Al Fauzan

Al Fauzan

Share

حفاظ ایجوکیشن سسٹم کا بہترین ادارہ - جہاں طلباء کو عربی بول چال اور انگریزی بول چال پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے

05/05/2026
01/05/2026

ادارہ الفوزان (AL FAUZAN)
طلبہ کے لیے ایک بہترین تعلیمی موقع

✨ صرف میٹرک (سائنس) کلاس کے لیے داخلے جاری ہیں
نشستیں محدود ہیں

📅 آغازِ داخلہ: 2 مئی 2026 (بروز ہفتہ)
⏰ وقت: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے

📅 آخری تاریخ: 7 مئی 2026 (بروز جمعرات)



📌 شرائطِ داخلہ:
✔️ صرف اُن طلباء کو داخلہ دیا جائے گا جنہوں نے فیڈرل بورڈ (FBISE) کے ماتحت 9th کلاس (سائنس) کا امتحان اسی سال (اپریل 2026) میں دیا ہو
✔️ عمر 18 سال سے زائد نہ ہو
✔️ داخلے کے وقت ایک عدد تازہ تصویر ہمراہ لائیں



🎯 محدود نشستوں کے پیشِ نظر جلد از جلد رجوع کریں
ادارہ الفوزان — دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج

Photos from Al Fauzan's post 27/04/2026

مجلسِ شوریٰ — ادارہ الفوزان

الحمد للہ! ادارہ الفوزان کی مجلسِ شوریٰ، جو اڈیالہ روڈ اور گرد و نواح کے جید علماء کرام، معتمدین اور سرکردہ حضرات پر مشتمل ہے، اس کے اراکین درج ذیل ہیں:

🔹 سرپرست:
علامہ شبیر احمد کشمیری صاحب
(خطیب جامع مسجد، کورنگ ٹاؤن)

🔹 صدر:
مولانا محب اللہ صاحب
(ڈائریکٹر، ادارہ الفوزان)



اراکین:

1. مولانا محمد جمیل درانی صاحب
2. مولانا شیر محمد مغل صاحب
3. مولانا صلاح الدین صاحب
4. مفتی ہدایت اللہ صاحب
5. مولانا فجاج احمد صاحب
6. قاری کاشف جمال صاحب
7. حافظ محمد یاسین رحیمی صاحب
8. مولانا عبد الرحمن صاحب
9. مولانا گلبر خان صاحب
10. مفتی ضیاء الدین صاحب
11. مولانا عبدالباقی صاحب
12. مفتی شکیم عباسی صاحب



🕌 اجلاس کی رپورٹ

الحمد للہ! مجلسِ شوریٰ کا پہلا اجلاس بروز ہفتہ، نمازِ مغرب کے فوراً بعد منعقد ہوا، جو نمازِ عشاء تک جاری رہا، اور بعد ازاں تمام معزز شرکاء کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اجلاس میں تمام معزز حضرات نے نہایت خلوص اور خیرخواہی کے ساتھ ادارہ الفوزان کو سراہا، اس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور حوصلہ افزائی فرمائی۔

مزید برآں، اراکینِ مجلس نے اپنی قیمتی آراء و تجاویز پیش کیں، جن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔



💡 اہم آراء و تجاویز اور جوابات

🔸 علامہ شبیر احمد کشمیری صاحب:
سالِ اوّل کا عربی نصاب زیادہ ہونے کی طرف توجہ دلائی۔
➤ جواب: ان شاء اللہ یہ معاملہ تعلیمی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔



🔸 مولانا محمد جمیل درانی صاحب:
مدرسین کی ڈیوٹی زیادہ ہونے اور طلبہ پر سختی کے بارے میں، نیز عصر کے بعد باہر نہ جانے پر سوال اٹھایا۔
➤ جواب: اساتذہ کرام کی میٹنگ میں اس پہلو کا جائزہ لیا جائے گا، اگر واقعی دقت ہے تو اسے دور کیا جائے گا۔
البتہ طلبہ کو عصر کے بعد باہر نہ چھوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ علاقہ رہائشی سوسائٹی ہے اور مناسب پارک وغیرہ موجود نہیں، اس لیے ادارے کے اندر ہی کھیل کے لیے بہترین گراؤنڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔



🔸 مولانا شیر محمد مغل صاحب:
داخلے کے نظام کو سخت قرار دیا اور دستاربندی کی تقریب میں مقامی علماء کو دعوت نہ دینے کی نشاندہی کی۔
➤ جواب: ادارہ ہمیشہ والدین کو سہولت دینے کی کوشش کرتا ہے، ان شاء اللہ داخلے کے نظام کو مزید آسان بنایا جائے گا۔
دستاربندی کے حوالے سے عرض ہے کہ ادارے کی طرف سے عمومی دعوت بھی دی گئی تھی اور ڈائریکٹر صاحب کی جانب سے بھی توجہ دلائی گئی تھی، تاہم جس فرد کے ذمہ مقامی علماء کرام کو دعوت دینا سپرد کیا گیا تھا، وہ خود اسی تقریب کی تیاریوں میں غیر معمولی مصروفیت کی وجہ سے یہ ذمہ داری مکمل نہ کر سکے، اور انہوں نے اس کوتاہی کو تسلیم بھی کیا ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ اس پہلو کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔



🔸 مولانا صلاح الدین صاحب:
فرمایا کہ یہ ادارہ ہم سب کا ہے، جہاں کمزوریاں ہوں گی ضرور نشاندہی کریں گے۔
➤ جواب: آپ کی آراء ہمارے لیے باعثِ عزت ہیں، جزاکم اللہ خیراً۔



🔸 مولانا گلبر خان صاحب:
فرمایا کہ نظام میں سختی ہے مگر یہ تربیت کے لیے مفید ہے۔



🔸 مولانا عبد الرحمن صاحب:
درسِ نظامی کے غلبہ اور اعمال کے زیادہ اہتمام کی تجویز دی۔
➤ جواب: اعمال کا اہتمام الحمد للہ موجود ہے، مزید بہتری لائی جائے گی، جبکہ دوسری بات کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔



🔸 مفتی شکیم عباسی صاحب:
اساتذہ کے درمیان ہم آہنگی اور حفظ کے طلبہ کے لیے ایک جامع دعا سکھانے کی تجویز دی۔
➤ جواب: ان شاء اللہ اس دعا کو نوٹس بورڈز پر آویزاں کیا جائے گا اور طلبہ کو یاد کروایا جائے گا۔



🔸 مولانا عبدالباقی صاحب:
غیر رہائشی حفاظ کے اوقات بڑھانے اور اصلاحی بیانات کے اہتمام کی تجویز دی۔
➤ جواب: مغرب کے بعد کا سبق گھر پر بھی ممکن ہے، جبکہ ادارے میں رہائشی طلبہ کی بڑی تعداد کی وجہ سے مزید بوجھ مشکل ہو سکتا ہے۔
البتہ اصلاحی بیانات کا ہفتہ وار باقاعدہ اہتمام پہلے سے جاری ہے۔



اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مجلسِ شوریٰ کو ادارہ الفوزان کے لیے خیر و برکت اور ترقی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
آخر میں مولانا اشرف علی صاحب رحمہ اللہ سابق مہتمم تعلیم القران
کی مغفرت کیلئے دعاء مانگی گئی

📸 پروگرام کی جھلک اور تصویریں ملاحظہ فرمائیں۔

18/04/2026

الحمدللہ! ادارہ الفوزان ہمیشہ اپنے طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔
اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر ادارہ اپنے اسکول کے طلباء کے لیے Artificial Intelligence (AI) پر ایک معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلباء نہ صرف قرآن و علمِ دین میں مہارت حاصل کریں بلکہ جدید دنیا کے تقاضوں کو بھی سمجھیں اور ان میں نمایاں مقام حاصل کریں۔
ان شاء اللہ یہ ورکشاپ طلباء کے لیے نئے مواقع اور سوچ کے دروازے کھولنے کا ذریعہ بنے گی۔
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے ہمارے طلباء کے لیے نافع بنائے۔



#طلاب #تعلیم

30/03/2026

گلشن کی سیر | پہلا وزٹ
راولپنڈی، اڈیالہ روڈ، گلشن آباد میں واقع " الفوزان ایجوکیشن سسٹم " ایک عظیم اور قابلِ قدر تعلیمی ادارہ ہے، جہاں دینی و عصری تعلیم کا بہترین امتزاج پایا جاتا ہے۔
الحمدللہ، اس ادارے کا وزٹ کرنے کا موقع ملا اور اس ویڈیو میں آپ کے لیے اس ادارے کا مکمل تعارف اور تفصیلی جھلک پیش کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیے اور کمنٹ میں اپنے رائے کا اظہار کیجئے کہ اس کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں کس ادارے کا وزٹ کی جائے ؟

30/03/2026

ضروری اعلان

27/03/2026

اھم ہدایات برائے طریقہ داخلہ شعبہ حفاظ ایجوکیشن
یاد رھے کہ شعبہ حفاظ ایجوکیشن میں داخلہ صرف ایک دن ھوگا
28 مارچ بروز ہفتہ

27/03/2026

اھم ہدایات برائے طریقہ داخلہ شعبہ تحفیظ القرآن الکریم
یاد رھے کہ شعبہ تحفیظ القرآن الکریم میں داخلہ صرف دو دن ھوگا
28 مارچ بروز ہفتہ اور 29 مارچ بروز اتوار

Photos from Al Fauzan's post 26/03/2026

الحمدللہ آج بروز جمعرات 26 مارچ، 2026 ادارہ الفوزان کے کانفرنس روم میں نئے تعلیمی سال کا پہلا انتہائی اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محب اللہ خان صاحب ڈائریکٹر الفوزان نے فرمائی۔
اجلاس میں اساتذۂ کرام، منتظمین، نگران حضرات اور ذمہ دار طلباء کرام نے بھرپور شرکت کی۔

آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والی داخلہ و رجسٹریشن مہم کے طریقۂ کار پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مختلف شعبہ جات کے لیے ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر تفویض کی گئیں۔
خصوصی طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ آنے والے طلبہ اور سرپرست حضرات کو ہر ممکن سہولت، آسانی اور کم سے کم کاغذی کارروائی فراہم کی جائے۔

اسی طرح واضح کیا گیا کہ داخلہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
نشستوں کی محدودیت کے باوجود بھرپور کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ اہل طلبہ کو داخلہ دیا جائے، تاہم گنجائش نہ ہونے کی صورت میں معذرت کی جائے گی۔

یہ اجلاس تقریباً تین سے چار گھنٹے جاری رہا اور الحمدللہ نہایت منظم اور نتیجہ خیز ثابت ہوا

Photos from Al Fauzan's post 26/03/2026

الحمد للہ! گزشتہ دنوں نیپال سے معزز علماء کرام
حضرت مولانا شفیق الرحمن قاسمی صاحب صدر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کاٹھمنڈو نیپال
حضرت مولانا قاری حنیف عالم قاسمی مدنی صاحب سیکٹری جنرل جمعیت علماء نیپال
نے ادارہ الفوزان کا دورہ فرمایا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر ادارہ الفوزان مولانا محب اللہ صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور ادارے کے تعلیمی و تربیتی نظام کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
معزز مہمان اس نیت سے تشریف لائے تھے کہ یہاں کے کامیاب تجربات اور مفید نظام سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے ہاں بھی اس طرزِ عمل کو فروغ دیں۔
انہوں نے ادارہ الفوزان کے نظم و نسق کو بے حد سراہا، گہری مسرت کا اظہار کیا اور ادارے کے لیے نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازا

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Street 47, Gulshanabd Sector 2
Rawalpindi