پلیز!!!!!!!!!!تمامی بہن بھائی میرے اس پیج کو فالو کر دیں۔
اللہ پاک تمام کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطاء فرماۓ
naat e paak
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from naat e paak, Education, Rawalpindi.
جب حضور اکرم ﷺ کو معلوم ہوا کہ اہل فارس نے کسریٰ کی لڑکی کو وارث تخت و تاج بنایا ہے تو آپ نے فرمایا کہ وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی جس نے اپنا حکمران کسی عورت کو بنایا ہو
صحیح البخاری 4425
04/03/2023
کر دیجیئے دیدار سے آنکھیں میری ٹھنڈی آقاؐ ﷺ
اے جانِ جہاں سیــــد سلطـــانِ مدیـــــــنہ ﷺ۔
صَلَّی اللہُ عَلَیہِ واٰلِہٖ وَسَلِّمْ❤️
💕🤍🌿✨️
.
.
.
.
24/02/2023
❤️🥀اُن کی مدح سرائی تو ممکن نہیں
وه حبیبِ خُداﷺَ سیّدی مُرشدی
اِتنی اوقات پر هم ہیں نازاں سبهی
وه همارے نبی ﷺَ هم اُن کے امتّی...❤️
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
22/02/2023
اصل خوشحالی اور غربت
21/02/2023
حدیث شریف ۔۔۔لائک اینڈ شیئر کر دیں
21/02/2023
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پلیز میرے اس پیج نعت پاک کو فالو کر دیں شکریہ
https://www.facebook.com/profile.php?id=100090566042349&mibextid=ZbWKwL
21/02/2023
*آپ_شمس_الضحٰی_اے_حبیبِ_خدا*
*نور کی انتہا آپ کی ابتدا*
*سدرۃ المنتہیٰ آپ کے زیر پا*
*آپ خیرا لورا آپ شمس الضحٰی*
*آپ نور الہدیٰ اے حبیب خدا*
*آپ جیساکوئی جگ میں آیانہیں*
*آپ جیسا کسی ماں نےجایا نہیں*
*آپ سا کوئی رب نے بنایا نہیں*
*آپ ہیں مجتبیٰ اے حبیب خدا*
*ہے مقام سب سے بالا و برتر ترا*
*ساری دنیامیں کوئی نہ ہمسرتیرا*
*نعت گو کیا ہے؟ یہ ابن اکبر تیرا*
*رب ہے مدحت سرااےحبیب خدا*
*آپ آئے تو دنیا میں آئی بہار*
*آپکے دم سے قائم ہیں لیل ونہار*
*شاہ ِ لولاک معراج کے شہسوار*
*آپ رب کی عطا اے حبیب خدا*
*آپ آئے تو مظلوم کے غم گئے*
*ظلم وجبروتشددسبھی تھم گئے*
*آپ کے در پہ جو ابن آدم گئے*
*بن گئے پیشوا ، اے حبیب خدا*
*وسعتیں آپکی ہیں یہاں فرش پر*
*رفعتیں آپکی ہیں وہاں عرش پر*
*سدرۃ المنتہیٰ آپ کی راہ گذر*
*پہنچے عرش عُلٰی اے حبیب خدا*
*یہ ندیم تیری مدحت شہا،کیاکرے*
*جابجاہیں جہاں میں تیرےتذکرے*
*کیازمین کیا فلک کیامکاں،لامکاں*
*چرچا ہر جا تیرا اے حبیب خدا*
21/02/2023
فضل ربِ العلی اور کیا چائیے
مل گئے مصطفیٰ اور کیا چائیے
دامنِ مصطفیٰ جس کے ہاتھوں میں ہو
اس کو روزِ جزا اور کیا چائیے
گنبد سبز خوابوں میں آنے لگا
حاضری کا صلہ اور کیا چائیے
بھیگ کے ساتھ ہی ان کے دربار سے
مل رہی ہے دعا اور کیا چائیے
یہ جبیں اور ریاض الجناں کی زمیں
اب قضا کے سوا اور کیا چائیے
ہے سکندر ثنا خوانِ شاہِ اُمم
عزت و مرتبہ اور کیا چائیے
20/02/2023
*مائیں ہی نسل سنوارتی ہیں*
(ایک قابل رشک واقعہ)
ایک معلم قرآن انتہائی نصیحت آموز واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: ایک بچہ میرے پاس آیا جو مدرسے میں داخلہ لینے کا شدید خواہشمند تھا۔
میں نے اس سے پوچھا: بچے! آپ کو قرآن کا کچھ حصہ زبانی یاد ہے؟ بچے نے کہا: جی۔
میں نے اس کا امتحان لیتے ہوئے کہا: پھر آپ مجھے تیسواں پارہ سنائیں۔
اس نے مجھے تیسواں پارہ زبانی سنا دیا۔
میں نے پوچھا: آپ کو سورۃ الملک بھی یاد ہے؟
اس نے مجھے سورۃ الملک بھی سنادی۔
مجھے بڑا تعجب ہوا کہ اس چھوٹے سے بچے نے کم سنی کے باوجود قرآن کریم کا کچھ حصہ حفظ کیا ہوا ہے۔
میں نے اس سے سورۃ النحل سنانے کو کہا تو اسے وہ بھی یاد تھی۔۔
جوں جوں وہ میرے سوالات کا جواب دے رہا تھا، میری حیرانی بڑھتی جا رہی تھی۔
میں نے سوچا کہ اب اس سے بڑی سورتوں کے متعلق پوچھتے ہیں۔ میں نے کہا: آپ کو سورۃ البقرہ بھی یاد ہے؟
اس نے ”ہاں“ میں جواب دیا اور ساتھ ہیں کسی غلطی کے بغیر سورۃ البقرہ بھی زبانی سنا ڈالی۔
میں نے متعجب ہو کر پوچھا: بچے! لگتا ہے آپ نے پورا قرآن حفظ کر رکھا ہے؟
اس نے کہا: جی۔ یہ سنتے ہی فرط مسرت سے میری زبان سے بے ساختہ سبحان اللّٰہ ، ماشاءاللہ، تبارک اللہ کے الفاظ ادا ہونا شروع ہوگئے۔
میں نے اس سے کہا: آپ کل میرے دفتر آجائیے گا اور ساتھ اپنے سرپرست کو بھی لیتے آئیے گا۔
میں بچے کے جانے کے بعد حیرت و استعجاب کے سمندر میں ڈوبا رہا اور دل ہی دل میں تانے بانے بنتا رہا کہ یقینا اس کے والد صاحب دین کے پابند، نیک سیرت اور قرآن سے شدید محبت رکھنے والے ہوں گے جس کے نتیجے میں اس نے اپنے بچے کو اتنی چھوٹی عمر میں قرآن یاد کرا دیا ہے۔
مجھے اس وقت حیرانی کا شدید جھٹکا لگا جب وہ کل صبح اپنے والد صاحب کو لے کر آیا تو اس کے والد صاحب ظاہری شکل و صورت سے بالکل بھی متبع سنت اور پابند شریعت نہیں لگ رہے تھے۔
اس بچے کے باپ نے میری پریشانی اور استعجاب کو بھانپ لیا اور فورا بولا: میں جانتا ہوں کہ آپ میرے اس بچے کا والد ہونے کی وجہ سے حیران و ششدر ہو رہے ہیں۔۔ میں ابھی آپ کی حیرت ختم کیے دیتا ہوں۔۔ اصل بات یہ ہے کہ اس بچے کے حفظ قرآن کے پیچھے اس کی والدہ کا ہاتھ ہے جو بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک ہزار آدمیوں کے برابر ہے۔۔
آپ یہ بات سن کر مزید حیران ہوں گے کہ میرے تین بیٹے ہیں اور سب قرآن کے حافظ ہیں۔
میری سب سے چھوٹی بیٹی چار سال کی ہے اور وہ بھی تیسواں پارہ حفظ کر چکی ہے۔
میری حیرانی انتہا کو پہنچ چکی تھی۔۔ میں نے پوچھا: یہ کیسے ممکن ہے!! چار سال کی بچی نے تیسواں پارہ کیسے یاد کر لیا ہے؟!
*اس نے جواب دیا: بچوں کی والدہ کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب بچہ بولنا شروع کرتا ہے تو وہ اسے قرآن یاد کروانا اور حفظ قرآن کا شوق دلانا شروع کردیتی ہے۔۔*
*وہ بچوں کا مقابلہ کرواتی ہے اور کہتی ہے کہ جو سب سے پہلے یہ سورۃ یاد کرے گا، رات کا کھانا اس کی پسند کا بنے گا۔۔*
*جو سب سے پہلے پارہ حفظ کرے گا، ہم ویک اینڈ پر اس کی پسند کی جگہ جائیں گے۔۔*
*جو سب سے پہلے قرآن ختم کرے گا، ہم سالانہ چھٹیاں اس کے منتخب کردہ علاقے میں گزارنے جائیں گے۔۔*
یوں بچے اپنے اپنے شوق کی تکمیل کے کیے حفظ قرآن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
*جی ہاں، ایسی نیک مائیں ہی گھر سنوارتی ہیں*
*امام بخاری رحمہ اللّٰہ کے امیر المومنین فی الحدیث بننے کے پیچھے ان کی والدہ ہی کی کاوشیں تھیں*
*امام شافعی رحمہ اللّٰہ کے عظیم فقیہ و محدث بننے کے پیچھے ان کی والدہ ماجدہ کی جہود مسعودہ تھیں*
*امام مالک رحمہ اللّٰہ کے امام دار الہجرہ کے منصب عالی پر فائز ہونے کے پیچھے ان کی والدہ محترمہ کا ہاتھ تھا*
*امام احمد بن حنبل کے امام اہل السنۃ و الجماعۃ کا لقب حاصل کرنے کے پیچھے ان کی والدہ محترمہ کی محنتیں تھیں*
*یاد رکھیے! نیک اور صالح عورت نصف معاشرہ نہیں ہوتی بلکہ معاشرے کی بنیاد اور ستون ہوتی ہے۔*
*میری امت کی ماؤں کو معاشرے کو کار آمد اور دین کے نور سے آراستہ افراد فراہم کرنے کے لیے امت بننے کی ضرورت ہے۔۔ اگر مائیں امت بننے کا تہیہ کر لیں تو قوم کو بام عروج پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔*
20/02/2023
💦💞عرصہ ہوا طیبہ کی گلیوں سے وہ گزرے تھے💞💦
💞💦اس وقت بھی گلیوں میں خوشبو ہے پسینے کی💞
💦💞💦صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم💦💞💦
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Rawalpindi