19/06/2023
سال بھر کے دس عظیم ترین دن کل،سے شروع ھو رہے ہیں. ان کا ایک ایک منٹ بہت قیمتی ہے. اس کو ان شاء اللہ ضائع نہیں ہونے دینا. اپنا شیڈول لکھ لیں تاکہ روٹین سے سب کام کر سکیں.
*کرنے کے کام*
*1: روزے*
*2: صدقات*
3: *تلاوت و اذکار*
4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں، چلتے پھرتے اور خاص کر سجدوں میں دعا.*
اپنے دن کا آغاز تہجد سے کریں.
روزہ رکھیں.
فجر کے بعد تلاوت کریں.
تمام نمازیں اول وقت میں ادا کریں. اشراق کے نفل پڑھیں.
دن کا آغاز صدقے سے کریں. جتنی استطاعت ہو روزانہ صدقہ کریں.
گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر سے تر رہے. اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کریں.
تکبیرات کثرت سے پڑھیں.
*اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا اِلٰهَ إِلَّا اَللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ*
کم از کم 100 دفعہ،تیسرے کلمہ کی تسبیح ،استغفار،درود شریف اور روزانہ کا ذکر و نوافل اور صلوہ التسبیح
ممکن ہو تو ان دس دنوں میں روزانہ یا کبھی کبھار خود کھانا پکا کر کسی نہ کسی مسکین کو ایک سالن ضرور دیں۔اللہ یہ اعمال قبول فرمائیں ،آمین