𝘑𝘢𝘮𝘪𝘢 𝘛𝘢𝘭𝘦𝘦𝘮 𝘜𝘓 𝘘𝘶𝘳𝘢𝘯 𝘸𝘢 𝘚𝘶𝘯𝘯𝘢𝘩
حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ
🔶 *’’کــچھ نہیــں کر سکــتے تو کــم از کــم دوســروں کو تکلیــف نہ دیں۔‘‘* 🔶
✿۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ میں نے عرض کیا: کون سا غلام (آزاد کرنا) سب سے افضل ہے؟ فرمایا: ’’جو اس کے مالک کے نزدیک سب سے زیادہ قیمتی ہو اور قیمت کے اعتبار سے سب سے مہنگا ہو۔‘‘ میں نے عرض کیا: اگر میں یہ نہ کر سکوں؟ فرمایا: ’’کسی کاریگر کی مدد کرو یا کسی بے ہنر کے لیے خود کام کرو۔‘‘ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر میں کچھ بھی نہ کر سکوں؟ فرمایا: ’’لوگوں کو اپنے شر سے بچاؤ، یہ بھی تمہاری طرف سے اپنی ذات پر صدقہ ہے۔‘‘
📚[صحیح مسلم : ٨٤]
جو شخص نیکی کے کاموں، نیک اعمال، حق بات کہنے، اور بندوں کی مدد کرنے سے عاجز ہو، تو وہ کم از کم اپنے شر سے لوگوں کو محفوظ رکھے، کیونکہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جس پر اجر ملتا ہے۔ بھلائی بہت وسیع ہے اور اس کے دروازے کئی ہیں، لہٰذا جو شخص کچھ دینے سے قاصر ہو، وہ اپنے اخلاق سنوارے اور اللہ کے بندوں کو اذیت نہ دے۔
┄┄┅✵✰✿🍂
`گانے سننے کی عادت۔`
گانے ~Songs~ سننے کا عادی ہونا سب سے بڑا مہلک ہتھیار ھے کہ انسان زنا کر بیٹھے۔
سَماعُ الأَغَانِي هُوَ أَعْظَمُ سَبَبٍ يَدْفَعُ الإِنْسَانَ لِفِعْلِ الزِّنَا.
▪︎ تَلْبِيسُ إِبْلِيسَ | لِابْنِ الجَوْزِيِّ
یزید بن ولید اپنی قوم سے مخاطب ھوکر کہنے لگے:
اے بنی امیہ گانے ~Songs~ سننے سے بچو یہ حیاء ختم کر دیتا ھے۔ شھوت کو بھڑکاتا ھے۔ مردانگی ختم کر دیتا ھے۔ یہ شراب پینے جیسا ہی ھے اور نشے جیسا اثر رکھتا ھے۔ اگر سنو بھی تو عورتوں سے دور رہو یہ زنا کے مہلک ہتھیاروں میں سے ھے۔
▪︎ إغاثة اللهفان لابن القیم۔ ١/٣٦٩.
* عبدالرحمن السعیدي
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chak Beli Khan Rawalpindi , MEHMOOD POL GAS, 0300 9856153, Https://maps. App. Goo. Gl/ABF8GJsWezPMDzEo 6
Rawalpindi
00666