Fariah Online Quran Academy

Fariah Online Quran Academy U can learn Nazra e Quran with Tajweed and Amu can take the Hifaz e Quran class.....Kalmaas Namaz and other duas

السلام علیکم اج کی حدیث مبارکہ
18/08/2026

السلام علیکم اج کی حدیث مبارکہ


اسلام علیکم، کچھ احباب کہتے ہیں کے سفر میں ٹائم ہو تو سنتیں بھی ادا کرنی چاہیے، وہ یہ حدیث مبارکہ پڑھ لیں، عمل و ہی قبول...
11/08/2026

اسلام علیکم، کچھ احباب کہتے ہیں کے سفر میں ٹائم ہو تو سنتیں بھی ادا کرنی چاہیے، وہ یہ حدیث مبارکہ پڑھ لیں، عمل و ہی قبول ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بتایا ہوا اور کیا ہوا ہے۔جزاک اللہ


08/08/2026

السلام علیکم اج کی حدیث مبارکہ




سلم بن زریر عطاردی نے کہا : میں نے ابورجاء عطاردی سے سنا ، وہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کر رہے تھے ، کہا : میں نبی ﷺ کے ایک سفر میں آپ کے ہمراہ تھا ، ہم اس رات چلتے رہے حتی کہ جب صبح قریب آئی تو ہم ( تھکاوٹ کے سبب ) اتر پڑے ، ہم پر ( نیند میں ڈوبی ) آنکھیں غالب آ گئیں یہاں تک کہ سورج چمکنے لگا ۔ ہم میں جو سب سے پہلے بیدار ہوئے وہ ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے ۔ جب نبی ﷺ سو جاتے تو ہم آپ کو جگایا نہیں کرتے تھے حتی کہ آپ خود بیدار ہو جاتے ، پھر عمر رضی اللہ عنہ جاگے ، وہ اللہ کے نبی ﷺ کے قریب کھڑے ہو گئے اور اللہ اکبر پکارنے لگے اور ( اس ) تکبیر میں آواز اونچی کرنے لگے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ بھی جاگ گئے ، جب آپ نے سر اٹھایا اور دیکھا کہ سورج چمک رہا ہے تو فرمایا :’’ ( آگے ) چلو ۔‘‘ آپ ہمیں لے کر چلے یہاں تک کہ سورج ( روشن ) ہو کر سفید ہو گیا ، آپ اترے ، ہمیں صبح کی نماز پڑھائی ۔ لوگوں میں سے ایک آدمی الگ ہو گیا اور اس نے ہمارے ساتھ نماز نہ پڑھی ، جب سلام پھیرا تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے کہا :’’ فلاں ! تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی ؟‘‘ اس نے کہا : اے اللہ کے نبی ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی ہے ۔ آپ نے اسے حکم دیا ۔ اس نے مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھی ، پھر آپ نے مجھے چند سواروں سمیت پانی کی تلاش میں جلدی اپنے آگے روانہ کیا ، ہم سخت پیاسے تھے ، جب ہم چل رہے تھے تو ہمیں ایک عورت ملی جس نے اپنے پاؤں دو مشکوں کے درمیان لٹکا رکھے تھے ( بڑی مشکوں سمیت پاؤں لٹکائے ، اونٹ پر سوار تھی ) ، ہم نے اس سے پوچھا : پانی کہاں ہے ؟ کہنے لگی : افسوس ! افسوس ! تمہارے لیے پانی نہیں ہے ۔ ہم نے پوچھا : تمہارے گھر اور پانی کے درمیان کتنا فاصلہ ہے ؟ کہا : ایک دن اور رات کی مسافت ہے ۔ ہم نے کہا : اللہ کے رسول ﷺ کے پاس چلو ۔ کہنے لگی : اللہ کا رسول کیا ہوتا ہے ؟ ہم نے اسے اس کے معاملے میں ( فیصلے کا ) کچھ اختیار نہ دیا حتی کہ اسے لے آئے اس کے ساتھ ہم رسول اللہ ﷺ کے سامنے حاضر ہوئے ، آپ نے اس سے پوچھا تو اس نے آپکو اسی طرح بتایا جس طرح ہمیں بتایا تھا ، اور آپ کو یہ بھی بتایا کہ وہ یتیم بچوں والی ہے ، اس کے ( زیر کفالت ) بہت سے یتیم بچے ہیں ۔ آپ نے اس کی پانی ڈھونے والی اونٹنی کے بارے میں حکم دیا ، اسے بٹھا دیا گیا اور آپ نے کلی کر کے مشکوں کے اوپر کے دونوں سوراخوں میں پانی ڈالا ، پھر آپ نے اس کی اونٹنی کو کھڑا کیا تو ہم سب نے اور ہم چالیس ( شدید ) پیاسے افراد تھے ( ان مشکوں سے ) پانی پیا یہاں تک کہ ہم سیراب ہو گئے اور ہمارے پاس جتنی مشکیں اور پانی کے برتن تھے سب بھر لیے اور اپنے ساتھی کو غسل بھی کرایا ، البتہ ہم نے کسی اونٹ کو پانی نہ پلایا اور وہ یعنی دونوں مشکیں پانی ( کی مقدار زیادہ ہو جانے کے سبب ) پھٹنے والی ہو گیئں ، پھر آپ نے فرمایا :’’ تمہارے پاس جو کچھ ہے ، لے آؤ ۔‘‘ ہم نے ٹکڑے اور کھجوریں اکٹھی کیں ، اس کے لیے ایک تھیلی کا منہ بند کر دیا گیا تو آپ نے اس سے کہا :’’ جاؤ اور یہ خوراک اپنے بچوں کو کھلاؤ اور جان لو ! ہم نے تمہارے پانی میں کمی نہیں کی ۔‘‘ جب وہ اپنے گھر والوں کے پاس پہنچی تو کہا : میں انسانوں کے سب سے بڑے ساحر سے مل کر آئی ہوں یا پھر جس طرح کہ وہ خود کو سمجھتا ہے ، وہ نبی ہے ، اور اس کا معاملہ اس اس طرح سے ہے ۔ پھر ( آخرکار ) اللہ نے اس عورت کے سبب سے لوگوں سے کٹی ہوئی اس آبادی کو ہدایت عطا کر دی ، وہ مسلمان ہو گئی اور ( باقی ) لوگ بھی مسلمان ہو گئے ۔

مسلم شریف 1563
8 اگست 2026، بروز ہفتہ، 24 صفر، 1448 ہجری

Address

Rawalpindi

Telephone

+923135499539

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fariah Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Fariah Online Quran Academy:

Shortcuts

Share

Category