣• *بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
*قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ o مَلِکِ النَّاسِ o اِلٰهِ النَّاسِ o مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ o الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ o مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ o ٍ۔* (3x)
کہہ دیجئے! میں لوگوں کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسه ڈالنے والے، بار بار پلٹ کر آنے والے کے شر سے۔ وه جو لوگوں کے سینوں میں وسوسه ڈالتا ہے۔ جنوں اور انسانوں میں سے۔
(تین بار)
🌙 🌃 🌙
6️⃣1️⃣• *لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔* (1x)
الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
(ایک بار)
🌙 🌃 🌙
7️⃣1️⃣• *اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔ ٍ* (1x)
اے الله! بے شک ہم تجھ کو ان کے مقابلے میں رکھتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناه طلب کرتے ہیں
🌙 🌃 🌙
8️⃣1️⃣• *اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّ لَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَ مِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَ النَّھَارِ وَ مِنْ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمَانُ۔ ٍ۔* (1x)
میں الله تعالیٰ کے ان تمام کلمات کے ساتھ پناه چاہتا ہوں جن سے آگے نه تو کوئی نیک اور نه ہی کوئی برا شخص بڑھ سکتا ہے، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور ہر حادثے کے شر سے سوائے اس حادثے کے جو خیر کا باعث ہو، اے رحم فرمانے والے۔
🌙 🌃 🌙
9️⃣1️⃣• *سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ*
اللہ پاک ہے اسی تعریف ہے
صبح وشام 100(سو)بار
🌺 📿 🌺
🌃☆☆. *اَذْکَارُالْمَسَاء*.☆☆🌃
#03216333115 #03115921354
#03216333115 #03115921354
مجھے لگتا ہے....
انسان کو اپنی بھاگتی دوڑتی زندگی میں ایک دو ایسے لوگوں کا ساتھ ضرور رکھنا چاہیئے...
جو اچانک اسے سرسری سا ہلا کر پوچھ سکیں...
دوست...
ایمان کے کیا حالات ہیں؟💦
نمازوں میں کوتاہی تو نہیں ہو رہی؟
اور انسان انہیں کھل کر بتا سکے.
ہاں... ہورہی ہے.🥀
اور وہ
جواباً تھوڑی سی موٹیویشن دے دیں.
ہمت کر.... جنت میں ساتھ نہیں جانا کیا.💦
اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے ایسے نیک لوگوں کا ساتھ دے. آمین♥️
#03216333115 #03115921354
02/06/2023
🪷□¤▪︎• *خوشخبری*•▪︎¤□🪷
📣نبی کریمﷺنےفرمایا "اللہ تعالی اس آدمی کو تروتازہ رکھے جس نے حدیث سنی اور اسی طرح سے آگے پہنچائی"(ابن ماجہ 232)
💌....... *قَالَ رَسُولُ اللہِﷺ*......💌
آپﷺ سے دریافت کیا گیا:کون سا عمل افضل ہے؟آپﷺ نے فرمایا"اللہ اور اسکے رسول پر ایمان لانا۔"پوچھا گیا:پھر کونسا؟فرمایا"اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔"پوچھا گیا:پھر کونسا؟ فرمایا"حج مبرور۔"
[📓صحیح بخاری 26]
📜.... *Homework👇🏻*
1️⃣آج کی حدیث والدین/شوہر/بچے/ملازمین/رشتے دار اور فرینڈز وغیرہ کسی ایک فرد کو لازمی سنائیں
2️⃣حج مبرور یہ کہ جس میں ریاکاری، فحاشی، لڑائی جھگڑا نہ ہو۔جو عند اللہ قبول ہو اور انسان اس کے بعد دنیا سے بے رغبت اور آخرت کا طلبگار بن جائے۔لہذا جن کو اللہ اس سعادت کے لئے چن لے۔۔۔وہ کوشش کریں کہ۔۔۔۔واپسی حج مبرور کے ساتھ ہو۔
ان شاء اللہ تعالی
🪷||| *پُرسکون زندگی کا راز*|||🪷
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Bangash Street, Chaklala Scheme 3
Rawalpindi
44000