04/04/2026
De Frageo
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from De Frageo, Rawalpindi.
04/04/2026
Elegance in Every Choice
03/11/2024
محترم ایس ایس ایز بھکر!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ آج کل ہمارے محکمہ کے حالات، ان حالات میں اگر کوئی danger zone میں ھے تو ہ ہم ھیں۔ انہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ھم نے فیصلہ کیا کہ اپنے ضلع کے ایم پی ایز کو مل کے اپنے regularization issue کو اجاگر کیا جائے
اس سلسلے میں ھماری تحصیل منکیرہ کے ٹیم
( جس میں درج ذیل ایس ایس ایز شامل ھیں
محترم غلام قاسم
محترم محمد اقبال
محترم بشارت مصطفی
محترم محمد عمران
محترم علی رضا
محترم صابر حسین)
نے سب سے پہلے اپنے ایم پی اے جناب ملک غضنفر چھینہ صاحب سے میٹنگ کی جس میں ان کے ساتھ اپنی regularization issue پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
انھوں نے ھمارے سامنے سیکریٹری کو کال کی ک یہ کیس تیار کرو، ھم نے اگلے اسمبلی کے اجلاس میں اسکی قرارداد پیش کرنی ہے ۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آ پ لوگ باقی اضلاع کے ایم پی ایز سے بھی ملیں تا کہ مل کے اسمبلی میں آپ کےلئے آواز بلند کی جا سکے ۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کلاس نہم کے رزلٹ بہت low رہا ھے اس پے بھی بات ہو گی اسمبلی میں۔ تو ھم نے چناب کو واضح کیا ک کلاس نہم سے طلباء کی کوئی جانچ پڑتال نہیں کی جاتی اور نو فیل پالیسی پر عمل کیا جاتا ھے۔ اسکی تفصیل جناب کو مہیا کی گئی ۔
ساتھ ہی اساتذہ کے عمومی مسائل پر بھی بات چیت کرتے ہوئے جناب نے بتایا جلد ھی وہ سی ای او کے ہمراہ اساتذہ کے ساتھ بیٹھک کریں گے۔
آج کی میٹنگ پر میں پرسنلی منکیرہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں
اللہ ہمیں ہمارے مقصد میں کامیاب کرے
آمین
والسلام
فرزانہ جبیں
ایس ایس ای (سی ایس)
بھکر
*السلام علیکم محترم ایس ایس ایز پنجاب*
*۔۔۔۔امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے ۔۔۔ ۔مایوسی کفر ہے ۔۔۔ اللہ پاک سے امید رکھیں اور دعا کرتے رہیں کہ ہماری مشکلات ختم ہو جائیں اور ہم میں محبت و اتحاد قائم رہے ۔۔۔۔ آمین ۔۔۔*
*14 ستمبر بروز ہفتہ تمام کور کمیٹی ممبرز اور فوکل پرسنز پنجاب کی PMIU OFFICE لاہور میں منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان صاحب اور چئیرمین ٹاسک فورس وزیر اعلیٰ پنجاب سر مزمل محمود سے ایس ایس ایز کی مستقلی کے معاملے پر ملاقات ہوئی ۔۔۔۔*
*ملاقات تقریباً 2 گھنٹے جاری رہی تمام ممبرز نے ایس ایس ایز کی مستقلی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ایس ایس ایز میں پائی جانے والی تشویش سے منسٹر صاحب کو آگاہ کیا ۔۔۔۔*
*منسٹر صاحب نے سب سے پہلے فیصل آباد میں وفات پانے والے ہمارے بھائی مرحوم سر آصف کے اہل خانہ کیلئے ایک لاکھ روپے امداد انکی بیوہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی ۔۔۔۔*
*پھر جب میٹرک رزلٹس اور پوزیشن ہولڈرز کی بات ہوئی تو منسٹر صاحب نے اسی وقت تمام ایس ایس ایز کے وفد کی ویڈیو بنائی اور ہمارے ایجنڈا پر بات کی اور ہمارے رزلٹس اور بچوں کی تعلیم کیلئے ہماری کاوشوں کو سراہا اور 2-3 منٹ کا ویڈیو پیغام بنا کر ہمارے سامنے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو وٹس ایپ کر دیا کہ میڈم یہ ہمارے ملک کی کریم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ہیں اور مستقل ہونا انکا قانونی اور آئینی حق ہے ۔۔۔۔*
*5 اکتوبر 2024 کو ٹیچرز ڈے پر لاہور میں اساتذہ کی تکریم میں فنکشن ہے وہاں پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے دوبارہ منسٹر صاحب ایس ایس ایز کی مستقلی پر بات چیت کرینگے اور جلد سے جلد مستقلی کی درخواست کرینگے ۔۔۔۔*
*میٹنگ بہت مثبت اور اچھی رہی تمام ممبرز نے بہت مدلل انداز میں بات کی ۔۔۔ منسٹر صاحب بھی تفصیل کے ساتھ تمام معاملات اور مستقلی میں تاخیر کی وجوہات بیان کیں اور یقین دلایا کہ میں اپنے وعدے پر قائم ہوں اور دل و جان سے آپکے مسئلے کیلئے آواز اٹھا رہا ہوں اور جب تک آپ مستقل نہ ہو جائیں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔۔۔۔*
*آخر میں تمام ممبرز نے آپس میں میٹنگ کی اور یہ طے پایا کہ فلوقت منسٹر صاحب کو وقت دیا جائے گا اور اگر ہماری مستقلی پر کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوتی تو پھر تمام کور کمیٹی ممبرز اور فوکل پرسنز کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔۔۔*
*تمام ایس ایس ایز سے درخواست ہے کہ کور کمیٹی اور فوکل پرسنز کے مشترکہ فیصلہ کے مطابق تمام ایس ایس ایز پنجاب کے گروپس کو لیفٹ کر کے اپنے ضلعی گروپس میں ایڈ ہوں اور صرف ضلعی فوکل کی شئیر کردہ خبر کو ہی مستند مانیں۔۔۔۔ اپنے فوکلز کے ساتھ رابطہ رکھیں اور اپنے ضلع میں ورکنگ جاری رکھیں اور تمام ایس ایس ایز سے رابطہ کریں تاکہ اگر میدان میں آنا پڑے تو ہم بھر پور تیاری سے آئیں ۔۔۔ ہم پر امید ہیں انشاء اللہ جب اللہ پاک کی طرف سے منظوری ہو گی ہم سب ضرور مستقل ہونگے۔۔۔*
*اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ۔۔۔*
منجانب:
*.میڈیا سیل کور کمیٹی ایس ایس ایز ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب....*
خون دل دے کر نکھارنے گے رخ برگ گلاب....
ہم نے زمانے کے تحفط کی قسم کھائی ھے.....
.. ہم اپنے ان مخلص ساتھی کا کیسے شکر ادا کریں جنہوں نے ضلع وہاڑی کے 2 SSEs
. 1.میڈم گلزیب
. 2میڈم عمارہ...
جو کہ 2014 والا ان کا کنٹریکٹ ایکسٹینشن نہیں ہو رہی تھی.. ایکسٹینشن میں رکاوٹ دفتر کے ساتھ ساتھ ہمارے اپنے بھائی بھی تھے جو کہ فوکل پرسن، اور دیگر تنظیموں کے عہدے دار تھے وہ انا کا مسلہ بنا بیٹھے تھے
(ہمیں خبر ھے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی..
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے)
اور ہماری فیملیز SSEs کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ جاب چلے جانے طرح طرح کے خوف پیدا کر رہے تھے.....
مگر سب سے اوپر ایک اللہ بھی ھے وہ بہترین فیصلہ کرتا ھے...
ان بہنوں خصوصاً میڈم فرزانہ جبین (بھکر) نے سر رانا محمد سبحان خاں فرام گوجرانوالہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان کے لیے کوشش کرنے کی حامی بھر لی... اور کوشش کرتے رہے انکے ایک عزیز لاہور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور سیکشن آفیسر تھے رانا صاحب نے ان سے مدد کی ریکوسٹ کی جو کہ پایا تکمیل تک جا پہنچی...
وہ نہ ہوتے ہوئے بھی بہت کچھ کر گیۓ.
دعوے، تصاویر، پر دھیان نہ دیا✌️✌️✌️
میرے سمیت
آپ سب کو رانا صاحب اور ان کے نظریات سے اختلاف ممکن ھے مگر ان کی بات ان کے سوالات کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا...؟؟؟؟....
رانا محمد سبحان خاں ریگولرائزیشن موومنٹ کی وہ بنیاد ہیں جو نظر نہیں آتے خود کو ظاہر نہیں کرتے..
اختلاف راۓ دہی ممکن ہے مخالفت کرنا کم ظرفی ہوتا ہے...
ہم دعا گو 🤲🤲🤲🤲گو کہ ایسے بھائیوں کی اللہ حفاطت فرمائے آمین..
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Rawalpindi