FGEIs information group

Directions

FGEIs information group Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FGEIs information group, Education, Rawalpindi.

17/07/2026

🚨 *آج بھی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو لاکھوں سرکاری ملازمین اس ماہ نئی تنخواہوں اور پے اسکیل سے محروم رہ جائیں گے!*

اس تاخیر کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین کو اس ماہ بھی پرانی تنخواہیں ملنے کا قوی امکان ہے، جبکہ منظور شدہ *7٪ اضافہ پے اسکیل روائیز 2026 کی ادائیگی بروقت نہیں ہو سکے گی اور بعد ازاں بقایاجات (Arrears) کی صورت میں ادا کی جائے گی۔*

تنخواہوں کی ادائیگی کا وقت قریب آ چکا ہے، *لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے اب تک نوٹیفکیشن جاری نہ ہونا شدید تشویش کا باعث ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ مزید تاخیر کے بجائے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ سرکاری ملازمین غیر یقینی صورتحال سے نکل سکیں۔*

17/07/2026

آج کی محنت، اچھی عادتیں اور درست فیصلے ہی آپ کے روشن مستقبل کی بنیاد بنتے ہیں۔ جو بیج آج لگائیں گے، کل انہی کا پھل آپ کی کامیابی کی صورت میں ملے گا۔

09/06/2026

ناکام اسکول پرنسپل کی چند نشانیاں:

• تنقید برداشت نہیں کرتے اور ہر اختلاف کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
• خود احتسابی اور اپنا جائزہ لینے سے گریز کرتے ہیں۔
• رائے، تنقید اور تجاویز سننے سے انکار کرتے ہیں۔
• شکایات کا جواب نہیں دیتے اور مسائل کو نظر انداز کرتے ہیں۔
• ہر ناکامی کا الزام اساتذہ، والدین یا طلبہ پر ڈال دیتے ہیں۔
• اساتذہ پر بے جا پابندیاں لگاتے ہیں اور ان پر اعتماد نہیں کرتے۔
• والدین سے بلا وجہ سخت اور نامناسب لہجے میں بات کرتے ہیں۔
• خوف، ڈانٹ ڈپٹ اور سختی کو قیادت سمجھتے ہیں۔
• سوال کرنے، تخلیقی سوچ اور نئی تجاویز کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
• صرف خوشامدی لوگوں کو اپنے قریب رکھتے ہیں۔
ایک ادارہ صرف عمارتوں اور سخت قوانین سے نہیں، بلکہ اچھی قیادت، احترام، جوابدہی اور سیکھنے کے ماحول سے کامیاب بنتا ہے۔

28/05/2026

سٹاف روم کی سیاست کوئی معمولی مسئلہ نہیں۔
یہ اسکول کی رگوں میں پھیلتا ہوا خاموش زہر ہے۔

یہ باہر سے حملہ نہیں کرتی۔ یہ اندر سے دیمک کی طرح کھاتی ہے، سنجیدہ اور مخلص teacher کا اعتماد توڑتی ہے، پرنسپل کی اتھارٹی کمزور کرتی ہے، اور آخرکار بچوں کی لرننگ تک اپنا اثر پہنچا دیتی ہے۔

اکثر اسکول ڈائریکٹرز کو لگتا ہے کہ مسئلہ ایڈمشن کا ہے۔ پرنسپل کو لگتا ہے کہ مسئلہ ٹیچرز کا ہے۔ والدین کو لگتا ہے کہ مسئلہ پڑھائی کا ہے۔ مگر اکثر سٹرگلنگ اسکولوں میں اصل بیماری کہیں اور بیٹھی ہوتی ہے۔

سٹاف روم کا زہریلا کلچر۔

وہی سٹاف روم جہاں چائے کے کپ کے ساتھ فیصلے بے اثر کیے جاتے ہیں۔ جہاں ایک ٹیچر کی محنت دوسرے کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔ جہاں نئے ثیچر کو رہنمائی دینے کے بجائے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جہاں پرنسپل کی بات کلاس روم تک پہنچنے سے پہلے بدل دی جاتی ہے۔ جہاں فیڈ بیک کو بہتری نہیں، ذاتی حملہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ پیشہ ورانہ ماحول نہیں۔
یہ سٹاف روم کی سیاست ہے۔

تلخ بات یہ ہے کہ کئی اسکولوں میں یہ سیاست خود نہیں پھیلتی۔ اسے قیادت کی خاموشی پالتی ہے۔ جب سکول اونر ہر شکایت پر فوراً ردعمل دیتا ہے، سیاست بڑھتی ہے۔ جب پرنسپل پسندیدہ لوگوں کو بچاتا ہے، سیاست بڑھتی ہے۔ جب کوآرڈینیٹرز اصول کے بجائے تعلقات دیکھتے ہیں، سیاست بڑھتی ہے۔ جب کمزور teacher جواب دہی سے بچ جاتا ہے، سیاست بڑھتی ہے۔ جب محنتی ٹیچر کی قدر نہیں ہوتی، سیاست بڑھتی ہے۔

پھر اسکول میں کام کم ہوتا ہے، لابنگ زیادہ ہوتی ہے۔ لرننگ کم ہوتی ہے، گروپنگ زیادہ ہوتی ہے ۔

باہر سے سب ٹھیک لگتا ہے۔ کلاسیں لگ رہی ہیں۔ ٹائم ٹیبل چل رہا ہے۔ کاپیاں چیک ہو رہی ہیں۔ ایڈمشن مہم بھی چل رہی ہے۔ مگر سطح کے نیچے کچھ اور ہی چل رہا ہوتا ہے ۔

جہاں سٹاف روم بیمار ہو، وہاں کلاس روم کیسےصحت مند رہ سکتا ہے؟

جو ٹیچر روزانہ حسد، گروپنگ، چغلی اور بداعتمادی کے ماحول میں بیٹھتا ہے، وہ کلاس روم میں پوری توانائی کے ساتھ نہیں جا سکتا۔ وہ پڑھا ضرور سکتا ہے، مگر بچوں کو متاثر نہیں کر سکتا۔ وہ کام کروا سکتا ہے، مگر سیکھنے کی آگ نہیں جلا سکتا۔

یہاں ایک سخت بات کہنی پڑے گی۔ کئی اسکولوں میں کمزور لوگ سیاست اس لیے کرتے ہیں کہ کام کے میدان میں وہ کچھ دکھا نہیں سکتے۔ وہ بہتر لیسن پلاننگ نہیں کرتے۔ کلاس روم میں انکی کارکردگی ایوریج ہوتی ہے ۔ والدین سے شائستہ گفتگو نہیں کر سکتے۔ فیڈ بیک اور تنقید برداشت نہیں کرسکتے۔

پھر وہ دوسرا میدان چن لیتے ہیں: گروپنگ، چغلی، بدگمانی، خاموش بغاوت، اور تعلقات کی سیاست۔جہاں کارکردگی کمزور ہو، وہاں سیاست اکثر طاقتور ہو جاتی ہے۔

اسی لیے سٹاف روم کی سیاست صرف اخلاقی مسئلہ نہیں۔ یہ تعلیمی مسئلہ ہے۔ یہ انتظامی مسئلہ ہے۔ یہ ایڈمشن کا مسئلہ ہے۔ یہ اچھے اور قابل ٹیچرز کو سکول کے ساتھ جوڑنے کا مسئلہ ہے۔ یہ قیادت کی ساکھ کا مسئلہ ہے۔

ایک اچھا ٹیچر کم تنخواہ برداشت کر لیتا ہے، مگر زہریلا ماحول زیادہ دیر برداشت نہیں کرتا۔ ایک نیا ٹیچر کم تجربہ لے کر آتا ہے، مگر اگر پہلے دن سے اسے قبول نہ کیا جائے تو وہ کھل کر کام نہیں کر پاتا۔ ایک محنتی پرنسپل بھی کمزور پڑ جاتا ہے اگر سٹاف روم میں چند لوگ روزانہ اس کی اتھارٹی کی ناک سٹاف روم کے فرش پر رگڑ رہے ہوں۔

سٹاف روم کی سیاست کو “teachers کی عام باتیں” کہہ کر نظر انداز کرنا قیادت کی بڑی غلطی ہے۔ “سٹاف میں تھوڑا بہت چلتا رہتا ہے” بظاہر عام سا جملہ ہے، مگر بہت خطرناک ہے۔
کیونکہ تھوڑا سا زہر بھی روزانہ انڈیلا جائے تو تباہی پکی ہے۔
اسکول ایسے ہی کمزور ہوتے ہیں۔
آہستہ آہستہ۔
خاموشی سے۔

لیڈرشپ ری سیٹ یہاں سے شروع ہوتا ہے:
سکول لیڈر کو واضح طور پر اعلان کرنا ہو گا کہ آئندہ چغلی کو گفتگو نہیں سمجھا جائے گا۔ گروپنگ کو ٹیم ورک نہیں کہا جائے گا۔ خاموش ناراضی کو پیشہ ورانہ رویہ نہیں مانا جائے گا۔ پسند ناپسند کو کارکردگی کا معیار نہیں بنایا جائے گا۔

اسکول لیڈر کو صاف کہنا پڑے گا کہ اس ادارے میں بات شخصیات کے خلاف نہیں، کام کے معیار پر ہو گی۔ فیصلے تعلقات پر نہیں، اصولوں پر ہوں گے۔ رائے سرگوشیوں میں نہیں، واضح طریقے سے دی جائے گی۔ اور ہر شخص کو سمجھنا ہو گا کہ اسکول کا اصل مرکز سٹاف روم نہیں۔
بچے ہیں۔

جب سٹاف روم کی سیاست بچوں کی لرننگ سے زیادہ طاقتور ہو جائے، تو اسکول اپنی روح کھونے لگتا ہے۔

یہاں قیادت کو “اچھا انسان” بننے کے چکر میں کمزور نہیں پڑنا چاہیے۔ غصہ نہیں چاہیے، اصول چاہیے۔ نعرے نہیں چاہئیں، سسٹم چاہیے۔ نصیحت نہیں چاہیے، جواب دہی چاہیے۔

زہریلا کلچر خود نہیں جاتا۔ اسے روکنا پڑتا ہے۔
صحت مند کلچر اتفاق سے نہیں بنتا۔ اسے بنانا پڑتا ہے۔

اگر آپ کا اسکول چل تو رہا ہے مگر اندر سے تھکا ہوا، تقسیم شدہ اور بداعتماد محسوس ہوتا ہے، تو مسئلہ صرف ٹیچر کی کارکردگی کا نہیں۔ ممکن ہے اصل بیماری سٹاف روم میں بیٹھی ہو۔

اور جب تک سٹاف روم کا کلچر صاف نہیں ہوتا، کلاس روم کا معیار بھی بہتر نہیں ہو سکتا۔

EST (Male/Female) Jobs Announced in FGEI Department. . ‎‎Age Limit 30 Years‎B.ed is Not Required‎Last Date 27-04-2026‎‎M...
12/04/2026

EST (Male/Female) Jobs Announced in FGEI Department. .
‎
‎Age Limit 30 Years
‎B.ed is Not Required
‎Last Date 27-04-2026
‎
‎Male 52 Seats
‎Female 35 Seats
‎
‎Non-Teaching Seats
‎LDC 23 Seats
‎UDC 19 Seats
‎Lab.Asst 15 Seats
‎

اب اگر دفتر میں خواتین کولیگز سے غیر ضروری باتیں یا گپیں لگائیں تو سزا ملے گی اور کم از کم ایک دن کی سیلری کاٹی جائے گی
02/04/2026

اب اگر دفتر میں خواتین کولیگز سے غیر ضروری باتیں یا گپیں لگائیں تو سزا ملے گی اور کم از کم ایک دن کی سیلری کاٹی جائے گی

16/03/2026
Anti Narcotics Force (ANF), Latest Jobs 2026Total 239 posts ( Sub Inspector, ASI, Constable etc)  Last date 15th March 2...
02/03/2026

Anti Narcotics Force (ANF), Latest Jobs 2026
Total 239 posts ( Sub Inspector, ASI, Constable etc)

Last date 15th March 2026.
Apply online from following link.
https://joinanf.pk/

18/02/2026

*پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا..*

*تمام عالمِ اسلام کو ماہِ رمضان کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد..*

*اللہ تعالیٰ یہ مقدس مہینہ ہم سب کے لیے رحمت، برکت اور مغفرت کا سبب بنائے، آمین..*
🌙

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FGEIs information group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category